ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہندوستانی موسمیاتی سائنس کے محکمے (آئی ایم ڈی) نےاپریل-جون 2024 سیزن کے لیے پری-سائیکلون مشق کا انعقاد کیا


ڈی جی آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ‘‘ہندوستان کے پاس سب سے اچھے ابتدائی انتباہی نظام  اور موسم کی پیشگوئی کے ماڈلزہیں’’

Posted On: 10 APR 2024 8:02PM by PIB Delhi

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے آج موسم بھون،نئی دہلی میں ہائبرڈ موڈ میں،آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا کی صدارت میں اپریل-جون 2024 کے سیزن کے لیے پری سائیکلون مشق کا انعقاد کیا۔

یہ مشق قدرتی آفات انتظام میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی  تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ماقبل سائیکلون موسم اور طوفان کے بعد موسم پر منعقد دو سالہ مشق کا ایک حصہ تھی۔آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ‘‘ہندوستان کے پاس سب سے اچھے ابتدائی انتباہی نظام اور موسم کی پیشگوئی کے ماڈل میں سے ایک ہے۔ ’’ انہوں نے قومی قدرتی آفات انتظامی اتھارٹی،نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور ہندوستانی مسلح افواج جیسے فوج ، بحریہ ، بحری فوج او ر ساحلی گارڈ وغیرہ سے مسلسل تعاون کے ساتھ ساتھ طوفان کی پیشنگوئی میں حالیہ دنوں میں آئی ایم ڈی کی حصولیابیوں پرروشنی ڈالی۔

ڈاکٹر موہا پاترا نے بتایا کہ آئی ایم ڈی نے پچھلی دہائی میں پیشگوئیوں کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ درستگی کے ساتھ ایک سودیسی ‘فیصلہ حامی نظام’ تیار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسمی تبدیلیوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور اس کے مطابق  مخصوص کے جگہ کے بارے میں صلاح جاری کے لیے ایک ملٹی ماڈل ایک اینسمبل  سسٹم تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتباہ جاری کرنے کے لیے آئی ایم ڈی کی تیار کردہ مختلف موبائل ایپس پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح طور پر ذکر کیا کہ ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) دیگر اداروں کے استعمال کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرنل نے کہا ‘‘تیاری کی وجہ سے ہی سمندری طوفان بِپرجوئے کے دوران ہم  نے کوئی ہلاکت نہیں دیکھی۔’’

میٹنگ کے دوران ڈی جی آئی ایم ڈی نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے نیشنل سائیکلون جوکھم روک تھام پروجیکٹ (این سی آر ایم پی) کے تحت ایک ویب پر مبنی ڈائنامک کمپوزٹ رسک اٹلس (ویب-ڈی سی آر اے) تیار کیا ہے،جس کے لیے مقام کی مخصوص پیشگوئی ضلع قدرتی آفات  منتظمین کو دستیاب کرائی جاتی ہے۔

جیسا کہ آئی ایم ڈی اپنے قیام اور قوم کی خدمت کے 150 ویں سال کا جشن منا رہا ہے، ڈاکٹر موہا پاترا نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی ایم ڈی نئی بلندیوں کو چھونے اور ہر گھر تک کسی بھی وقت اور کہیں بھی موسم کی معلومات پہنچانے کے لیے تیار ہے ۔جدید تکنیک اور تعلیمی دنیا ، تحقیقی و ترقیاتی اداروں، عوامی نجی شراکت داروں اور اسٹک ہولڈرز کے  اشتراک سے یہ ممکن ہوا ہے۔

این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی (آپریشن و تربیت )جناب محسن شہیدی نے کہا کہ معیارات سے متعلق آپریشنل عمل (ایس او پی)تیار ہے اور فیڈ بیک سے ساتھ مسلسل اس کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کی کوششوں کی ستائش کی اور اعتماد ظاہر کیا کہ این ڈی ایم اے ارو این ڈی آر ایف، آئی ایم ڈی  ایک دوسرے سے ملک کر کام کریں گے۔

جناب آر کے اگروال،(پی اے اینڈ اے او، این سی آر ایم پی) نے بھی آئی ایم ڈی کے تعاون سے قومی سائیکلون جوکھم روک تھام پروجیکٹ میں حاصل کی گئی کامیابی پر روشنی ڈالی۔

اس مشق میں تام ساحلی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی  حکومت کے نمائندوں سمیت  مختلف قدرتی آفات انتظامی ایجنسیوں کے شرکاء میں شپنگ ڈائریکٹر جنرل آف لائٹ ہاؤسز اور لائٹ شپس ، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، پورٹ اتھارٹی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، وزارت دفاع، ماہی پروری، دیہی ترقیات  کی وزارت،آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن نیوز اور پریس انفارمیشن بیورو کے نمائندے  بھی موجود تھے۔

************

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6514)



(Release ID: 2017669) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Bengali