وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ای ڈی سی آئی ایل ودیانجلی اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا


یہ پروگرام تعلیم تک رسائی اور مواقع کے ذریعے بااختیار بنانے کی خاطر پورے معاشرے کے نقطہ نظر کی علامت ہے :جناب دھرمیندر پردھان

قوم کی تعمیر تمام شہریوں کی اجتماعی کوشش ہے :جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 06 FEB 2024 8:23PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اورانتر پرنیرشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 6 فروری 2024 کو نئی دہلی میں ای ڈی سی آئی ایل ودیانجلی اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا۔ اعلیٰ تعلیم کی وزارت میں سکریٹری، جناب کے  سنجے مورتی؛ اسکولی تعلیم اور خواندگی کےمحکمہ میں  سکریٹری، جناب سنجے کمار؛ ای ڈی سی آئی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر شیکھراور دیگر معزز شخصیات بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندرپردھان نے کہا کہ جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 میں تصور کیا گیا ہے، ودیانجلی اسکالرشپ پروگرام خاص طور پر معاشی طور پر پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیےتعلیم تک رسائی اور مواقع کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پورے معاشرے کے نقطہ نظر کی علامت ہے، ۔ انہوں نے این وی ایس کے طلباء کی کاوشوں کی ستائش کی اور اس بات کا تذکرہ کیا کہ تقریباً 14,000 طلباء نےآئی آئی ٹیز این آئی ٹیز وغیرہ نامی اداروں میں بغیر کسی کوچنگ سنٹر میں شامل ہوئے داخلہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بہت سے طلباء  پسماندہ خاندانوں سے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 طلباء کو پانچ کروڑ روپے کی اسکالرشپ  فراہم کی جارہی ہے۔

Image

Image

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قوم کی تعمیر تمام شہریوں کی اجتماعی کوشش ہے اور یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ کارپوریٹس جوش و خروش کے ساتھ تعلیمی طورکے اعتبار سے ان  ہونہار اور سرفہرست رہنے والے طلباء کی حمایت اور کفالت کے لیے آگے آئے ہیں جن کے پاس تعلیم کے حصول کے لیے مالی وسائل کی کمی ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ ہماری عطیہ دینے والی تنظیموں کا انسان دوستی کا اشارہ ہمارے بہت سے کارپوریٹس کو ضرورت مند طلباء کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کی چنگاری کو ہوادینے کی ترغیب دے گا۔

تقریب  میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کے سنجے مورتی نے بتایا کہ کس طرح قومی تعلیمی پالیسی( این ای پی) 2020 کے نفاذ کے ساتھ یہ پہل شروع ہوئی ہے جس میں تعلیم کے شعبے کی سمت انسان دوست پالیسیوں کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے ان جے این وی طلباء کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے اعلیٰ اداروں میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان اسپانسرز کے تعاون کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید اسپانسرز طلباء کی ان کوششوں میں مدد کے لیے آگے آئیں گے۔

جناب سنجے کمار نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ نوودیا ودیالیہ کے طلباء ہر سال بورڈ کے امتحانات میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اسکولوں میں پڑھنے والے تقریباً 85فیصدطلباء دیہی علاقوں کے معاشی طور پر کمزور کنبوں سے آتے ہیں۔تعلیم کے  مرکزی وزیر کی قابل قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسکول اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ تعلیمی حصولیابیاں اس پس منظر کے بارے میں نادانستہ ہیں جہاں سے کوئی آسکتا ہے۔انہوں نے  اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اچھی تعلیم اور مواقع طلباء کی مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیرموصوف کی تجاویز پرعمل کرتے ہوئے اس سال طلباء کے لیے سمر کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ ہنر مندی کی سرگرمیوں میں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور اسپانسرز کو مدعو کیا کہ وہ ان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

وزیرموصوف نے چھ جے این وی طلباء اور پانچ کارپوریٹ سی ایس آر اسپانسرز کے ساتھ بات چیت کی۔ تقریب کے دوران ودیانجلی اسکالرشپ اسکیم پر ایک مختصر فلم دکھائی گئی۔سی ایس آر کے اسپانسرز/امپیکٹ بانیوں کے درمیان  مفاہمت کے پانچ اقرار ناموں کا تبادلہ کیا گیا جن میں  فیٹ انڈیا،ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ ، کلیئر میڈی  ہیلتھ کیئر ، بھارت فورج  اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن شامل ہیں ۔جس میں قوم کی تعمیر کے مشترکہ وژن کی طرف حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قوتوں میں شمولیت کو ظاہر کیا گیا ہے۔تاکہ اس ملک کی مستقبل کی افرادی قوت کو بااختیار بنایا جاسکے۔اس تقریب کے دوران اختراعی ودیانجلی فنٹیک پلیٹ فارم/پورٹل کا آغاز کیا گیا۔وزیر موصوف نے این وی ایس کے چھ ہونہار طلباء کو اسکالرشپ لیٹر بھی پیش کیا۔

ایڈ سی آئی ایل ودیانجلی اسکالرشپ پروگرام، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ ہم آہنگ،ایک طاقتور فورس ہے جس کا مقصد معیاری تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کے مواقع میں انقلاب برپاکرنا ہے۔محض اندراج  کے عمل سے آگے بڑھتے ہوئے، یہ اقدام ثانوی سے اعلیٰ تعلیم تک بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اور نوودیا ودیالیہ کے  ان ہونہار طلباء کے لیے مالی مدد فراہم کرکے اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام تک رسائی کی ضمانت دیتا ہے جن کے پاس وسائل کی کمی ہے۔نوودیا ودیالیوں کے معاشی طور پر پسماندہ اور ہونہار طلباء کو مالی امداد دینے کے علاوہ،  بھارتی حکومت کی یہ کوشش کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدامات کے ذریعے نجی شعبے کی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اس طرح حکومت اور کارپوریٹس کے درمیان  فورسز میں شامل ہونے کا راستہ ہموارہوتا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ ہندوستان کی طرف سے اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی بچہ بھی تعلیم میں  پیچھے نہ رہے۔ وزیرموصوف نے چھ این وی ایس طلباء کو اسکالرشپ لیٹر پیش کئے۔

اس تقریب سے ملک میں تعلیمی شمولیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے تئیں حکومت کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی۔

 

***********

ش ح ۔  ش م  - م ش

U. No.6392


(Release ID: 2016766) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Odia