کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے ہندوستان سے زرعی مصنوعات بشمول  موٹے اناج کی برآمد کو فروغ دیتا ہے


اے پی ای ڈی اے زرعی اور پراسیسڈ فوڈ ایکسپورٹ پروموشن اسکیم کے تحت موٹے اناج کے رجسٹرڈ برآمد کنندگان کو مدد فراہم کرتا ہے

Posted On: 07 FEB 2024 5:02PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہانوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، جو کہ محکمہ تجارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت  کام کرنے والاایک قانونی ادارہ ہے، کو ہندوستان سے زرعی مصنوعات بشمول موٹے اناج کی برآمد کو فروغ دینے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ اے پی ای ڈی اے اپنے رجسٹرڈ برآمد کنندگان کو  بشمول باجرا، اے پی ای ڈی اے کی ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ ایکسپورٹ پروموشن اسکیم کے تحت امداد فراہم کرتا ہے۔یہ امداد اسکیموں کے مختلف اجزاء یعنی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیار کی ترقی اور مارکیٹ کی ترقی کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ خریدار فروخت کنندگان کی ملاقاتیں (بی ایس ایمز) کلسٹرز میں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ برآمدی منڈی کا ربط فراہم کیا جا سکے۔ بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے باقاعدہ بات چیت کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ برآمدی مواقع کا جائزہ لیا جا سکے۔ ہندوستانی مشن کے ذریعے ملک کے مخصوص بی ایس ایمز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

سال23-2022 کے دوران ہندوستان کی موٹے اناج کی برآمدات کی ریاستی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

سال 2023 کوموٹے اناج کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم-2023) کے طور پر منایا گیا۔ حکومت ہند نے آئی وائی ایم کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک فعال بڑی تعداد میں شراکتداروں کے درمیان رابطہ کاری کا طریقہ اختیار کیا ہے (مختلف مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے، کسانوں، اسٹارٹ اپس، برآمد کنندگان، خوردہ کاروباروں، ہوٹلوں، ہندوستانی سفارت خانوں وغیرہ کو شامل کرتے ہوئے)جس کا مقصدآئی وائی ایم 2023 کے اہداف کو حاصل کرنا اور ہندوستانی موٹے اناج کو عالمی سطح پر لے جاناہے۔

حکومت ہند نے اسے عوامی تحریک بنانے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے تاکہ ہندوستانی موٹے اناج،مصالحوں، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو عالمی سطح پر فروغ دیا جائے۔ ہندوستان میں جی 20 کی صدارت کے دوران موٹے اناج کے کھانے تیار کرنے سے متعلق میلے،بین الاقوامی تجارتی تقریبات، خان ساماں کانفرنس، فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی نمائش، روڈ شو، کسان میلے، نیم فوجی دستوں کے لیے طباخی کی تربیت، انڈونیشیا اور دہلی میں آسیان انڈیا میلٹ فیسٹیول وغیرہ میں موٹے اناج کو فروغ دیا گیا۔

ہندوستان کو’شری انّ‘ کا عالمی مرکز بنانے کے لیے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹس ریسرچ (آئی آئی ایم آر)، حیدرآباد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین طریقوں، تحقیق اور ٹکنالوجیوں کو بانٹنے کے لیے گلوبل سینٹر آف ایکسیلنس قرار دیا گیا ہے۔ آئی آئی ایم آر کسانوں، خواتین کسانوں، گھریلو سازوں، طلباء اور نوجوان کاروباریوں کو ویلیو ایڈڈ باجرے کے کھانے کی مصنوعات، روزمرہ کے استعمال کے لئے مصالحہ وغیرہ کی تیاری کے بارے میں تربیت فراہم کر رہا ہے، اور اپنے لئے آپ کاروبار قائم کرنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔ ادارے نے ویلیو ایڈڈ ٹیکنالوجیز بھی تیار کی ہیں، جن میں موٹے اناج کے کھانوں سے تعلق رکھنے والی ’’کھانے کے لیے تیار‘‘ اور ’’پکانے کے لیے تیار‘‘ نام کی ٹکنالوجیز  شامل ہیں۔اس سلسلے میں اٹھائے گئے دیگر اقدامات ’’ایٹرائٹ‘‘ ٹیگ کے تحت موٹے اناج کے کھانے کی برانڈنگ ، آگاہی پروگراموں کا انعقاد؛ اور زرعی بزنس انکیوبیٹر اور ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر وغیرہ کو فروغ دینا ہیں ۔

موٹے اناج کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں کے تسلسل میں، دلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں ایک ملٹس ایکسپریئنس سینٹر (ایم ای سی) کھولا گیا ہے جس کا مقصد موٹے اناج کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور عام لوگوں میں اسے اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سرکاری ملازمین میں شری انّ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، تمام سرکاری دفاتر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ جاتی تربیتوں/میٹنگوں میں شری انّ اسنیکس اور محکمانہ کینٹینوں میں شری انّ پر مبنی کھانے کی اشیاء شامل کریں۔

حکومت عالمی منڈیوں میں ہندوستانی موٹے اناج  کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپس، تعلیمی اور تحقیقی اداروں، ہندوستانی مشنوں، پروسیسرز، خوردہ فروشوں اور برآمد کنندگان کے ساتھ شراکت داری کے لیے کام کر رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹے اناج کو فروغ دینے کے لیے ایک ایکسپورٹ پروموشن فورم (ای پی ایف) قائم کیا گیا ہے۔ موٹے اناج سے متعلق ایک علیحدہ ویب پورٹل تیار کیا گیا ہے جس میں موٹے اناج کے بارے میں معلومات، ان کے طبی فوائد، پیداوار اور برآمد کے اعدادوشمار، موٹے اناج کے برآمد کنندگان کی ڈائرکٹری وغیرہ شامل ہیں۔اے پی ای ڈی اے نے ایک جامع عالمی مارکیٹنگ مہم کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کیا گیا ہے اور اس کے مطابق 30 درآمد کرنے والے ممالک اور 21 موٹے اناج پیدا کرنے والی ریاستوں کے ای-کیٹلاگس کو جاری کیا گیا ہے۔

موٹے اناج کے لیے ایک ورچوئل ٹریڈ فیئر (وی ٹی ایف) تیار کیا گیا ہے اور اسے دنیا بھر کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے جو کاروباری سودوں کے لیے بات چیت اور بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وی ٹی ایف پورے سال کے  365 دنوں میں 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔

اے پی ای ڈی اے نے بین الاقوامی تجارتی میلوں جیسےبایو فیک - جرمنی، گلفوڈ - دبئی، نیچرل پروڈکٹس ایکسپو ویسٹ – یو ایس اے، انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک (آئی ایف ای) اوربی ایس ایم- یو کے،ایس آئی اے ایل فوڈ - کینیڈا، سیول فوڈ اینڈ ہوٹل - جنوبی کوریا وغیرہ میں بھی شرکت کا اہتمام کیا ہے۔ ساتھ ہی برآمد کنندگان کو اپنی موٹے اناج  کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں پیش کرنے اور فروغ دینے میں سہولت فراہم کی گئی ہے ۔اے پی ای ڈی اے موٹے اناج اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے درآمد کرنے والے ممالک میں ہندوستانی مشنوں کے ساتھ  مل کربھی کام کر رہا ہے۔

 

2022-23 کے دوران ہندوستان کی موٹے اناج  کی برآمدات کی ریاست وار تفصیلات

مقدار ایم ٹی میں؛ ملین امریکی ڈالر

حالت

مقدار

قدر

گجرات

78106.15

34.19

مہاراشٹر

50486.43

24.07

بہار

19917.76

5.53

مغربی بنگال

12587.49

3.52

تلنگانہ

1680.25

3.30

تمل ناڈو

2952.63

2.48

آندھرا پردیش

1319.78

0.61

ہریانہ

301.59

0.42

کرناٹک

429.25

0.35

مدھیہ پردیش

345.76

0.28

کیرالہ

326.95

0.27

راجستھان

405.71

0.26

اتر پردیش

112.14

0.11

پنجاب

50.64

0.07

دوسری ریاستیں

26.69

0.02

میزان

169049.22

75.48

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ: ڈی جی سی آئی اینڈ ایس

 

***********

 

 

ش ح ۔  س ب  - م ش

U. No.6453



(Release ID: 2017208) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi