وزارت دفاع
ایک مشترکہ آپریشن کے تحت، آئی سی جی نے تمل ناڈو میں منڈپم ساحل سے دور 4.9 کلو گرام کے بقدر غیر ملکی سونا ضبط کیا
Posted On:
06 APR 2024 4:50PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی محافظ دستے اور کسٹمز پریوینٹو یونٹ (سی پی یو) راماناتھ پورم کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے تحت ، ڈی آر آئی نے تمل ناڈو میں ویدھالائی ساحل، منڈپم میں سمندر کے بیچ 4.9 کلو گرام کے بقدر غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے۔
ڈی آر آئی کے افسران کو یہ مخصوص اطلاع حاصل ہوئی تھی کہ ماہی گیری کی کشتی کا استعمال کرتے ہوئے ایک گینگ کے ذریعہ راماناتھ پورم ضلع کے ویدھالائی ساحل سے سری لنکا سے غیر ملکی سونا ہندوستان میں اسمگل کیا جارہا ہے۔ اس کے مطابق، ڈی آر آئی اور آئی سی جی کے افسران نے 3-4 اپریل کی درمیانی رات کو منڈپم کے قریب ویدھالائی ساحلی علاقے میں مشتبہ ماہی گیری کشتیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ 4 اپریل کے اوائل میں، افسران نے بیچ سمندر میں ایک مشتبہ کشتی کی نشاندہی کی اور ایک آئی سی جی جہاز میں اس کا پیچھا کیا اور اسے روک لیا۔ مداخلت کے مقام سے ٹھیک پہلے، افسران نے دیکھا کہ مشتبہ کشتی پر سوار افراد میں سے ایک نے کچھ سامان سمندر میں پھینک دیا۔
مذکورہ ملکی کشتی پر تین افراد سوار تھے اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ سمندر میں پھینکی گئی کھیپ سری لنکا سے اسمگل کیے گئے غیر ملکی سونے کی تھی اور یہ سونا سری لنکا کی ایک کشتی سے گہرے سمندر میں ملا تھا۔
اس دوران سی پی یو راماناتھ پورم کے افسران بھی ایک کشتی میں سوار ہوئے اور اسمگل شدہ سونا سمندر میں پھینکے جانے والے مقام کو محفوظ کرلیا گیا اور تلاشی مہم شروع کردی گئی۔ 5 اپریل کی دوپہر کو، سمندر کی تہہ میں ایک وسیع تلاشی آپریشن کے بعد اسمگل شدہ سونا برآمد کیا گیا۔ سمندر کی تہہ سے برآمد ہونے والی کھیپ کو کھولنے پر معلوم ہوا کہ مختلف سائز کے 4.9 کلو گرام وزنی سونے کی سلاخیں جن کی مالیت 3.43 کروڑ روپے تھی، کو تولیے میں مضبوطی سے باندھ کر سمندر کے اندر پھینک دیا گیا تھا تاکہ پتہ نہ لگ سکے۔ ڈی آر آئی افسران نے مذکورہ 4.9 کلو گرام غیر ملکی اسمگل شدہ سامان کو ضبط کرلیا ہے اور تینوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ن)
U.No:6468
(Release ID: 2017328)
Visitor Counter : 59