نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

یہ بات خوش آئند ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو قانون کی حکمرانی کے تئیں جوابدہ بنادیا گیا ہے – نائب صدر جمہوریہ


جب قانون ان لوگوں کے قریب آتا ہے جن کے ساتھ بہت مختلف سلوک کیا جاتا ہے تو مخالفت کا ہونا فطری ہے:نائب صدر جمہوریہ

ہندوستان دنیا کا ایک روحانی مرکز ہے، پوری دنیا میں مذہب کے پیغام  کو مسلسل پھیلایا ہے -نائب صدر جمہوریہ

روحانیت ہمیں یہ دریافت کرنے میں رہنمائی کرتی ہے کہ ہماری زندگیاں عام وجود سے زیادہ اہم ہیں - نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے ‘‘دی لاء اینڈ اسپریچوئلیٹی : ری کنکٹنگ دی بانڈ’’ کتاب کا اجراء کیا

Posted On: 12 APR 2024 7:14PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ مراعات یافتہ نسل کو لازمی طورسے قانون کی حکمرانی کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی  انہوں نےخبردار کیا کہ‘‘اس کی مخالفت ہونا طےہے’’ اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ کچھ لوگ پرورش یا دیگر باتوں کی وجہ سے  بہت الگ طرح سے  رویے کا اظہار کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور انہیں قانون سے  کسی نہ کسی طرح کی استثنیٰ کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔جناب دھنکھڑ نے سوال کیا کہ جب انہیں لگتا ہے کہ ‘‘قانون کی حکمرانی ان کے اتنی نزدیک آگئی ہے ، جو انہیں  ایک عام عمل میں جواب دہ بناتی ہے، تو انہیں سڑکوں پر کیوں اترنا چاہئے؟’’

 

قانون کی حکمرانی کی عمل آوری کو جمہوریت کا امرت قرار دیتے ہوئے نائب  صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر قانوکے سامنے مساوات نہیں ہے تو جمہوریت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں نظر آنے والی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہر کوئی قانون کے دائرے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی معاشرے میں جب کوئی قانون شکنی میں ملوث ہو کر بچ جاتا ہے تو وہ  ایک واحد استفادہ کنندہ ہوتا ہے،لیکن اس کا نقصان پورا معاشرے کو اٹھنا  ہوتا ہے۔

 

نائب صدر جمہوریہ نے آج  اُپ راشٹرپتی  انکلیو میں پروفیسر رمن متل اور ڈاکٹر سیما سنگھ کی کتاب‘‘ دی لاء اینڈ اسپریچوئلٹی : ری کنکٹنگ دی بانڈ’’کا اجراء کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کو‘‘دنیا کا روحانی مرکز’’ قراردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے  اپنی 5000 سال کی تہذیب کے ساتھ،اپنے لازوال صحیفوں، فلسفیانہ مقالوں اور ثقافتی طریقوں کے ذریعے دنیا میں مسلسل‘مذہب’ اور‘روحانیت’ کے پیغام کو مشہتر کیا ہے۔  نائب صدر جمہوریہ نے سخت محنت سے  حاصل کی گئی اس وراثت کا ذکر کیا۔  انہوں نے تمام لوگوں سے اس بات کی عکاسی  کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا  کہ ہم اپنی صدیوں پرانی وراثت کو کس طرح برقرار رکھ سکتے ہیں۔

 

نائب صدر جمہوریہ نے بتایا کہ  انہوں نے پارلیمانی امور کے وزیر کو ہر ممبرپارلیمنٹ کو ویدوں کی کاپیاں دستیاب کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ جناب دھنکھڑ نے کہا‘‘ مجھ پر اعتماد کریں، آپ کے سرہانے وید ہونے سے انسانیت کا کافی بھلا ہوگا۔ کیونکہ جو لوگ ویدوں کا مطالہ کریں گے، وہ اپنی روح سے بولیں گے، نہ کہ ذہن یا دل سے۔ جب کوئی ذہن سے بولتا ہے تو اس پر دلیل حاوی ہوجاتی ہے۔ جب کوئی دل سے بولتا ہے تو اس میں جذباتی پہلو حاوی ہوجاتا ہے۔ لیکن جب روحیں ملتی ہیں تو چیزیں کافی الگ ہوتی ہیں۔ ’’

اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت پروفیسر رمن متل و ڈاکٹر سیما سنگھ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

‘‘لا اینڈ اسپریچوئلٹی :ری کنکٹنگ دی بانڈ’’نامی کتاب کے اجراء کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6532)

(12.04.2024)

 



(Release ID: 2017818) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil