کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیات کی وزارت کی طرف سے اہم اور اسٹریٹیجک معدنیات کی نیلامی پر مختصر بیان

Posted On: 29 MAR 2024 10:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے کانوں کی وزارت كے نامزد افسر کے ذریعے 29 نومبر 2023 کو مرکزی حکومت کے ذریعے ای نیلامی کی قسط I کے تحت ایم ایم ڈی آر ایكٹ کے پہلے شیڈول کے حصہ ڈی میں نوٹیفائی کردہ اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے 20 بلاکس کے سلسلے میں ٹینڈر داخل كرنے كا نوٹس جاری کیا۔

پہلی قسط کے آغاز کے لیے بالترتیب 19 دسمبر 2023 اور 07 فروری 2024 کو نئی دہلی اور بھونیشور، اڈیشہ میں دو روڈ شو اور 22 دسمبر 2023 کو بولی سے پہلے ایك کانفرنس منعقد كی گئی۔ ان تقریبات کو انڈسٹری کی طرف سے اچھا رسپانس ملا۔ ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری 2024 تھی۔

20 بلاکوں میں سے 18 بلاکوں کے لیے مجموعی طور پر 56 فزیکل بولیاں لگائی گئیں اور 56 آن ٹینڈر بولیاں موصول ہوئے۔ علاوہ ازیں 13 منرل بلاکوں کے لیے ای نیلامی کا عمل 13 مارچ 2024 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے منسوخ کر دیا گیا، جس میں 2 بلاکوں کے لیے کوئی ٹینڈر نہیں ملا تھا۔ 11 بلاکوں کے لیے 3 سے کم تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان موجود تھے۔

علاوہ ازیں (آگے بڑھتے ہوئے) ای نیلامی کا دوسرا دور 13 مارچ 2024 کو نوٹیفکیشن کے ذریعے 6 بلاکوں کے لیے طے کیا گیا تھا۔ ان بلاکوں کی ای نیلامی کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق مکمل ہو گیا ہے۔ گجرات کے 1 بلاک یعنی کنڈول، نکل اور کرومیم بلاک کے بارے میں فیصلہ مقررہ افسر مقررہ وقت پر لے گا۔

منسوخ کیے گئے 11 بلاکوں میں سے 7 بلاکوں کو 14 مارچ 2024 کو ٹینڈر کی دعوت دینے کے نوٹس کے ذریعے قسط سوئم کے تحت ای نیلامی کے لیے مطلع کر دیا گیا ہے۔ نیلامی كی تیسری قسط كیلیے ٹینڈر دستاویز کی فروخت کی آخری تاریخ 16 مئی 2024  ہے۔ شام پانچ بجے تك یا اس سے پہلے۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 مئی 2024  ہے۔  شام پانچ بجے تك یا اس سے پہلے۔

اس کے علاوہ 18 بلاکوں کے لیے قسط دوئم کے تحت ای نیلامی کا عمل بھی جاری ہے۔ نیلامی كی دوسری قسط كے لیے ٹینڈر دستاویز کی فروخت کی آخری تاریخ 10 مئی 2024 کو شام پانچ بجے تك یا اس سے پہلے ہے اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2024 کو شام پانچ بجے تك یا اس سے پہلے  ہے۔

ممکنہ بولی دہندگان کو مزید اپ ڈیٹس کے لیے ایم ایس ٹی سی ای-آکشن پلیٹ فارم (https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcln/index.jsp ) پر جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ مزید کسی بھی سوال کے لیے بولی دہندگان نامزد افسر كو (do-mom[at]gov[dot]in) پر لکھ سکتے ہیں۔

******

 

U.No:6379

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2016696) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi