زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ایگری- ٹیک اسٹارٹ اپس کو فروغ
Posted On:
06 FEB 2024 6:14PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہندنے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں زرعی اسٹارٹ اپس کو مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرکے ایگری اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) ملک کے اسٹارٹ اپس ایکو نظام کو پروان چڑھانے کے لئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کر کے اختراع اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے 19- 2018 سے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کے اختراع اور زرعی ترقی کے پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔ اب تک 5 معلوماتی شراکت داروں (کے پی ایس) اور 24 راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ایگری بزنس انکیو بیٹرس (آر - اے بی آئی ایس) ایگری اسٹارٹ اپس کی تربیت اور انکیو بیشن کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی اس پروگرام کے نفاذ کے لئے بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ ان 5 کے پی ایس اور 24 آر- اے بی آئی ایس کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔
معلومات شراکت دار (کے پی ایس) اور راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا آر کے وی وائی- ایگری بزنس انکیو بیٹرس (آر- اے بی آئی ایس) کی فہرست۔
معلوماتی شراکت دار (کے پی ایس):
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ (ایم اے این اے جی ای)، حیدرآباد۔
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ (این آئی اے ایم) جے پور، راجستھان۔
- انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) پوسا، نئی دہلی۔
- یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس، دھارواڑ، کرناٹک۔
- آسام ایگری کلچر یونیورسٹی، جورہاٹ، آسام۔
آر کے وی وائی – آر اے ایف ٹی اے اے آر ایگری بزنس انکیوبیٹرز (آر – اے بی آئی ایس):
- چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، حصار، ہریانہ
- سی ایس کے ہماچل پردیش کرشی وشو ودیالیہ، پالم پور، ہماچل پردیش
- آئی آئی ٹی – بی ایچ یو ، وارانسی، اتر پردیش
- جواہر لعل نہرو کرشی وشو ودیالیہ، جبل پور، مدھیہ پردیش
- آئی سی اے آر- انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، عزت نگر، بریلی، اتر پردیش
- پنجاب زرعی یونیورسٹی، لدھیانہ، پنجاب
- اندرا گاندھی کرشی وشو ودیالیہ، رائے پور، چھتیس گڑھ
- شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، جموں و کشمیر
- آئی آئی ایم، کاشی پور، اتراکھنڈ
- کیرالہ زرعی یونیورسٹی، تھری سور، کیرالہ
- آئی سی اے آر- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملٹس ریسرچ، حیدرآباد، تلنگانہ
- تمل ناڈو ایگریکلچر یونیورسٹی (ٹی این اے یو)، کوئمبٹور، تمل ناڈو
- ایگری انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ سیل، انگراؤ، آندھرا پردیش 14
- نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کٹک، اوڈیشہ
- ایس کے این ایگریکلچر یونیورسٹی، جابنیر، راجستھان
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھڑگپور، مغربی بنگال
- بہار ایگریکلچر یونیورسٹی، بھاگلپور، بہار
- آنند ایگری کلچر یونیورسٹی، آنند، گجرات
- آئی سی اے آر- سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن کاٹن ٹیکنالوجی، ممبئی، مہاراشٹر
- ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ کرشی ودیا پیٹھ، اکولا، مہاراشٹر
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویٹرنری ایپیڈی مولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس (این آئی وی ای ڈی)، بنگلورو، کرناٹک
- کالج آف فشریز، لیمبوچیرا، تریپورہ
- محکمہ ویٹرنری میڈیسن کالج آف ویٹرنری سائنسز اینڈ اینیمل ہسبنڈری، ایزول، میزورم
- کالج آف ہارٹیکلچر اینڈ فاریسٹری، پاسی گھاٹ، اروناچل پردیش
پروگرام کے تحت، آئیڈیا/پری سیڈ مرحلے پر 5.00 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی گئی زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے سیکٹر میں صنعت کاروں/اسٹارٹ اپس کو سیڈ بیج کے مرحلے میں 25 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنی مصنوعات کا آغاز کرسکیں،بزنس پلیٹ فارم تیار کرسکیں اور انہیں مارکیٹ میں لاسکیں اور انہیں ان کی مصنوعات اور آپریشن کی وسعت کے لئے ان کی سہولت کاری کی جاسکی۔ ہر کے پی اور آر – اے بی آئی انوویشن اور ایگری انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت مالی امداد کے لیے ایک مخصوص سال میں پری سیڈ اور سیڈ مرحلے کے ہر زمرے میں زیادہ سے زیادہ 20 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ فنڈ اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعہ دی گئی سفارشات کی بنیاد پر منتخب اسٹارٹ اپس کو قسطوں میں جاری کیا جاتا ہے۔
پروگرام کے تحت مقرر کردہ نالج پارٹنرز (کے پی ایس) اور آر کے وی وائی ایگری بزنس انکیو بیٹر (آر- اے بی آئی ایس) کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو تربیت دی جاتی ہے اور انکیو بیٹ کیا جاتا ہے۔ مالی، تکنیکی، آئی پی کے معاملات وغیرہ سے متعلق تکنیکی تعاون اور مینٹور شپ فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند ایگری اسٹارٹ اپ کانکلیو ، زرعی میلے اور نمائشوں ، ویبنارس ، ورکشاپ سمیت مختلف قومی سطح کے پروگرام کا اہتمام کرتی ہے، تاکہ مختلف فریقوں کے ساتھ ان کے رابطے بناکر ایگری اسٹارٹ اپس کےفروغ کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔
اس پروگرام کے تحت، مختلف ریاستوں میں واقع کے پی ایس اور آر – اے بی آئی ایس کے لئے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ 111.57 کروڑ روپے کی مالی امداد 20-2019 سے 24-2023 تک مختلف کے پی ایس اور آر – اے بی آئی ایس کے ذریعہ کل 1554 زرعی اسٹارٹ اپس کو قسطوں میں جاری کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اح - ق ر)
U-6633
(Release ID: 2018563)
Visitor Counter : 48