وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں دو روزہ اُلّاس میلے کا افتتاح کیا
آزادی کے 76 برس کے دوران ، خواندگی 1947 میں 20 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 80 فیصد ہو گئی ہے : جناب دھرمیندر پردھان
ڈرامے پر مبنی ماڈل تعلیم کو آسان اور پرلطف بناتا ہے : جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
06 FEB 2024 5:52PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروباریت کے مرکزی وزیر، جناب دھرمیندر پردھان نے آج قومی بال بھون، نئی دہلی میں دو روزہ اُلّاس میلے کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھیں۔ سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی اوایس ای ایل)، جناب سنجے کمار؛ سکریٹری، اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ،جناب اتل کمار تیواری؛ جوائنٹ سکریٹری، ڈی اوایس ای ایل ، محترمہ ارچنا شرما اوستھی؛ ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی، پروفیسر دنیش پرساد سکلانی؛ انچارج، سیل فار نیشنل سینٹر فار لٹریسی (سی این سی ایل)، محترمہ اوشا شرما؛ اور دیگر معززین بھی تقریب میں موجود تھے۔ معززین نے سی این سی ایل، این سی ای آر ٹی اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائشی اسٹالوں کا بھی دورہ کیا جس میں ان کے تیار کردہ وسائل کے مواد کی نمائش کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ سو فیصد خواندگی وِکست بھارت کا سب سے اہم ستون ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُلّاس ان لوگوں کی زندگیوں میں نئے رنگ پھیلا رہا ہے جو تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں بنیادی خواندگی اورعلم ریاضی کے ساتھ ساتھ عام ضروریات سے متعلق مضامین میں ماہر بنا رہے ہیں۔


انہوں نے اس پروگرام کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے تمام افراد پر زور دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ طلباء کو بھی اس مہم میں حصہ لینا چاہیے، اور نئے کریڈٹ آرکیٹیکچر کے تحت، طالب علم دوسروں کو خواندہ بننے میں مدد دے کر کریڈٹ پوائنٹس حاصل کرے گا۔
جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ اگر عوامی تحریک کو کامیاب بنانا ہے تو پڑھانے اور سیکھنے کے طریقہ کار کو آسان اور پرلطف بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے والوں کی ترجیح اور ضرورت کے مطابق تدریس کے طریقہ کار کو ڈیزائن کرنے کے لیے ایماندارانہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔ جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ مکمل خواندگی کا ہدف صرف کھیلوں،عوامی زبان اور روزمرہ کے کام سے متعلق چیزوں پر مبنی علم کی تقسیم کے نظام کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ریاستوں کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے ایک ایسا ماڈل اپنایا ہے جو کھیل پر مبنی تعلیم کو آسان اور خوشگوار بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماڈلز کو سیکھنے والوں میں زیادہ قابل قبول بناتے ہیں۔ انہوں نے وسائل کے مواد جیسے ہینڈ بک، ڈیجیٹل کیپسول وغیرہ تیار کرنے اور اسے ہنر مندی سے مربوط کرنے کے لیے ماہرین کی 7 روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انپورنا دیوی نے نو خواندہ افراداور رضاکاروں کو ان کی کوششوں کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے این ای پی2020 کا تصور پیش کرنے اور بالغوں کی خواندگی کے پروگراموں کے لیے بجٹ کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ خواندگی کے علاوہ، یہ پروگرام نو خواندہ افراد کو 21ویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ کر رہا ہے جیسے آن لائن لین دین، فارم بھرنا، دستخط وغیرہ۔ انہوں نے اپنے وسائل کے مواد کی نمائش کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تعریف کی جو دوسری ریاستوں کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے ہر ایک کو خواندگی کے مشن میں حصہ لینے اور وزیر اعظم کے وِکسِت بھارت سے متعلق عزم کو پورا کرنے کے لیے آگے آنے کی ترغیب دی۔
