سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں 134ویں ڈاکٹر امبیڈکر جینتی منائی

Posted On: 14 APR 2024 6:23PM by PIB Delhi

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) کے ذریعہ سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے 14 اپریل 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے قریب 134 ویں ڈاکٹر امبیڈکر جینتی منائی گئی۔

ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کا جشن صبح کے وقت صدر جمہوریہ ہند، نائب صدر، وزیر اعظم ہند، لوک سبھا اسپیکر، دیگر وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور بہت سے دیگر معززین کی طرف سے پھولوں کے نذرانے پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے لائف سائز مجسمہ کے قدموں میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے اس پورے پروگرام کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر جینتی ہر سال سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت، حکومت کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) کے ذریعہ منائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی آئین کا مسودہ تیار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور پسماندہ برادریوں کی حمایت کی، سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت کے بارے میں ان کے خیالات آج بھی نسلوں کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) نے عقیدت مندوں کے سامانوں کی حفاظت کرنے میں مدد کے لیے ایک اسٹال بھی لگا رکھا تھا جبکہ وہ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کر رہے تھے۔ 25 بدھ بھکشوؤں نے بدھ مت کے منتر پیش کیے۔ سونگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن کے فنکاروں نے اس موقع پر باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے لیے خصوصی گیت پیش کیے۔

134ویں امبیڈکر جینتی کے موقع پر ہزاروں لوگ پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں باباصاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے قدموں پر پھول چڑھانے کے لیے موجود تھے۔ تقریب میں سکریٹری جناب سوربھ گرگ، ممبر سکریٹری ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن جناب پربھات کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 134ویں یوم پیدائش کی شاندار تقریب کا انعقاد وزارت کے افسران/ اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کی ایک بڑی کامیابی تھی۔

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کا قیام بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پیغام اور نظریات کو پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ 1991 میں باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی صد سالہ تقریبات کی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کی سربراہی اس وقت کے وزیر اعظم ہند نے کی تھی۔ اسی کمیٹی نے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 24 مارچ، 1992 کو سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کے زیراہتمام ایک خود مختار ادارہ، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) قائم کیا گیا تھا تاکہ پورے ہندوستان میں بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات اور افکار کو آگے بڑھانے کے لیے پروگراموں اور سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈی اے این ایم باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی، کام اور شراکت کو محفوظ کرنے اور ان کی نمائش کے لیے وقف ہے، جو ایک معروف سماجی مصلح، خطیب، نامور مصنف، مورخ، فقیہ، ماہر بشریات، اور سیاست دان تھے۔ ڈی اے این ایم میوزیم میں ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی سے متعلق ذاتی سامان، تصاویر، خطوط اور دستاویزات کا مجموعہ موجود ہے۔ ان کی تقاریر اور انٹرویوز کی نمائش کے لیے صوتی و بصری نمائشیں بھی موجود ہیں۔

 ***

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6550



(Release ID: 2017893) Visitor Counter : 48