سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ  گھریلو خلائی اختراعات کو بااختیار بناتا ہے : میسرز دھرو اسپیس سولر ایرے پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ


’’ میسرز دھرو اسپیس کی کوششیں خلائی انجینئرنگ میں دیسی اختراعات کو فروغ دینے کے ٹی ڈی بی  کے مشن سے  مطابقت رکھتی ہیں  ‘‘ – سکریٹری ٹی ڈی بی

Posted On: 24 APR 2024 6:37PM by PIB Delhi

خلائی شعبے میں  ملک کی ٹیکنا لوجی کو فروغ دینے  کے ایک اہم اقدام کے طور پر اور دیسی صلاحیتوں کو فروغ دینے  کے اِس کے مشن سے مطابقت رکھتے ہوئے ٹیکنا لوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ( ٹی ڈی بی )   میسرز دھرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ حیدر آباد کو  ، اس کے  ’’ اسپیس گریڈ سولر ایرے فیبریکیشن اینڈ ٹسٹ فیسلٹی ‘‘ کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے ۔   ٹی ڈی بی نے  ، اس خلائی  اسٹارٹ اَپ کے لیے  ، جو  خلائی صنعت میں  جدید ٹیکنا لوجی  میں اپنی صلاحیت  کے امکانات میں اعتماد کا اظہار کرتی ہے ، مالی امداد کو منظوری دی ہے ۔

ٹی ڈی بی کی حمایت کے ساتھ، دھرو اسپس خلائی جہاز کی ایپلی کیشنز کے لیے تیار کردہ خلائی گریڈ سولر ایرے فیبریکیشن اور جانچ کے عمل کو تیار کرنے اور تجارتی بنانے کے لیے ایک  قابل ستائش اقدام اٹھا رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد مدار میں استعمال کے  لیے پیچیدہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شمسی پینل کی تیاری میں تکنیکی اختراعات کو آگے بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GZYY.jpg

درمیان میں جناب   راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹی ڈی بی  اور  ان کے ساتھ دھرو اسپیس کے سی ای او جناب سنجے نیکانتی

 

اس پروجیکٹ میں کئی اہم اختراعات شامل ہیں،  جس میں  کاربن فائبر اور ریزنز کو سبسٹریٹ سائیڈ آئی پی کے لیے اپنانا  بھی شامل ہے تاکہ کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سولر سیل اسمبلی  ( ایس سی اے ) میں نوول اسٹرنگنگ اور بانڈنگ تکنیکوں کے ذریعے عمل کی اختراعات پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔  دھرو اسپیس  کا مقصد ٹرپل جنکشن  جی اے اے ایس  ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی والے سولر پینلز تیار کرنا ہے، جس کا ہدف 30 فی صد  تک ہے۔  اس کے علاوہ ، خلائی گریڈ سولر ایرے  کی تعمیل اور تصدیق کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی ٹیسٹ کی سہولت تیار کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ، پروجیکٹ میں اسپیس کوالیفائیڈ پروسیسز کا ایک سلسلہ شامل ہے، جس میں سبسٹریٹ فیبریکیشن، پرائس سیل ویلڈنگ، محفوظ سیل بانڈنگ، الیکٹریکل ہارنسز کا انضمام اور جامع جانچ اور تشخیص شامل ہیں۔ مکینیکل ٹیسٹ وائبریشن، جھٹکا اور فل پینل اسیسمنٹس کا احاطہ  کیا جائے گا ، جب کہ برقی تشخیص مکمل جانچ کے لیے ایک بڑے ایریا پلسڈ سن سمیلیٹر کا استعمال  کیا جائے گا ۔ ماحولیاتی جانچ میں خلائی ماحول میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے زیرو گریویٹی (زیرو جی) تعیناتی سیمولیشنز کے ساتھ تھرمو ویکیوم چیمبر کے حالات اور صوتی ٹیسٹنگ شامل ہوں گی  ۔

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سکریٹری  جناب راجیش کمار پاٹھک نے  ، اس اقدام کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ’’ مقامی اختراعات کو فروغ دینے اور گھریلو پیداوار میں  بھارت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے مشن، جدید اور کم لاگت والی خلائی ٹیکنالوجیز کا عالمی مرکز بننے کے  بھارت کے عزم کو آگے بڑھانے کی خاطر  ہم  میسرز دھرو اسپیس  کو جدید ترین اسپیس گریڈ سولر ایرے ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی کوشش میں مدد کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ‘‘

دھرو  اسپیس  کے سی ای او جناب سنجے نیکانتی  نے کہا کہ ’’ دھرو  اسپیس  کی پیش کردہ اہم مصنوعات میں  انسانوں والے اور بغیر انسان والے خلائی پروگراموں کے لیے خلائی جہاز کے شمسی  ایرے کی  شروع  سے آخر تک  کی ڈیزائننگ ، انجینئرنگ، اسمبلی،  مربوط کرنا اور  ٹسٹنگ شامل ہے۔ ہماری  اہم صلاحیتوں میں بڑے سیٹلائٹس  کے لیے بھی خلائی  بجلی  کی سپلائی شامل ہے اور ہم  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ  ان کی مدد سے ، ہم نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ، اِن صلاحیتوں کو فروغ دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ‘‘

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6662


(Release ID: 2018796) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil