صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 30 MAR 2024 7:23PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ایسٹر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’ایسٹر کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں، خاص کر مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

یہ تہوار یسوع مسیح کے جی اٹھنے کے جشن کی نشاندہی کرتا ہے، اور محبت اور شفقت کی علامت ہے۔ ایسٹریہ پیغام دیتا ہے کہ سچائی ابدی ہے اور ہمیں قربانی اور معافی کا راستہ دکھاتی ہے۔ یسوع مسیح کی تعلیمات ہمیں امن اور ہم آہنگی کی راہ پر گامزن کرتی ہیں۔

اس موقع پر، آئیے ہم یسوع مسیحکی اقدار کو اپناتے ہوئے اپنے معاشرے میں محبت اور ہم آہنگیکو عام کریں اور اپنی قوم کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کریں ۔

صدرجمہوریہ ہند  کا پیغام دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

6386


(Release ID: 2016730)