دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا
Posted On:
07 FEB 2024 5:13PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی حکومت مالیات تک رسائی، بنیادی ڈھانچے اور بازار کے مواقع جیسے عوامل پر غور کرتے ہوئے دیہی صنعت کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:
- خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کے ذریعہ تیار کردہ مصنو عات کی مارکیٹنگ کے لئے جن کو دین دیال انتیودیا یوجنا قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی این آر ایل ایم) کے تحت فروغ دیا گیا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) نے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے تعاون سے ) مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے جی ای ایم میں اسٹور فرنٹ کے طور پر "ایس اے آر اے ایس (ساراس) کلیکشن" تشکیل دیاہے۔ ایم او آر ڈی نے ایس ایچ جی مصنوعات کی آن بورڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز یعنی فلپ کارڈ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، ایمازون، پتانجلی اور فیشنیئر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (میشو) کے ساتھ مفاہمت کا اقرار نامہ (ایم او یو ایس) بھی کیا ہے۔ ایس ایچ جی مصنوعات کی آن لائن مارکیٹنگ کے لیے ایم او آر ڈی کے ذریعے ایک ای - کامرس پلیٹ فارم (www.esaras.in) اور ای - کامرس ایپلی کیشن بھی شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ ریاستوں نے اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد کے لیے اپنے ای - کامرس پلیٹ فارم بھی تیار کیے ہیں۔ اور مزید یہ کہ ،ایس ایچ جی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی اسٹورز اور قومی اور ریاستی سطحوں پر منعقد ہونے والے سارس میلوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
ii) ) اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کے دیہی کاروباریوں کے لیے روزی روٹی کے متبادل پیدا کرنے کے مقصد سے، نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی (نبارڈ) مائیکرو انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ای ڈی پیز)، لائیبلی ہڈ اینڈ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ پروگرام (ایل ای ڈی پیز) کو فروغ دے رہا ہے، جس سے مالی مدد حاصل ہوتی ہے اور یہ کہ ہنر کا فروغ ایک کلیدی جز ہے۔
iii) ) اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز)/ مشترکہ ذمہ داری گروپ (جے ایل جیز) / پروڈیوسر آرگنائزیشنز (پی اوز) / چھوٹے کاروباریوں کو تربیت، آن بورڈنگ، اور ای - کامرس، سوشل میڈیا پر آن لائن / ڈیجیٹل بازاروں پر مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے بڑی مدد فراہم کئے جانے کی اسکیم پلیٹ فارمز اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کو جون 2023 میں نبارڈ نے ایس ایچ جیز / جے ایل جیز / پی اوز کو آن لائن پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا تھا۔
(iv) آف فارم پروڈیوسر آرگنائزیشنز (او ایف پی اوز) کو او این ڈی سی (اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس) پر آن بورڈنگ کے لیے سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل یا الیکٹرانک نیٹ ورکس پر اشیاء اور خدمات کے تبادلے کے تمام تر پہلوؤں کے لیے اوپن نیٹ ورکس کو فروغ دینا ہے۔
591 رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس یعنی دیہی خود کے روز گار سے متعلق تربیتی اداروں (آر ایس ای ٹی آئیز) ملک بھر میں کام کر رہے ہیں، جو دیہی بے روزگار نوجوانوں کو ہنر اور انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کے تربیتی پروگراموں میں توسیع دے رہے ہیں، تاکہ انہیں خود کے روزگار یونٹس/سرگرمیاں شروع کر کے خود کو ملازمت دینے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ایم او آر ڈی ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (ایس آر ایل ایمس) کے ذریعے دیہی نوجوانوں کو آر ایس ٹی آئیزکے ذریعے دی جانے والی تربیت کے اخراجات کی ادائیگی کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ،نبارڈ 'ہنر مندی کے فروغ سے متعلق پروگرام' کو بھی نافذ کرتا ہے، جو کہ دیہی بھارت میں ہنر کے فروغ کے ماحولیاتی نظام میں متعدد متعلقہ فریقوں کے ذریعے ہنر کے فرق کو دور کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ ہنرکے فروغ کی تربیت کی وسیع مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد آمدنی کی سطح اور ذریعہ معاش کو بہتر بنانا اور دیہی اداروں کو قائم کرکے معیشت میں حصہ رسدی کرناہے۔ ہنر کی کمی کو پورا کرنے یا ایم ای ڈی پی کے تحت اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) ممبران کی جانب سے پہلے سے انجام دی جارہی پیداوار سے متعلق سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے جگہ جگہ ہنر کے فروغ سے متعلق تربیتی پروگرام فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایل ای ڈی پی کے تحت ہنر کی اپ گریڈیشن کے پروگراموں، مظاہرے کے یونٹوں کے قیام اور ضرورت پر مبنی اہم بنیادی ڈھانچے کے لیے گرانٹ سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م - ق ر)
U-6594
(Release ID: 2018219)