وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i)’7.32 فیصد جی ایس 2030‘، (ii) ’نئی جی ایس 2039‘ اور (iii) ’7.30 فیصد جی ایس 2053‘ کی فروخت (دوبارہ جاری) کے لیے نیلامی

Posted On: 08 APR 2024 5:44PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے درج ذیل کے فروخت (دوبارہ جاری) کا اعلان کیا ہے

(i)  ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے 7.32 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2030، (ii)  ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’نئی گورنمنٹ سیکورٹی، 2039 اور (iii)  ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے  قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے 7.30 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2053۔ حکومت ہند کو مذکورہ بالا ہر ایک سیکورٹی کے مقابلے میں 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی خریداری برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی 12 اپریل، 2024 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی طور پر قیمت لگانے کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق سیکورٹیز کی فروخت کی اطلاع شدہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 12 اپریل، 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای- کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور 11.30 بجے کے درمیان جمع کیا جانا چاہیے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 6 اکتوبر 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 15 اپریل، 2024 (پیر) کو ہوگی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

08-04-2024

U: 6485


(Release ID: 2017467) Visitor Counter : 84


Read this release in: Gujarati , English , Hindi