سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اگرتلہ، تریپورہ میں دیویا کلا میلہ 2024 کا افتتاح کیا گیا


میلہ 06  فروری سے 11 فروری 2024 تک منعقد کیا جائے گا

Posted On: 06 FEB 2024 8:45PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت  کا معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(دیویانگ جن)(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ، نیشنل دیویانگ جن فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے ذریعے باقاعدگی سے ایک منفرد تقریب دیویا کلا میلے کا انعقاد کرتا ہے۔جس میں ملک بھر سے دیویانگ کاروباری/ کاریگر دیویانگ صنعت کاروں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے  مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی جاتی ہے۔ دیویا کلا میلہ 6 سے 11 فروری 2024 تک چلڈرن پارک، اگرتلہ (تریپورہ) میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I64T.jpg

دیویا کلا میلہ، اگرتلہ کا افتتاح 06 فروری 2024 کو شام 5.00 بجے تری پورہ حکومت کے  زراعت اور کسانوں کی بہبود اور انتخابی کابینہ کے وزیر جناب رتن لال ناتھ نے کیا۔ افتتاح کی  یہ تقریب تریپورہ کے ، نوجوانوں کے امور اور کھیل، سماجی بہبود اور سماجی تعلیم اور محنت کےوزیر جناب ٹنکو رائے  کی موجودگی میں کی گئی۔ تریپورہ کے جناب نوین شاہ، آئی ایف ایس، سی ایم ڈی، این ڈی ایف ڈی سی، ایس ایچ۔ اچنتم کلیکدار،پی ڈبلیو ڈی ایس کےڈپٹی کمشنر جناب راجیب گھوش، ریاستی کنوینر، بی جے پی دیویانگ جن سیل، تریپورہ، دیویانگجن کے لیے کام کرنے والی ممتاز این جی اوز اور دیگر معززین بھی پروگرام کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PULY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026GN8.jpg

یہ تقریب یہاں آنے والوں کے لیے ایک دلکش تجربہ پیش کرے گی، کیونکہ ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کے متحرک مصنوعات کو یہاں ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔اگرتلہ میں تقریباً 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ممتاز تنظیموں کے علاوہ 60 سے زیادہ دیویانگ کاریگر/ فنکار اور کاروباری افراد اپنی مصنوعات، ہنر اور خدمات کی نمائش کریں گے۔ جن وسیع زمروں میں مصنوعات ہوں گی ان میں گھریلو سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اور ماحول کے لئے سازگار مصنوعات، پیکڈ فوڈ اورنامیاتی مصنوعات ، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات - زیورات، کلچ بیگ پینٹنگز وغیرہ شامل ہیں۔ سبھی کے لئے’ووکل فار لاکل ‘ کا یہ ایک موقع ہوگا اور یہاں دیویانگ کاریگروں کی طرف سے اپنے اضافی عزم  کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات دیکھی/ خریدی جا سکتی ہیں۔

6 روزہ ’دیویا کلا میلہ‘، اگرتلہ (تریپورہ)میں  صبح 11.00 بجے سے رات 9.00 بجے تک کھلا رہے گا اوراس میلے میں  مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ  کیا جائے گا ، جس میں دیویانگ جن ،فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی پرکارکردگی پیش کیا جانا  بھی شامل ہے۔ تقریب میں آنے والے افراد ملک کے مختلف علاقوں سے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی / دیویانگ جن(معذور افراد) کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی سمت ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی یہ ایک منفرد پہل ہے۔ دیویا کلا میلہ دیویانگ جن (پی ڈبلیو ڈی) کی مصنوعات اور مہارتوں کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ دیویا کلا میلہ، تریپورہ 2022 سے شروع ہونے والی سیریز کا 14 واں میلہ ہےجو (i) دہلی میں، 2سے6 دسمبر 2022، (ii) ممبئی میں، 16 سے 25 فروری 2023، (iii) بھوپال میں، 12 سے 21 مارچ 2023، (iv) گوہاٹی میں، 11 سے 17 مئی 2023 (v) اندورمیں، 17 سے 23 جون 2023 (vi) جے پورمیں، 29 جون سے5 جولائی 2023 (vii) وارانسی میں، 15 سے 24 ستمبر 2023 (viii) سکندرآبادحیدرآبادمیں،6 سے 15 اکتوبر 2023 (ix)  بنگلورومیں، کرناٹک 27 اکتوبرسے 5 نومبر 2023 (x) چنئی، ٹی این 17 سے 26 نومبر 2023 (xi) پٹنہ 8 سے 17 دسمبر 2023 (xii) سورت 29 دسمبر 23 سے 7 جنوری 2024، xii ناگپورمیں 12 سے 21 جنوری 2024 منعقد کیا گیا تھا اور اب  یہ اگرتلہ، تریپورہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

محکمہ کے پاس معذور افراد کو بااختیار بنانے کے تصور کو فروغ دینےکے منصوبے ہیں، جس کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں ’دیویا کلا میلہ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ش م  - م ش

U. No.6438 



(Release ID: 2017112) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi