سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) نےمالیاتی انتظام کے لیے،نئے اندرون خانہ 'اکاؤنٹس مینیجر سافٹ ویئر' کا نفاذ کیا


سی ایس آئی آرنے، 30 جون کی جنرل فنانشل رولز (جی ایف آر) کی آخری تاریخ سے پہلے، مالی سال 2023-24 کے سالانہ اکاؤنٹس تیار کئے اور جمع کرائے

Posted On: 22 APR 2024 3:27PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر نے مالیاتی انتظام کے لیے اپنے اندرون خانہ 'اکاؤنٹس مینیجر سافٹ ویئر' کو کامیابی سے لاگو کرکے ملک کے دیگر تمام مرکزی خود مختار اداروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

یکم اپریل 2024 کو، سی ایس آئی آر نے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے سالانہ اکاؤنٹس تیار کیے، جو کہ 30 جون کی جنرل فنانشل رولز (جی ایف آر) کی آخری تاریخ سے بہت پہلے ہے۔ مالی سال 2023-24 کے سالانہ اکاؤنٹس پہلے ہی سی اے جی کے دفتر میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔

استعمال میں آسانی کے لیے بنائے گئے ایک بدیہی انٹرفیس کے ساتھ، سافٹ ویئر استعمال کرنے والے آسانی کے ساتھ مالیاتی اعداد و شمارکے ان پٹ، ٹریک اور ان کا نظم کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، یہ جامع مالیاتی رپورٹس، بیلنس شیٹس، آمدنی اور اخراجات کے بیانات اور دیگر متعلقہ تجزیات تیار کرتا ہے، جو سی ایس آئی آر کو باخبر فیصلہ سازی کے لیے قابل عمل بصیرت کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔ سافٹ ویئر کردار پر مبنی رسائی کے ذریعے اعداد و شمار کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔

سی ایس آئی آر سافٹ ویئر کی سب سے اہم خصوصیات میں سے ایک اس کی حقیقی وقت کی نگرانی کی صلاحیت ہے، جو صارفین کو حقیقی وقت میں مالی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ بروقت مداخلت اور بہتر فیصلہ سازی کے قابل بناتا ہے

A group of people holding a paperDescription automatically generated

بیلنس شیٹ کی دستخط شدہ کاپی ، جنرل آڈٹ، ماحولیات اور سائنسی محکموں، سی اینڈ اے جی، نئی دہلی کی ڈائریکٹر محترمہ گوروین سدھو کو پیش کی گئی۔

یہ سافٹ ویئر بے مثال کارکردگی کے ساتھ سی ایس آئی آر کے اندر، مالی لین دین، اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ کو منضبط اور منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ مالیاتی اعداد و شمار کو سنبھالنے میں سہولت فراہم کرتا ہے اور ہر عمل میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بناتا ہے۔ مالیاتی طریقوں کو معیاری بنا کر، کارکردگی کو بہتر بنا کر اور سی ایس آئی آر لیبز میں بہتر مالی کنٹرول کو فعال کر کے، اس سافٹ ویئر نے مالیاتی انتظام کے ایک نئے دور کو متعارف کرایا ہے، جو اپنے تمام ملازمین، پینشن یافتگان، فیملی پینشن یافتگان اور پروجیکٹ کے عملے کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کو سنبھالتا ہے۔

اے ایم ایس سافٹ ویئر کو افسران کی اندرون ملک ٹیم نے تیار کیا تھا ،جس میں سینئر نائب ایف اے جناب ایس پی سنگھ؛ ایف اےاوجناب اروند کھنہ اور ٹیکنیکل آفیسر محترمہ اکانشا تریہن شامل تھے ۔ اسے پورے ملک میں سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر اور اس کی 37 قومی لیبز میں لاگو کیا گیا ہے جو ڈی جی، سی ایس آئی آر/سیکرٹری ڈاکٹر این کلیسیلوی،، ڈی ایس آئی آر اور شری چیتن پرکاش جین، جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر، سی ایس آئی آر/ ڈی ایس آئی آر کی قیادت میں ہیں۔

*****

U.No.6619

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2018544) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Tamil