وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کمانڈ ہاسپیٹل، پونے پورے ملک میں پہلا ایسا سرکاری اسپتال بن گیا ہے جس نے پیزو الیکٹرک بون کنڈکشن ہیئرنگ امپلانٹس کا کارنامہ انجام دیا

Posted On: 10 APR 2024 5:58PM by PIB Delhi

پونے کے کمانڈ ہاسپیٹل (جنوبی کمان) میں کان، ناک اور گلے کے شعبہ (ای این ٹی) نے، دو پیزو الیکٹرک بون کنڈکشن ہیئرنگ امپلانٹس (بی سی آئی) لگائے ہیں، ان میں سے ایک 7 سالہ لڑکا ہے جو پیدائشی بیرونی اور درمیانی کان کی بے ضابطگیوں کا شکار تھا اور جس کی قوت سماعت انتہائی درجے تک کم ہوگئی تھی، جبکہ دوسرا ایک بالغ شخص تھا جو سنگل سائیڈیڈ ڈیفینس (ایس ایس ڈی) کا مریض تھا۔ اس طرح سے یہ پیزو الیکٹرک بون کنڈکشن ہیئرنگ امپلانٹس کرنے والا ملک بھر کا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا ہے۔

کمانڈ ہاسپیٹل کا ای این ٹی شعبہ (جنوبی کمان) اے ایف ایم ایس کا ایک نامزد نیوروٹولوجی مرکز ہے۔ محکمہ کئی سالوں سے منحصر گاہکوں کو سماعت سے متعلق مسائل کا حل فراہم کر رہا ہے۔ ایکٹیو پیزو الیکٹرک بون کنڈکشن ہیئرنگ امپلانٹ سسٹم سماعت سے محروم مریضوں کے لیے ایک امپلانٹیبل میڈیکل الیکٹرانک ڈیوائس ہے [کنڈکٹیو لاس (بشمول اورل ایٹریسیا)، مکسڈ ہیئرنگ لاس اینڈ سنگل سائیڈیڈ ڈیفنیس]۔ آلات کی لاگت ہمیشہ تشویش کا باعث رہی ہے، جس سے اس کی رسائی محدود ہو گئی ہے۔

ایسے مریضوں کا ایک مخصوص گروپ ہے جو کنڈیکٹیو / مکسڈ ہیئرنگ لاس کے شکار ہوتے ہیں یا انھیں سنگل سائیڈیڈ ڈیفنیس کا مرض ہوتا ہے، جو کوکلیئر امپلانٹیشن کے اہل نہیں ہوتے اور انہیں سماعت کے آلات یا درمیانی کان کی سرجری سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ متعلقہ معذوری کو کم کرنے کے لیے، بچوں میں بہتر تعلیمی نتائج اور بڑوں میں سماجی زندگی کے لیے سماعت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ بون کنڈکشن امپلانٹیشن مریضوں کے اس طرح کے گروپوں میں ان کی بازیابی کے لیے سماعت کا حتمی حل ہے اور مسلح افواج کی طبی خدمات کو اس کا جلد احساس ہوگیا تھا۔

ڈی جی آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور ڈی جی ایم ایس (آرمی) لیفٹیننٹ جنرل ارندم چٹرجی نے کمانڈ ہاسپٹل (ایس سی) کو مبارکباد دی ہے اور مستقبل میں ایسے ہی مزید کارنامے انجام دینے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ان مریضوں کو کمانڈ ہاسپیٹل (ایس سی)، پونے میں لیفٹیننٹ کرنل (ڈاکٹر) راہل کرکرے، نیوروٹولوجسٹ اور امپلانٹ سرجن نے کرنل (ڈاکٹر) نیتو سنگھ، سینئر ایڈوائزر اور ایچ او ڈی (ای این ٹی) کی رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ امپلانٹ کیا۔ کمانڈ ہاسپیٹل (ایس سی)، پونے اے ایف ایم ایس کے اہم انسٹی ٹیوٹ میں سے ایک ہے، جس کی کمان فی الحال میجر جنرل بی نامبیار کر رہے ہیں۔ اسپتال کو حال ہی میں پورے اے ایف ایم ایس میں بہترین اسپتال کے طور پر سب سے باوقار ’’رکشا منتری‘‘ ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(1)5WS4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(2)YM0X.jpeg

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6505


(Release ID: 2017650) Visitor Counter : 59