وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سمندر میں بین الاقوامی غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور رائل عمان پولیس کوسٹ گارڈ کے حکام کی نئی دہلی میں ملاقات

Posted On: 23 APR 2024 4:51PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) اور رائل عمان پولیس کوسٹ گارڈ (آر او پی سی جی) کے درمیان 5ویں سالانہ اعلیٰ سطحی میٹنگ، 23 اپریل 2024 کو نئی دہلی میں ہوئی، جو بین الاقوامی غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور سمندر اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ بات چیت کی قیادت آئی سی جی کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال نے کی۔ آر او پی سی جی کے وفد کی سربراہی اسسٹنٹ آفیسر کمانڈنگ کرنل عبدالعزیز محمد علی الجابری کر رہے تھے۔

میٹنگ میں صلاحیت سازی کے پروگرام، دو طرفہ بحری جہازوں کے دورے، سی رائڈر پروگرام کے نفاذ، آلودگی کی اطلاع دینے والے مراکز کے درمیان پیشہ ورانہ روابط قائم کرنے اور دیگر باہمی تعاون کے انتظامات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں اطراف نے بحری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، اس طرح خطے میں میری ٹائم سیفٹی اور سکیورٹی فریم ورک کو تقویت ملے گی۔

آر او پی سی جی کے وفد اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز کے نمائندوں کے درمیان، 25 اپریل 2024 کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ اسے ’آتم نر بھر بھارت‘ کے تحت ہندوستان کی جہاز سازی کی صلاحیتوں سے واقف کرایا جا سکے۔

 

*****

U.No.6639

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2018633) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil