بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پیرامل الٹرنیٹیو ٹرسٹ کے ذریعہ ان پورنا فائنانس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 10.39 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول اور اس کے بعض ڈیبینچرز کے سبسکرپشن  کو منظوری دی

Posted On: 02 APR 2024 8:44PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پیرامل الٹرنیٹیو ٹرسٹ کے ذریعہ ان پورنا فائنانس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 10.39 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول اور اس کے کچھ ڈیبینچرز کے سبسکرپشن  کو منظوری دی ہے۔

پیرامل الٹرنیٹیو ٹرسٹ، پیرامل انٹرپرائزز لمیٹڈ سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرسٹ ہے۔ پیرا مل الٹرنیٹیو ٹرسٹ  فنڈ کے بندوبست سے متعلق  کاروبار ہے جو  پیرامل کریڈٹ اور انڈیا آر ایف کے ذریعہ  کے ذریعے اعلیٰ معیار کے کارپوریٹس کو  مناسب مالیاتی حل فراہم کرتا ہے جہاں ’پیرامل کریڈٹ فنڈ‘ ایک پرفارم کرنے والا سیکٹر ایگنوسٹک کریڈٹ فنڈ ہے،وہیں  ’انڈیا آر ایف‘، ایک تباہ شدہ  اثاثہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم ہے  جو  غیر ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایکویٹی اور/یا قرض میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

ان پورنا فائنانس پرائیویٹ لمیٹڈ ایک غیر ڈپازٹ  جمع کرنے والی نان بینکنگ مالیاتی کمپنی ہے، جو ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ 1934 کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ ہندوستان میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور بہت چھوٹی ، چھوٹی  اور درمیانے درجے کے اداروں کو مائیکرو فنانس اور/یا دیگر قرض فراہم کرنے اور صارفین کو کم/سستی رہائش سے متعلق مالی امداد فراہمی میں مصروف ہے۔ اسے این بی ایف سی -مائیکرو فنانشل ادارے  کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد آ جائے گا۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  ع ح  - م ش

U. No.6423


(Release ID: 2017008) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Tamil