کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے نے گوا میں’ آئی آئی سی اے سرٹی فائڈ سی ایس آر پروفیشنل پروگرام‘ کے آٹھویں بیچ مکمل کیا

Posted On: 06 APR 2024 8:44PM by PIB Delhi

ہندوستان میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کو تقویت دینے کی کوشش میں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے گوا میں 4 سے 6 اپریل 2024 تک اپنے فلیگ شپ کورس کا ایک عمیق سی ایس آر انفرادی پروگرام کا انعقاد کیا۔

آئی آئی سی اے کے اسکول آف بزنس انوائرمنٹ (ایس بی ای) کے زیر اہتمام اس تقریب میں سی ایس آر پروفیشنلز، صنعت کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کے ایک متنوع گروپ کو تکنیکی سیشنز، گروپ سرگرمیوں اور انٹرایکٹو مباحثوں کے سلسلے میں شامل  ہونےکے لئے یکجا ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TE0N.jpg

آئی آئی سی اے  کے اسکول آف بزنس انوائرمنٹ  کی سربراہ پروفیسر گریما ددھیچ   نے  اپنے استقبالیہ  خطبے میںسی ایس آر  ارتقاء کے لئے   اسٹیج تیار  کیا جس کے بعد ’ہندوستان میں سی ایس آر کی ایک دہائی‘ پر ایک گہرے غور وخوض والا  سیشن منعقد کیا گیا، جس میں سی ایس آر  لینڈ اسکیپ میں پیش رفت اور حاصل کردہ سنگ میلوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔   ڈاکٹر ددھیچ نے پچھلے دس سالوں کے رجحانات کے تجزیے کی بنیاد پر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کیے۔

ایس بی ای، آئی آئی سی ااے   میں  چیف پروگرام ایگزیکٹیو   ڈاکٹر روی راج اترے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ’ای ایس جی- سی ایس آر اور برانڈ بلڈنگ‘ کے درمیان باہمی تعامل پر تبادلہ خیال کیا اور  کارپوریٹ برانڈنگ کی حکمت عملیوں میں ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی کے عوامل کو مربوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DS45.jpg

 

 آموزش سے لیڈڑ شپ  تک: سیشن کا آغاز گروپ کی سرگرمیوں کے ساتھ ہوا جہاں شرکاء نے اپنی نافذ کرنے والی ایجنسی پروجیکٹ رپورٹ (آئی اے) اور کارپوریٹ اٹیچمنٹ پروجیکٹ (سی اے) رپورٹیں پیش کیں، جس میں ماہر فیکلٹی سے قیمتی  آرا حاصل کی گئی۔

واکھلو ایڈوائزری کے بانی اور صدر جناب بھرت واکھلو نے اپنے اختراعی اور تخلیقی پی اے ایم ایس  (اصول، اعمال، میٹرکس/اقدامات اور اسٹروکس) حکمت عملی کے ساتھ سی ایس آر ڈومین میں بصیرت مند قیادت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ’اسٹریٹجک سی ایس آر لیڈرز کی نشو ونما‘  پر ایک زبردست سیشن پیش کیا۔   

کنسوشیا ایڈوائزری کے پرنسپل کنسلٹنٹ جناب  دنیش اگروال نے قانونی پیچیدگیوں اور تعمیل کے تقاضوں کے بارے میں بصیرت پیش کرتے ہوئے  ’ سی ایس آر کے قانونی نظام کا  سرسری جائزہ‘ فراہم کیا اور سی ایس آر میں گزشتہ دس سالوں کی تمام 40 ترامیم کے بارے میں بتایا۔ دن کا اختتام  جناب  واکھلو اور جناب اگروال کے ذمہ دار کاروباری طرز عمل کو فروغ دینے میں سی ایس آر کے کردار اور ای ایس جی  فریم ورک کے اندر اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر سیشن منعقد کرنے کے ساتھ ہوا۔

غور و خوض کرنا  اور جڑنا: فائنل اوپن ہاؤس ڈسکشن میں مندوبین کو تاثرات کا اشتراک کرنے اور فیکلٹیز کے ساتھ واضح بات چیت  میں مشغول ہونے کی اجازت دی گئی۔ اس سیشن نے شرکاء کے درمیان برادری اور تعاون کے احساس کو فروغ دیا۔

یہ تقریب نہ صرف آئی آئی سی اے کے سی ایس آر تعلیم کو آگے بڑھانے کے عزم کا ثبوت تھی بلکہ ہندوستان میں پائیدار اور ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کی طرف اجتماعی مہم کی عکاس بھی تھی۔

سی ایس آر کے ذاتی   پروگرام  کے اختتام پر  شرکاء  میں سی ایس آر اور پائیداری کے دائرے میں  ذمہ داری سنبھالنے کے لیے علم، نئے روابطوں اور نئے عزم کی جھلک دیکھی گئی۔

آئی آئی سی اے کے بارے میں

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) کا قیام کارپوریٹ امور سے متعلق معاملات  پر  ایک علمی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے  اور مسسلسل ریگولیٹری رسپانس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کی   ری  ڈیزائنگ میں کارپوریٹ امور کی وزارت   کی مدد کرنے والے  ایک متحرک تھنک ٹینک کے طور پر کام کر تا رہا ہے ۔

مستقبل کے  ایونٹس  اور اقدامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، آئی آئی سی اے کے اسکول آف بزنس انوائرمنٹ لنکڈ ان  پیج اور آئی آئی سی اے کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6471


(Release ID: 2017348) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi