وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

5 روزہ وسیع آروولے ایکسپوژر ٹور ،جشن اور گہرائی سے سیکھنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


حاصل کردہ تربیت اورمعلومات  ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی روح کی عکاسی کرتے ہیں

Posted On: 02 FEB 2024 5:30PM by PIB Delhi

ایک بھارت شریسٹھ  بھارت (ای بی ایس بی) پروگرام کے تحت آروولے ایکسپوزرٹور  کے آخری دن، طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور آروولے فاؤنڈیشن کے سکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی کی میزبانی میں ایک غیر رسمی جشن کا انعقاد کیا۔ یہ  پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس نے تمام شرکاء کے دلوں اور دماغوں پر دیرپا نقوش چھوڑے۔

آروولے میں ایک بھارت شریشٹھا بھارت پروگرام کا 5 روزہ عمیق سفر، جس کا آغاز 29 جنوری 2024 کو ہوا، 7 مختلف یونیورسٹیوں کے تقریباً 100 طلباء ایک ساتھ آئے۔ شروعات میں وہ اجنبی ہوتے ہیں لیکن ریاستوں میں پھیلی پیاری دوستی کے ساتھ زندگی بھر کی ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ گھر لوٹتے ہیں۔

طلباء نے مہمان نوازی کیلئے استقبال کرنے والے آروویلے کے باشندوں کا شکریہ ادا کیا۔ روحانی تعلیم اور اتحاد کا گہرا احساس جو اُن کے ذریعے تجربہ کیا گیا تھا وہ واقعی تازہ دم تھا۔ معلوماتی علاقائی دوروں سے لے کر ثمرآور بات چیت تک ان کی دریافت کے ہرپہلوؤں پر شکریہ دا کیا۔

طالب علموں میں سے ایک نے فخر کے ساتھ آروویلے کے سفیر ہونے کا اعلان کیا، اور دوسروں کو اس منفرد مقام کا تجربہ کرنے کی ترغیب دی۔ ایک اور نے تجربے کو ‘پاور پیکڈ کیپسول’ کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے انسانیت کے تئیں آروویلے کی وابستگی، زندگی کی قیمتی اہمیت، برادری کے اتحاد اور مراقبہ اور خاموشی کی اہمیت پر حیرت کا اظہار کیا جس کی مثال ماتریمندر میں دی گئی ہے۔

متنوع ثقافتی نمائش، متنوع زبانوں اور سیکھنے کے مواقع پر مشتمل، ان کے اجتماعی تجربے پر ایک انمٹ نقوش چھوڑے۔ یہ ایک قیمتی سفر تھا، اور انہوں نے اس افزودگی کے تجربے کا حصہ بننے کے استحقاق کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اس وسیع پروگرام کے دوران حاصل کردہ سیکھ اور معلومات ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ آروویلے کالنگ ایک رضاکارانہ دل کی نشاندہی کرتی ہے جو سب کے لیے دھڑکتا ہے جو شمولیت کو مرکزی موضوع بناتا ہے۔

وزارت تعلیم نے یہ پروگرام این ای پی ، جی۔20 لیڈروں کے اعلامیے، شری اروبندو کی 150 ویں یوم پیدائش اور ایک بھارت شریشٹھا بھارت کے تحت موضوعات پر تعلیمی اور ثقافتی دورے کی مطابقت پر زور دینے کے لیے شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا تصور مرکزی وزیر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ای بی ایس بی کے تحت اروبندو سرکٹ کو متعارف کرانے کی تجویز کے بعد کیا گیا ہے۔ اس پہل کا زور نوجوانوں کو روحانیت اور شری  اروبندو کے فلسفے سے روشناس کرانے اور اٹوٹ تعلیم کے عملی نفاذ پر ہوگا، آروویلے اس مقصد کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔ وزارت تعلیم کی ایک خود مختار تنظیم آروویلے فاؤنڈیشن نے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ .

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CJZI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023HW8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TO35.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00419K7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CNLS.jpg

*****

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-6446 


(Release ID: 2017143) Visitor Counter : 39


Read this release in: English