جناب سنجے کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 تمام متعلقہ فریقوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہے، جس میں ہر بچے کے لیے بنیادی خواندگی اور علم ریاضی پر زور دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اُلّاس میں رضاکارانہ جذبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی او ایس کے زیر اہتمام امتحان میں 40 لاکھ سے زیادہ نو خواندہ افراد نے حصہ لیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے اس بات پربھی روشنی ڈالی کہ اُلّاس نہ صرف ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی پر توجہ مرکوز کرتا ہے بلکہ جانوں کا تحفظ کرنے سے تعلق رکھنے والی اہم مہارتیں بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو خواندگی کا موقع گنوا چکے ہیں اور انہیں خواندہ بننے کے قابل بنائیں اور خواندگی کے اقدامات کی حمایت کریں جن کا مقصد سب کے لیے مکمل خواندگی تک پہنچنا ہے۔
اُلّاس میں کامیابی حاصل کرنے والوں، رضاکاروں اور پوسٹر سازی کے مقابلے کے فاتحین کو تقریب کے دوران مبارکباد دی گئی۔ اُلّاس کنسائز پرائمراور مارگ درشیکا (این سی ای آرٹی )؛اُلّاس پرائمرز/مارگ درشیکا (ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے)؛ اُلّاس پرنغمے (این سی ای آرٹی) ؛ اُلّاس: دستاویزی فلم (وزارت تعلیم)؛ اور موبائل ہے سہی - تنقیدی زندگی کی مہارتوں پر مختصر اینیمیٹڈ فلم (این سی ای آر ٹی) کو بھی وزیر موصوف نے ڈیجیٹل طور پر جاری کیا۔
2030 تک 100فیصد خواندگی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت ہند مالی سال 27-2022 کی مدت کے لیے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اختراعی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جسے نو بھارت ساکشرت کاریہ کرم یا نیو انڈیا لٹریسی پروگرام کہا جاتا ہے۔ اس اسکیم کو اُلّاس: انڈرسٹینڈنگ آف لائف لانگ لرننگ فار آل ان سوسائٹی کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا مقصد "جن-جن ساکشر’’ کے نعرے کوبرقراررکھنا ہے۔ اس اسکیم کو 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام غیر خواندہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسکیم، (قومی تعلیمی پالیسی )این ای پی 2020 کے مطابق، ان بالغوں (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد) کااحاطہ کرتی ہے جو اسکول نہیں جا سکتے یا رسمی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ زندگی کی اہم مہارتوں، جیسے ڈیجیٹل خواندگی، مالی خواندگی، قانونی خواندگی، ماحولیاتی خواندگی، صحت اور حفظان صحت وغیرہ کے ذریعے فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی (ایف ایل این) کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اسے ہائبرڈ موڈ میں نافذ کیاجاتاہےیعنی ، راستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کویہ سہولت حاصل ہے کہ وہ آف لائن، آن لائن ،یا دونوں قسم کے طریقہ کاراستعمال کرسکتے ہیں ۔
اسکیم پانچ اجزاء پر مشتمل ہے: (i) بنیادی خواندگی اورحساب دانی؛ (ii) اہمیت کی حامل زندگی کی مہارتیں؛ (iii) بنیادی تعلیم؛ (iv) پیشہ ورانہ مہارت؛ اور (v) مسلسل تعلیم اُلّاس کو ، شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، ڈیوٹی یا کارتویہ بودھ پر زور دیتے ہوئے قوم کی تعمیر کی سمت میں رضاکارانہ طور پر نافذ کیا جانا ہے۔ یہ اسکیم ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہندوستان کے ہرایک فرد کو خواندہ بناکر اُلّاس ایپ کو سیکھنے والوں، رضاکاروں کو رجسٹر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ان کے لیے تدریسی مواد بھی شامل ہے۔ ستمبر اور مارچ میں سال میں دو بار تشخیص کے ذریعے سیکھنے والوں کے خواندہ ہونے کی توثیق کی جاتی ہے۔
اُلّاس کے تحت زیادہ تر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کافی سرگرمیاں کی گئی ہیں۔ وزارت تعلیم کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، 6-7 فروری 2024 کو اُلّاس- نو بھارت سکشرتا کاریاکرم کے تحت مختلف قومی اور ریاستی سطح کی سرگرمیوں کو دکھانے کے لیے سی این سی ایل، این سی ای آرٹی ، کے تعاون سے اُلّاس میلہ منعقد کر رہا ہے۔ اس تقریب میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نو خواندہ افراد کا اعزاز شامل ہے جنہوں نے فاؤنڈیشنل لٹریسی نمبریسی اسسمنٹ ٹیسٹ (ایف ایل این اے ٹی) میں کامیابی کے ساتھ توثیقی سندحاصل کی ہے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اُلّاس جامع پرائمر کا مقامی زبانوں میں آغاز، سیشنز بین الاقوامی خواندگی ہفتہ کے دوران منعقدہ پوسٹر سازی کے مقابلے کے فاتحین میں ‘بہترین طرز عمل’، پینل ڈسکشن، انعامات کی تقسیم شامل ہیں۔اس پروگرام میں مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سات سو شرکاء کے ساتھ ساتھ وزارت تعلیم، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف تنظیموں کے 100 سے زیادہ معززین شرکت کریں گے۔
******
(ش ح۔س ب۔ع آ)
U-6631
(Release ID: 2018566)
Visitor Counter : 84