وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب سنجے کمار نے  پی ایم پوشن  اسکیم پر انڈونیشیا کے سمندری وسائل کے ڈپٹی کوآرڈینیٹنگ وزیر، عزت مآت  محمد فرمان ہدایت  کی قیادت  والے  انڈونیشیائی وفد کے  ساتھ ایک  میٹنگ  کا انعقاد کیا

Posted On: 02 APR 2024 7:26PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے محکمے  کے  سکریٹری جناب سنجے کمار نے  پی ایم پوشن  اسکیم  کی تفصیلات پر انڈونیشیا کے سمندری وسائل کے ڈپٹی کوآرڈینیٹنگ وزیر، عزت مآت  محمد فرمان ہدایت  کے  ساتھ ایک  میٹنگ  کا انعقاد کیا۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب آنندراؤ وی پاٹل نے وفد کے ساتھ اسکیم کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری جناب وپن کمار اور وزارت تعلیم اور وزارت خارجہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RO1Z.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JJTQ.jpeg

جناب سنجے کمار نے بتایا کہ یہ اسکیم سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں پری پرائمری سے کلاس 8 تک کے طلباء کو گرم پکا ہوا کھانا فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G6NY.jpeg

وفد نے اپنے ملک میں  ایسا ہی ایک  پروگرام  نافذ کرنے کے بارے میں رہنمائی طلب کی، اور جناب سنجے کمار سے انمول بصیرتیں حاصل کیں، جنہوں نے اسکیم کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U1FW.jpeg

 جناب  پاٹل نے پروگرام کے بارے میں اہم تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک پریزنٹیشن شیئر کی جس میں اسکیم کے مقاصد، پروگرام کا پیمانہ، اسکیم کے تحت کئے گئے انتظامات، اسکیم کے اجزاء وغیرہ شامل تھے۔  جناب پاٹل نے صلاحیت سازی کے اقدامات ، معاشرے کی شرکت،  اختیار کئے جانے والے  نگرانی اور اندازہ قدر کے طریقہ کار اور  بہترین طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6416


(Release ID: 2016974) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Tamil