وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سیکرٹری اور  انڈونیشیا کی وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل نئی دہلی میں ساتویں مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کے میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے

Posted On: 02 MAY 2024 4:06PM by PIB Delhi

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان ساتویں مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی (جے ڈی سی سی) کی میٹنگ  3 مئی 2024 کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت دفاعی سکریٹری جناب  گریدھر ارامانے اور انڈونیشیا کی  وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل ایئر مارشل (ریٹائرڈ) ڈونی ایرماوان توفنتو، ایم ڈی ایس کریں گے۔ دونوں فریق مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستان-انڈونیشیا دوستی، جسے 2018 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھایا گیا تھا، نے دفاعی صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے دائرے میں نئے تعاون کی اجازت دینے کے لیے دو طرفہ تعلقات کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ دفاعی تعلقات اس بڑھتی ہوئی شراکت داری کے لیے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں میں تنوع آیا ہے جس میں خدمات کے درمیان وسیع رابطوں، فوج سے فوج تبادلے، اعلیٰ سطح کے دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام، اقوام متحدہ کے پیس  کیپنگ میں تعاون، جہازوں کے دورے اور دو طرفہ مشقیں شامل ہیں۔

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر 2001 میں دستخط کیے گئے تھے،جس  میں  تعاون کے ممکنہ شعبوں، مشترکہ مفاد کے معاملات کا پتہ لگانے اور انہیں شناخت کرنے، منظور شدہ تعاون پر مبنی سرگرمیوں کی شروعات، رابطہ کاری، نگرانی اور کنٹرول کے لیے جے ڈی سی سی کے قیام کی شرط رکھی گئی تھی۔

سکریٹری جنرل، جو کہ  2 سے  4 مئی 2024 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں، نئی دہلی اور پونے میں ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6746


(Release ID: 2019430) Visitor Counter : 82