وزارتِ تعلیم

جناب سنجے کمار کا پریرنا پروگرام کے پہلے الومنائی اجلاس سے خطاب

Posted On: 12 APR 2024 7:43PM by PIB Delhi

سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار نے پریرنا پروگرام کے پہلے الومنائی اجلاس سے ورچوئل طریقے پر خطاب کیا۔ جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی اور وزارت کے دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ سابق طلباء (الومنائی) کے اجلاس کا انعقاد شرکاء کے درمیان بصیرت (انسائٹس) کا جائزہ لینے اور تبادلہ خیال کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZG2Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YM9A.jpg

تقریب کے دوران، طلباء نے اپنے تجربات شیئر کیے اور پروگرام سے ان کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سب کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے اسکولوں میں واپس آکر اپنے تجربات شیئر کیے ہیں تاکہ انھوں نے قدر پر مبنی جو تعلیم حاصل کی ہے اس سے زیادہ سے زیادہ طلبہ تحریک حاصل کر سکیں۔

پریرنا (پی آر ای آر اے این اے) نے تجرباتی مرحلے میں 15 جنوری 2024 سے 17 فروری 2024 تک وڈ نگر، مہسانہ، گجرات میں ورناکولر اسکول میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس مرحلے میں، پریرانا پروگرام پانچ ریاستوں: ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے: دمن اور دیو کے 20 شرکاء کے پانچ بیچوں کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ ایک سو طلباء نے اس تجرباتی سیکھنے کے پروگرام میں حصہ لیا ہے جو 9 اقدار پر مبنی تھیمز پر مرکوز ہے۔ چھٹا بیچ 15 اپریل 2024 سے شروع ہوگا۔

الومنائی میٹ کا انعقاد لوگوں کو باہم جوڑنے اور اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ پریرانا پروگرام کے اثرات کا اعتراف کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سابق طلباء کو اپنے تجربات پر غور کرنے، ان کی کامیابیوں کا جشن منانے اور آگے کے سفر کے لیے ایک دوسرے کو متاثر کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ پریرنا کی میراث کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ الومنائی میٹ کا بنیادی مقصد تجرباتی مرحلے کے شرکاء کے درمیان بامعنی بات چیت کو آسان بنانا ہے۔

اس تقریب کا مقصد خاص طور پر سابق طلباء کو پریرنا پروگرام میں حصہ لے کر اپنے تعلیمی اور کیریئر کے سفر کو مربوط کرنے اور شیئر کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا اور اس سے ان کی مستقبل کی ذاتی ترقی سے متعلق ضروریات کی نشان دہی کرنا تھا۔ یہ دریافت کرنے کا ایک موقع بھی تھا کہ سابق طلباء اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے دوران سیکھے گئے اقدار اور اسباق کو کس طرح نافذ کر رہے ہیں۔ اس ملاقات نے پروگرام کے سفیروں کے طور پر پریرنا الومنائی کے اثرات کو ظاہر کیا، جس سے ان کی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی آئی۔ اس تقریب کا مقصد سابق طلباء کے درمیان رہنمائی اور تعاون کا احساس پیدا کرنا تھا، انہیں پروگرام کے موجودہ اور مستقبل کے شرکاء کے ساتھ جڑے رہنے اور فعال طور پر مشغول رہنے کی ترغیب دینا بھی تھا۔

سابق طلباء کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا اور پریرنا پروگرام میں مسلسل شمولیت کو فروغ دینا اس کی طویل مدتی کامیابی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ پہلی پریرنا الومنائی میٹ مسلسل تعاون اور اثر کے لیے ایک کورس ترتیب دینے کا ایک اہم موقع پیش کرتا ہے۔ چوں کہ سابق طلباء ایک کمیونٹی کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں، ان کے پاس تبدیلی کی ترغیب دینے، جدت طرازی کرنے اور پریرنا پروگرام اور اس سے آگے کے مستقبل کو تشکیل دینے کی طاقت ہے۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6537



(Release ID: 2017816) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Hindi