صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

‏ رام نومی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 16 APR 2024 8:16PM by PIB Delhi


‏صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے رام نومی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔‏
‏اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ "رام نومی کے مقدس موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی  ہوں۔‏
‏بھگوان شری رام کی پیدائش کے مبارک موقع پر منائی جانے والی رام نومی ہمیں سچائی اور راستبازی کے راستے پر رہنمائی کرتی ہے۔ مریادا پرشوتم پربھو شری رام عاجزی، حوصلے اور بہادری کے آئیڈیل ہیں۔ بھگوان شری رام نے بے لوث خدمت، دوستی اور اپنے کلام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کے اعلیٰ ترین معیار قائم کیے۔ رام نومی کا تہوار ہماری ابدی اقدار کی عکاسی کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔‏
‏آئیے ہم بھگوان شری رام کی اقدار کو اپنائیں اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کا عہد کریں جہاں رام راجیہ کے تصور کے مطابق ہر شخص وقار کے ساتھ زندگی بسر کرے اور ہر ایک کی زندگی میں ترقی کا دھارا جاری رہے۔‏
‏صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں - ‏

***


(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6580


(Release ID: 2018102) Visitor Counter : 93