ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آر او واٹر پیوریفائر پر پابندی
Posted On:
05 FEB 2024 4:43PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ
او اے کے معاملے میں معزز نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نمبر 134/2015 کے بعنوان ‘‘فرینڈز بذریعہ اس کے جنرل سکریٹری بمقابلہ وزارت آبی وسائل’’ نے مورخہ 20.05.2019 کے آرڈر کے ذریعے وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کو آر اوکے مناسب استعمال پر ضابطے کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ہے۔ پانی صاف کرنے کا نظام اسی مناسبت سے، ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے پانی صاف کرنے کے نظام (استعمال کا ضابطہ) قواعد، 2023 شائع کیا ہے۔ قواعد ان نظاموں سے پیدا ہونے والے پانی اور ضائع شدہ عناصر کے مناسب انتظام، ذخیرہ کرنے اور استعمال کے لیے رہنما خطوط بیان کرتے ہیں۔ یہ قواعد 10.11.2023 کو شائع کیے گئے تھے، اور 10.11.2024کو نافذ العمل ہوں گے۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) نے 16.03.2023 کو ‘‘ آئی ایس 16240: 2023 آر او بیسڈ پوائنٹ آف یوز واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم برائے پینے کے مقاصد - تفصیلات (پہلی نظر ثانی)’’ کو بھی مطلع کیا ہے۔
************
ش ح۔ ح ا۔ف ر
(U: 6668)
(Release ID: 2018803)
Visitor Counter : 83