بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی) کی طرف سے نپینو آٹو اور الیکٹرانکس لمیٹڈ کے لازمی کنورٹیبل ڈیبینچرز کی رکنیت کی منظوری دے دی

Posted On: 23 APR 2024 7:20PM by PIB Delhi

بھارت کےمسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی) کے نیپینو آٹو اینڈ الیکٹرانکس لمیٹڈ (نپینو) کے لازمی کنورٹیبل ڈیبینچرز (سی سی ڈی ایس) کی رکنیت کو منظوری دے دی ہے۔

آئی ایف سی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے، جو 1956 میں قائم کی گئی تھی تاکہ اس کے ترقی پذیر رکن ممالک میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ عالمی بینک گروپ کا رکن ہے۔ آئی ایف سی نجی شعبے کی سرمایہ کاری، بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں سرمائے کو متحرک کرنے اور کاروباری اداروں اور حکومتوں کو مشاورتی خدمات فراہم کر کے پائیدار ترقی حاصل کرنے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرتا ہے۔

نپینو، ہندوستان میں آٹوموٹو الیکٹرانکس اور اجزاء کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ بنیادی طور پر 2 پہیہ گاڑیوں اور 3 پہیوں اور 4 پہیوں والی گاڑیوں کے ایک چھوٹے سے حصے کے لیے الیکٹریکل اور الیکٹرانک مصنوعات تیار کرتا ہے۔ مزید یہ کہ نپینو انٹرنیٹ آف تھنگز (ایل او ٹی)، ا سمارٹ ڈیٹا ڈیوائسز، پروٹو ٹائپنگ، ہارڈویئر ڈیزائننگ، ڈیجیٹل سلوشنز وغیرہ سے متعلق کچھ ذیلی کاروباروں میں بھی مصروف ہے۔ نیپینو اپنے ملحقہ اداروں کے ذریعے کچھ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ سروسز (ای ایم ایس)/اصلی ڈیزائن مینوفیکچرنگ (او ڈی ایم) خدمات، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے آلات اور ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ اور متعلقہ نفاذ/منظم خدمات بھی فراہم کرتا ہے ۔

سی سی آئی کا تفصیلی آڈر جاری کیا جائے گا۔

*****

U.No.6644

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2018667) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Tamil