پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ٹیکنالوجی کی اختراعات،حیاتیاتی ایندھن کی داستان انڈین انرجی ویک میں  2024 بہت مضبوطی سے گونجتی ہے: وزیر پٹرولیم ہردیپ  سنگھ  پوری


 ہردیپ سنگھ پوری نے انڈیا انرجی ویک میں نمائش کی گئی اختراعات پر روشنی ڈالی جس میں کیو آر کوڈ کے ساتھ ‘ٹیمپر پروف’ کوکنگ گیس سلنڈر بھی شامل ہے

Posted On: 08 FEB 2024 8:36PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور  مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج گوا میں انڈیا انرجی ویک 2024 کے دوسرے ایڈیشن میں نمایاں کی گئی ٹیکنالوجی، اختراعات کی تعریف کی۔ انڈین انرجی  ویک  (آئی ای ڈبلیو)  2024 کے موقع پر میڈیا کے افراد کو جانکاری  دیتے ہوئے، مرکزی وزیر پوری نے نمائش میں پیش کی گئی کچھ اختراعات پر بھی روشنی ڈالی جس میں کیو آر کوڈ کے ساتھ ‘ٹیمپر پروف’کھانا پکانے والے گیس سلنڈر اور امریکی مارکیٹ کے لیے تیار کردہ ڈیزل انجن شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016JBZ.jpg

توانائی کے شعبے میں ہندوستان کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے کہا، ‘‘ حیاتیاتی ایندھن  کی داستان یہاں دکھائی جانے والی نمائشوں میں بہت مضبوطی سے گونجتی ہے۔یہ ایک ایسا شعبہ جس سے میں خوردنی تیل اور سبزیوں کے تیل کے پائیدار ہوا بازی کے ایندھن بنانے کے ساتھ بہت متاثر ہوا ہوں ۔’’

انہوں نے کہا.مزید برآں، مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان نے تخمینہ ہدف سے پانچ ماہ پہلے ہی پٹرول کے ساتھ 12 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ حاصل کر لی ہے اور اس کی وجہ سے حکومت نے پانچ سال تک 20 فیصد ایتھنول ملاوٹ کے ہدف کو 2025 تک نظر ثانی کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی نسل بجلی اور ایتھنول استعمال کرے گی،

علیحدہ طور پر مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے  یہ بھی اعلان کیا کہ گوا مٹی کے تیل سے پاک ریاست بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘میں گوا کی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہیں مٹی کے تیل کے قوانین سےچھٹکارا ملا ہے،’’

انڈیا انرجی ویک 2024 میں جاری کی گئی انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر پوری نے کہا، رپورٹ کے نتائج کہ ہندوستان چین کو پیچھے چھوڑ دے گا ‘‘دنیا میں تیل کی  مانگ  میں اضافے کا سب سے بڑا ذریعہ بننے کے لیے بہت اہم ہے۔’’

انڈیا انرجی ویک کا پس منظر

اس سمت میں ایک اور قدم کے طور پر، انڈیا انرجی ویک 2024، 6 سے 9 فروری تک گوا میں منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ ہندوستان کی سب سے بڑی اور واحد توانائی کی نمائش اور کانفرنس ہے، جس میں پوری توانائی کی  ویلیو چین کو اکٹھا کیا جائے گا، اور ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کے مقاصد کے لئے ایک متحرک کے طور پر کام کرے  گا۔  وزیراعظم نے تیل اور گیس کے عالمی سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس بھی کی۔

 اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی اور پروان چڑھانا اور ان کو انرجی ویلیو چین میں ضم کرنا انڈیا انرجی ویک 2024 کے لیے ایک اہم فوکس ہو گا۔ اس میں مختلف ممالک کے تقریباً 17 توانائی کے وزراء، 35,000سے زیادہ  شرکاء اور 900 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت کی توقع ہے۔ اس کے چھ وقف کنٹری  کے پویلین ہوں گے ۔ جن میں کینیڈا، جرمنی، نیدرلینڈز، روس، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ ایک خصوصی میک ان انڈیا پویلین کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ان اختراعی حل کو ظاہر کیا جا سکے جو ہندوستانی ایم ایس ایم ایز توانائی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

*************

( ش ح ۔ح ا۔ رض (

U. No.6521



(Release ID: 2017710) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi