بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے مٹسوئی اینڈ کمپنی لمیٹڈ سے سانیو اسپیشل اسٹیل مینوفیکچرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں سانیو اسپیشل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ کے 15.43 فیصد حصص ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 30 APR 2024 8:24PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مٹسوئی اینڈ کمپنی لمیٹڈ سے، سانیو اسپیشل اسٹیل مینوفیکچرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں سانیو اسپیشل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ کے 15.43فیصدحصص ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

سانیو اسپیشل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ، جاپان میں قائم ایک کمپنی ہے جو عالمی سطح پر اسٹیل کی مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس کے یورپ اور ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کے مراکز ہیں۔ یہ مختلف خاص اسٹیل مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے،جس میں بیئرنگ اسٹیل، انجینئرنگ اسٹیل، اسٹین لیس اسٹیل، گرمی سے بچنے والا اسٹیل اور ٹول اسٹیل شامل ہیں۔ سانیو، نپون اسٹیل کارپوریشن گروپ کا حصہ ہے۔

ایس ایس ایم آئی ایک مشترکہ پروجیکٹ کی کمپنی تھی، جسے ستمبر 2012 میں مہندرا اینڈ مہندا لمیٹڈ، سانیو اسپیشل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ(جاپان) اورمٹسوئی اینڈ کمپنی لمیٹڈ (جاپان) میں  شامل کیا گیا تھا۔ مارچ 2019 میں، ہدف کے حصص ہولڈنگ میں تبدیلی آئی اور سانیو اسپیشل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ اکثریتی  حصص ہولڈر بن گئی۔ فی الحال، ایس ا یس ایم آئی، حصول کنندہ / سانیو اسپیل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔

ایس ایس ایم آئی ڈھلی ہوئی مصنوعات، گرم رولڈ مصنوعات اور کاسٹ مصنوعات کی تیاری کے لیے مارکیٹ میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا۔

*****

U.No.6721

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2019240) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Tamil