مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انٹر نیشنل موبائل ٹیلی كمیونیكیشن کے لیے 37-37.5 گیگاہرٹز، 37.5-40 گیگاہرٹز اور 42.5-43.5 گیگاہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم کی نیلامی پر ٹرائی کے مشاورتی دستاویز پر تبصرے/ جوابی تبصرے  کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 30 APR 2024 5:46PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 04.04.2024 کو '37-37.5 گیگاہرٹز، 37.5-40 گیگاہرٹز اور 42.5-43.5 گیگاہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم کی نیلامی' پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے 02.08.2023 کو  اپنے ایك خط کے ذریعے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا سے منجملہ اور باتوں كے37-37.5 گیگاہرٹز، 37.5-40 گیگاہرٹز، اور 42.5-43.5 گیگاہرٹز بینڈز میں قابل اطلاق ریزرو قیمت، بینڈ پلان، بلاک سائز، اسپیکٹرم برائے نیلامی  کی مقدار اور اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے متعلقہ شرائط پر سفارشات فراہم کرنے کی درخواست کی۔ ان میں ریگو لیٹری ٹیكنیكل ضروریات شامل ہیں جیسا کہ آئی ٹی یو کے تازہ ترین این ایف اے پی/ریڈیو ضوابط کی متعلقہ دفعات میں بیان کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ٹرائی نے 04.04.2024 کو '37-37.5 گیگا ہرٹز، 37.5-40 گیگا ہرٹز اور 42.5-43.5 گیگا ہرٹز بینڈز میں اسپیکٹرم کی نیلامی' پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسٹیک ہولڈروں سے مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 02.05.2024 اور جوابی تبصرے کے لیے 16.05.2024 مقرر کی گئی تھی۔

تبصرے / جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں مزید توسیع کے لیے اسٹیک ہولڈروں کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 16 مئی 2024 اور 30 مئی 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توسیع کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے/ جوابی تبصرے ترجیحی طور پر ای میل

ID: advmn@trai.gov.in

پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر

91-11-23210481+ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2019218) Visitor Counter : 59


Read this release in: Hindi , English , Tamil