وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے بی آئی ایس کے سب سے زیادہ خطرے کی سطح 6 سے تحفظ کے لیے سب سے ہلکی بلٹ پروف جیکٹ تیار کی ہے

Posted On: 23 APR 2024 9:20PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او کے دفاعی مواد اور اسٹورز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایم ا یس آر ڈی ای) ، کانپور نے کامیابی کے ساتھ 7.62 x 54 آر اے پی آئی ( (بی آئی ایس 17051 کی سطح 6) اسلحہ گولہ بارود سے تحفظ کے لیے ملک میں سب سے ہلکی بلٹ پروف جیکٹ تیار کی ہے۔ حال ہی میں، اس بلٹ پروف جیکٹ کا بی آئی ایس 17051-2018 کے مطابق چندی گڑھ کے ٹی بی آر ایل میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ جیکٹ نئے ڈیزائن کے مطابق تیار کی گئی ہے، جہاں نئے پروسیس کے ساتھ نئے مٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس جیکٹ کا فرنٹ ہارڈ آرمر پینل (ایچ اے پی)آئی سی ڈبلیو (ان کنجکشن ود اور اسٹینڈ الائن دونوں میں ) 7.62 x 54 R APIاسنائپر راؤنڈز) کے (06 شاٹس) کے مطابق متعدد ہٹ کو مات دیتا ہے۔ارجونومیکلی ڈیزائن کیا گیا سامنے والا ایچ اے پی بیکنگ کے ساتھ مونو لیتھک سیرمک پلیٹ سے بنایا گیا ہے جو آپریشن کے دوران پہننے کی صلاحیت اور آرام کو بڑھاتا ہے۔آئی سی ڈبلیو ہارڈ آرمر پینل (ایچ اے پی) اور اسٹینڈ ایلون ایچ اے پی کی رقبہ کی حجم بالترتیب 40 کے جی/ ایم 2 اور 43  کے جی/ ایم2 سے کم ہے۔

دفاعی تحقیق و ترقی  کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے خطرے کی بلند ترین سطح سے تحفظ کے لیے اس ہلکی بلٹ پروف جیکٹ کو کامیابی سے تیار کرنے کے لیے ڈی ایم ایس آر ڈی ای کو مبارکباد دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)46VF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)QFYN.jpeg

************

ش ح۔ ح ا۔ف ر

 (U: 6666)


(Release ID: 2018799) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil