سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرنے اپنا یوم تاسیس منایا
اس موقع دہلی کے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر یوگیش سنگھ،مہمان خصوصی تھے
Posted On:
09 FEB 2024 6:04PM by PIB Delhi
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے اپنا یوم تاسیس ایک متحرک تقریب کے ساتھ منایا جس میں سائنس کمیونیکیشن، ایس ٹی آئی پالیسی ریسرچ، اختراعات اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پروفیسر رنجنا اگروال کی ڈائریکٹرشپ میں انسٹی ٹیوٹ نے اس موقع کو اہم پروگراموں اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ منایا۔
دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مہمان خصوصی اورسی ایس آئی آرسوسائٹی کے رکن پروفیسر یوگیش سنگھ ، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکے یوم تاسیس پر‘‘ابھرتابھارت-بھارت کا مستقبل (رائزنگ انڈیا –فیوچیرآف انڈیا)’’
پروفیسر یوگیش سنگھ، دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سی ایس آئی آر سوسائٹی کے رکن، یوم تاسیس کے پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر سنگھ نے ‘‘رائزنگ انڈیا: فیوچر آف انڈیا’’ کے موضوع پر یوم تاسیس سے متعلق ایک حوصلہ افزا لکچر دیا۔ انہوں نے پالیسی ریسرچ، اختراعات اور سائنس کمیونیکیشن کے لیے عالمی سطح پر ایک قابل احترام تھنک ٹینک اور وسائل کا مرکز بننے کے لئےسی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے ویژن کی تعریف کی۔ پروفیسر سنگھ نے وِکست بھارت بننے کی طرف بھارت کے سفر میں سائنس مواصلات کے اہم کردار پر زور دیا۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے تمام ہندوستانی زبانوں میں سائنسی کامیابیوں کو پھیلانے کے لیے ادارے کی لگن پر زور دیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے نئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، پروفیسر اگروال نے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل، سواستک، ٹیکنالوجی ریڈی نیس لیول جیسی کوششوں وغیرہ کے ٹھوس نتائج کا ذکرکیا۔انھوں نے وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے ایک ذریعہ کے طور پر زبان کے تنوع پر بھرپور توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ پروفیسر اگروال نے ایشیا کی سب سے بڑی نیشنل سائنس لائبریری کے میزبان کے طور پر ادارے کے نمایاں کردار کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹرپروفیسررنجنااگروال، سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکے تیسرے یوم تاسیس کی تقریب میں استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے اور انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں اوراقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکی ڈائریکٹرکے خطاب میں اہم غوروخوض :سائنس میڈیاکمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) میڈیااور سائنس کے درمیان خلاء کوپُرکرنے والی ایک اختراعی پہل ہے ۔ اس سیل کو عوام تک سائنسی کامیابیوں کوپہنچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے معاشرے میں سائنس اینڈٹیکنولوجی کے علم کی بہتر تفہیم کو فروغ ملے گا۔ این ای ٹی آراے فریم ورک کو نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آرڈی سی) کے ساتھ مل کر ٹیکنولوجی ریڈی نیس لیول کا جائزہ لینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آراین آرڈی سی کے لیے ٹیکنولوجی کی تصدیق کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور تکنیکی ترقی میں مزید معاونت کرے گا۔ پروفیسر اگروال نے سی ایس آئی آر ٹیکنولوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیہی ذریعہ معاش پیدا کرنے کے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا۔ یہ پہل اُنّت بھارت ابھیان اور وگیان بھارتی کے نیٹ ورکس کا استعمال کرے گی، جس کا مقصد دیہی برادریوں کو اختراع کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے وژن کے مطابق، سواستک بھارت کے سائنسی اعتبار سے توثیق شدہ روایتی علم کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ پہل روایتی علم کے تحفظ اورفروغ کے تئیں سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈاکٹر انیل کوٹھاری، ایم پی کے ڈائریکٹر جنرل، کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بھوپال نے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کو سائنسی معلومات کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم بننے کی اہمیت پراپنے خیالات کا اظہار کیا اورسائنس وٹیکنولوجی تحقیقی کاؤنسل –ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی، پالم پور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدیش کمار یادو نے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر پبلی کیشن کے اجراء سمیت اورروایتی علم کے پھیلاؤ پربروشراورسواستک کے کمیونیکیشن سمیت مفاہمتی قراردادوں پردستخط کے عمل میں حصہ لیا۔
تقریب کی نظامت سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے سائنسداں ڈاکٹر منیش موہن گورے نے کی اورسی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکےچیف سائنٹسٹ اورچیئرپرسن،فاؤنڈیشن ڈے تقریب کمیٹی ، ڈاکٹر چارو ورما،کے ذریعہ مؤثر تعاون، سائنس کمیونیکیشن میں ترقی، ایس ٹی آئی پالیسی تحقیق اور ہندوستان کے سائنسی منظر نامے میں بامعنی تعاون کے ذریعے مستقبل کے لئے پُرامید شکریہ کی تحریک کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے بارے میں
سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی معاون لیباریٹریز میں سے ایک ہے۔ یہ سائنس کمیونیکیشن کے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے؛ ایس ٹی آئی نے شواہد پر مبنی پالیسی ریسرچ اور مطالعہ پروتوجہ مرکوز کی۔یہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف جرائد، کتابیں، رسالے، نیوز لیٹر اور رپورٹس شائع کرتا ہے۔ یہ سائنس کمیونیکیشن، سائنس پالیسی، اختراعی نظام، سائنس-سوسائٹی انٹرفیس اور سائنس ڈپلومیسی پر بھی تحقیق کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم https://niscpr.res.in/ ملاحظہ کریں یا ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں: @CSIR_NIScPR Facebook: CSIR NISCPR-OFFICIAL PAGE Instagram: csr_niscpr
*********
(ش ح۔ف ا۔ع آ)
U-6565
(Release ID: 2018007)
Visitor Counter : 39