وزارت دفاع
بحریہ کی تفویض اعزازات تقریب (2024)دوہزار چوبیس
Posted On:
14 APR 2024 10:12PM by PIB Delhi
بحری فوج کے سربراہ (سی این ایس) ایڈمرل آر ہری کمارنے 14 اپریل 2024 کو آئی این ایس ہنسا ، گوا میں منعقدہ بحریہ کی تفویض اعزازات کی ایک عظیم الشان تقریب کے دوران عزت مآب صدرجمہوریہ ہند کی طرف سے بحریہ کے اہلکاروں کو شجاعت اور امتیازی خدمات کے ایوارڈتفویض کئے ۔ یہ اعزازات بحریہ کے عملے کے افراد کی بہادری ، قیادت ، پیشہ ورانہ کامیابیوں اور امتیازی خدمات کے اعتراف کے طور پر دئے گئے۔
تقریب کے دوران مجموعی طورپر 35 افراد کو مختلف ایوارڈس سے نوازا گیا، جن میں کمانڈر منیش سنگھ کارکی ، کمانڈر کوسٹب بنرجی ، لیفٹیننٹ کمانڈر پنیرسیلوم ،ویشنوپرسناّ اور لیفٹیننٹ کمانڈر بھاسکر کو نوسینا میڈلس (شجاعت ) عطا کئے گئے۔
تقریب کےدوران ، ہتھیاروں کی بہترسازی اور الیکٹریکل انجنئرنگ کے میدان میں تحقیقی کام انجام دینے کے لئے بحریہ کے سربراہ نے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل گولڈ میڈل بھی تفویض کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ پروازوں کے تحفظ کوفروغ دینے کے لئے کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔
بہترین ماحول دوست طور طریقے 2023 کے لئے سی این ایس ٹرافی بحریہ کی گودی ، ممبئی اور آئی این ایس ولسورا کو بالترتیب صنعتی اور غیر صنعتی زمروں کے لئے عطا کی گئیں۔
سی این ایس(بحریہ کے سربراہ) نے بحریہ کی اکائیوں کو گزشتہ برس کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے یونٹ اسناد بھی عطا کیں۔ان کے حاصل کرنے والوں میں انڈین نیول شپس ٹیگ ، کولکتہ ، کاربک ، سومیدھا ، سمترا اور شاردا ، آبدوزآئی این ایس سندھو کیسری ،فلائٹ اسکواڈرن آئی این اے ایس 550 اور چلکا ، سرکارس ، ایکسیلا ، دروناچاریہ اور نول شپس ریپئر یارڈ (کروار) شامل ہیں۔
تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے افراد کنبہ اور ان کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
بحریہ کے سربراہ نے اعزازات حاصل کرنے والوں کو ان کے شجاعانہ کارناموں اور امتیازی خدمات کے لئے سراہا اور ان کے افراد کنبہ کی بحریہ کے عملے کے افراد کی زبردست معاونت کے لئے ستائش کی ۔
********
ش ح۔س ب ۔رم
U-6551
(Release ID: 2017902)
Visitor Counter : 69