بجلی کی وزارت
آر ای سی پی ڈی سی ایل نے مہاراشٹر میں عثمان آباد کے کلّم علاقے میں بین ریاستی بجلی ٹرانسمشن پروجیکٹ اور اترپردیش میں اندرونِ ریاست بجلی ٹرانسمشن پروجیکٹ کے لیے ایس پی ویز حوالے کیں
Posted On:
06 APR 2024 2:20PM by PIB Delhi
آر ای سی بجلی ترقیات اور مشاورت لمیٹڈ (آر ای سی پی ڈی سی ایل)، جو کہ بجلی کی وزارت اور سرکردہ این بی ایف سی کے تحت ایک مہارتن مرکزی عوامی شعبے کی صنعت یعنی -آر ای سی لمیٹڈ -کا ایک مکمل طور پر زیر ملکیت ادارہ ہے، نے دو بجلی ٹرانسمشن پروجیکٹوں کے نفاذ کے مقصد سے تشکیل شدہ پروجیکٹ سے متعلق مخصوص مقصد کے لیے تیار دو ذیلی کمپنیاں (ایس پی ویز) حوالے کی ہیں۔
ایک ایس پی وی کلم ٹرانسکو لمیٹڈ "مہاراشٹر کے کلّم علاقے میں مغربی ریجن نیٹ ورک توسیعی اسکیم" کے لیے تشکیل دی گئی ہے، جو وزارت بجلی، حکومت ہند کا ایک بین ریاستی ٹرانسمیشن پروجیکٹ ہے۔ اس مخصوص ذیلی کمپنی کو کامیاب بولی لگانے والے ادارے میسرز انڈی گرڈ 2 لمیٹڈ اور انڈی گرڈ 1 لمیٹڈ (کنسورٹیئم) کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
ایک اور ایس پی وی جل پورا خورجہ پاور ٹرانسمشن لمیٹڈ کو ،منسلک لائنوں اور 400/200 کے وی، 2×500 ایم وی اے جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن جل پورا ، جو کہ اترپردیش حکومت اندرون ریاست پروجیکٹ ہے، کے ساتھ 400/220 کے وی، 2×500 ایم وی اے جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن میٹرو ڈپو (گریٹر نوئیڈا)کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس مخصوص ذیلی کمپنی کو کامیاب بولی لگانے والے ادارے میسرز دی ٹاٹا پاور کمپنی لمیٹڈ کو سونپا جا چکا ہے۔
ان مخصوص ذیلی کمپنیوں کو آر ای سی پی ڈی سی ایل کے سی ای او ، جناب راجیش کمار اور آر ای سی پی ڈی سی ایل، آر ای سی لمیٹڈ کے سینئر افسران، سینٹرل ٹرانسمشن یوٹیلٹی آف انڈیا لمیٹڈ اور اترپردیش پاور ٹرانسمشن کارپوریشن لمیٹڈ کی موجودگی میں 5 اپریل 2024 کو کامیاب بولی لگانے والوں کے حوالے کیاگیا۔
آر ای سی پی ڈی سی ایل دونوں منصوبوں کے لیے بولی کے عمل کوآرڈینیٹر تھا، جو ٹیرف پر مبنی بولی کے عمل کے ذریعے انجام دیا جا رہا تھا۔
آر ای سی پی ڈی سی ایل کے بارےمیں
آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ، آر ای سی پی ڈی سی ایل، آر ای سی لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ، 50 سے زیادہ ریاستی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور ریاستوں کے پاور محکموں کو علم پر مبنی مشاورت اور ماہر پروجیکٹ پر عمل درآمد کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ آر ای سی پی ڈی سی ایل ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹس اور آر ای – بنڈلنگ پروجیکٹس میں ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) کے لیے بِڈ پراسیس کو آرڈی نیٹر(بی پی سی) کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کے تحت، آر ای سی پی ڈی سی ایل جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تقسیم اور ترسیل کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے اہم منصوبوں کو انجام دے رہا ہے۔
آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں
آر ای سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک 'مہارتنا' سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، اور آر بی آئی کے ساتھ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) اور بنیادی ڈھانچہ مالیاتی کمپنی (آئی ایف سی) کے طور پر درج رجسٹر ہے۔ آر ای سی پورے بجلی بنیادی ڈھانچہ شعبے کی مالی معاونت کرتا ہے جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری سٹوریج، پمپڈ سٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ حال ہی میں، آر ای سی نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈوں، آئی ٹی کمیونی کیشن، سماجی اور تجارتی بنیادی ڈھانچہ (تعلیمی ادارے، ہسپتال)، بندرگاہوں پر مشتمل غیر بجلی بنیادی ڈھانچہ شعبے میں تنوع پیدا کیا ہے اور الیکٹرو-میکینکل (ای اینڈ ایم) فولاد اور ریفائنری جیسے مختلف دیگر شعبوں کے سلسلے میں کام کرتا ہے۔
آر ای سی لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچہ اثاثہ جات کی تشکیل کے لیے ریاست، مرکز اور نجی کمپنیوں کو مختلف مچیورٹیز کے قرض فراہم کرتی ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور یہ پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)، دین دیال اُپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی)، قومی بجلی فنڈ (این ای ایف) اسکیم کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے جس کے نتیجے میں آخری میل تک تقسیم کے نظام کو مضبوطی حاصل ہوئی ہے، اور ملک کے 100 فیصد مواضعات میں اور گھروں میں بجلی فراہم کرائی گئی ہے۔ آر ای سی کو نئی تقسیمی شعبے کی اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تعلق سے خصوصی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔ 31 دسمبر 2023 تک آر ای سی کا قرض 4.97 لاکھ کروڑ روپئے اور خالص مالیت 64787 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ن)
U.No:6467
(Release ID: 2017316)
Visitor Counter : 106