وزارتِ تعلیم
جناب سنجے کمار نے تعلیم کے شعبے میں تعاون پر روسی فیڈریشن کے نائب وزیر تعلیم جناب ڈینس گریبوف کی قیادت میں روسی وفد کے ساتھ ملاقات کی
Posted On:
10 APR 2024 7:20PM by PIB Delhi
جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم نے، دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے بارے میں روسی فیڈریشن کے نائب وزیر تعلیم، عالیجناب ڈینس گریبوف کے ساتھ ملاقات کی۔ ایڈیشنل سکریٹری، جناب آنند راؤ وی پاٹل؛ جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی، محترمہ امرپریت دوگل، محترمہ نیتا پرساد، محترمہ پراچی پانڈے؛ اور وزارت کے دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
جناب سنجے کمار نے ہندوستانی تعلیمی نظام کی وسعت پر زور دیا اور این ای پی 2020 کی اہم خصوصیات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح پالیسی کی سفارشات کے بعد درجہ VI سے ہنر مندی کی تعلیم کا جزو متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے تجرباتی آموزش، تشخیص کے نئے طریقہ کار، ہونہار بچوں کے لیے پالیسیوں وغیرہ پر زور دینے کا بھی ذکر کیا۔
عالیجناب ڈینس گریبوف نے روسی نظام تعلیم کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح طلباء کو ان کی ترجیحی تعلیم، مخصوص درجہ بندی کے نظام وغیرہ پر رہنمائی کرنے کے لیے ان کی تشخیص پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی اداروں میں روسی زبان پڑھانے اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
روسی وفد نے اپنے ملک میں این ای پی 2020 میں تجویز کردہ قدر افزا تعلیم کے نفاذ کے بارے میں رہنمائی طلب کی اور جناب سنجے کمار سے اہم بصیرتیں حاصل کیں، جنہوں نے اس کے لیے مناسب مواد تیار کرنے میں انہیں این سی ای آر ٹی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ محترمہ نیتا پرساد نے جی20 ہندوستانی صدارت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا اور اسے آگے بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے وفد سے ایک تصوراتی نوٹ کا اشتراک کرنے کی درخواست کی تاکہ اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام اور زبان کی تعلیم کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جا سکیں۔ جناب پاٹل نے کاؤنٹی کے تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ محترمہ اوستھی نے وفد کو فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی (ایف ایل این) کے بارے میں بتایا کہ کس طرح مادری زبان اور مقامی زبانوں میں پڑھانے پر زور دیا جاتا ہے۔ محترمہ پراچی پانڈے نے درجہ VI کے طلبا میں ہنر کی تعلیم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ 12ویں جماعت پاس کرنے تک انہیں ایک ہنر سکھایا جا سکتا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
10-04-2024
U: 6513
(Release ID: 2017659)
Visitor Counter : 55