کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جی ای ایم نے اس مالی سال کے اختتام پر جی ایم وی میں 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کیا، ایک سال میں کاروبار کو دوگنا کر دیا


جی ای ایم سے حاصل کردہ خدمات میں 205 فیصد کا اضافہ

جی ای ایم پر 21 لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والے شامل ہیں

Posted On: 29 MAR 2024 1:30PM by PIB Delhi

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس نے مجموعی تجارتی قیمت (جی ایم وی) میں 4 لاکھ کروڑ روپے کے ساتھ اس مالی سال کو ختم کیا ہے – جو کہ پچھلے مالی سال کے اختتام پر اس کے جی ایم وی کا دوگنا ہے۔ یہ پورٹل کی منفرد ڈیجیٹل صلاحیتوں اور فعالیتوں کی گواہی دیتا ہے جس نے عوامی خریداری میں زیادہ کارکردگی، شفافیت اور ہمواری کو سہولت فراہم کی ہے۔

جی ای ایم پورٹل کے ذریعے خدمات کی خریداری اس حیران کن جی ایم وی کے پیچھے ایک اہم قوت ثابت ہوئی ہے۔ اس جی ایم وی کا تقریباً 50 فیصد خدمات کی خریداری سے منسوب کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے جی ای ایم پر خریدی گئی خدمات کے لحاظ سے 205 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ تک رسائی پیدا کرکے، جی ای ایم قائم اور معروف سروس فراہم کنندگان کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں غیر معمولی طور پر کامیاب رہا ہے، جس سے چھوٹے گھریلو کاروباریوں کے لیے کسی بھی وقت کہیں سے بھی سرکاری ٹینڈرز میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ جی ای ایم پر خدمات کے وسیع ذخیرے نے ریاستوں کو ایسے اختراعی حل حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے جو ان کی تمام متحرک ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

ریاستوں کی بڑھتی ہوئی مصروفیت نے بھی جی ایم وی میں اس غیر معمولی ترقی کو متحرک کیا ہے۔ اس مالی سال میں، گجرات، اتر پردیش، اور دہلی جیسی سب سے زیادہ خریداری کرنے والی ریاستوں نے ریاستوں کو اس سال کے مقررہ عوامی خریداری کے ہدف کو عبور کرنے میں اچھی طرح سے مدد کی ہے۔ وزارتوں اور سی پی ایس ای سمیت مرکزی اداروں کے تعاون نے بھی جی ایم وی کو بہت حوصلہ دیا ہے۔ ان سرکاری تنظیموں نے 4 لاکھ کروڑ روپے کے اس سنگ میل میں تقریباً 85 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت کوئلہ، وزارت بجلی اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ان کے ذیلی ادارے مرکزی سطح پر سب سے زیادہ خریداری کرنے والے اداروں کے طور پر ابھرے ہیں۔

جی ای ایم کے 1.5 لاکھ سے زیادہ سرکاری خریداروں اور 21 لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کے وسیع نیٹ ورک نے اس ناقابل یقین کارنامے کو ممکن بنایا ہے۔ آخری میل کے خریداروں اور فروخت کنندگان کی جامع آن بورڈنگ کے ذریعے جی ای ایم نے نچلی سطح پر مصروفیت کو فروغ دیا ہے۔ 89421 پنچایتوں اور 760 سے زیادہ کوآپریٹیو کو اپنی خریداری کے ایکو سسٹم کے ساتھ مربوط کرکے، جی ای ایم نے انتظامیہ کی آخری سطح پر عوامی اخراجات میں اصلاح کو یقینی بناتے ہوئے پائیدار خریداری کی سہولت فراہم کی ہے۔

’’’ووکل فار لوکل‘، ’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘، ’اسٹارٹ اپ رن وے‘، ’وومنیا‘ وغیرہ جیسے اپنے جامع اقدامات کے ذریعے، جی ای ایم نے گھریلو کاروباروں کو بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے لیے ایک برابری کا میدان فراہم کیا ہے۔ 4 لاکھ کروڑ روپے جی ایم وی میں سے، تقریباً 50 فیصد آرڈرز پسماندہ بیچنے والے طبقہ جیسے دستکاروں، بُنکروں، کاریگروں، ایم ایس ای، خاص طور پر خواتین کی زیر قیادت اور ایس سی/ ایس ٹی/ ایس ایچ جی، ایف پی او اور اسٹارٹ اپس کو دیے گئے ہیں۔ 5.2 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی اور 1.5 لاکھ سے زیادہ  انڈیا پوسٹ دفاتر کے ساتھ جی ای ایم کے تعاون نے مائیکرو سطحوں پر زیادہ سے زیادہ رسائی اور صلاحیت سازی میں ایک غیر معمولی طاقت کا کام کیا ہے۔ جی ای ایم پر متنوع فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کو اپنا کاروبار بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے ہر قدم پر معاون ہینڈ ہولڈنگ کے ذریعے، پلیٹ فارم نے ہندوستان کے تمام خطوں میں ہائپر مقامی معیشتوں کو حوصلہ دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملازمتیں پیدا ہوئیں اور زیادہ آمدنی ہوئی‘‘، جناب پی کے سنگھ، سی ای او، جی ای ایم نے کہا۔

اس مالی سال کے شروع میں، جی ای ایم نے ایک سرکردہ ٹیک فرم، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کے ساتھ معاہدہ کیا، صارف کے تجربے کو مزید بڑھانے، شفافیت کو بہتر بنانے، اور زیادہ شمولیت کو دلانے کے لیے نئے دور کی ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے ایک زیادہ ہمہ گیر اور محفوظ تکنیکی انفراسٹرکچر بنانے کے وژن کے ساتھ۔ اس کا مقصد موجودہ پلیٹ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نئے جدید حل کو از سر نو تشکیل دینا، دوبارہ ڈیزائن کرنا اور بنانا ہے۔ اس کی گہری ترتیب مختلف خریدار تنظیموں اور متحرک ضروریات کے ساتھ فروخت/خدمات فراہم کنندگان کی آن بورڈنگ میں آسانی پیدا کرے گی۔

مصنوعات کے 12070 سے زیادہ زمرے اور خدمات کے 320 سے زیادہ زمرے پیش کرتے ہوئے، جی ای ایم بغیر کسی رکاوٹ کے عوامی خریداری کے لیے ایک ون اسٹاپ دکان بن گیا ہے، اس طرح ملک بھر میں انتہائی شفاف طریقے سے، کاروبار کرنے میں آسانی کا وعدہ کرتے ہوئے فروخت کنندگان اور سروس فراہم کرنے والوں کے لیے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور سرکاری ٹینڈرز میں حصہ لینے کے مواقع کھلے ہیں۔

پورٹل نے 2016 میں جی ایم وی میں 422 کروڑ روپے کے ساتھ 4 لاکھ کروڑ روپے کے تاریخی سفر کا آغاز کیا۔ کارکردگی، شفافیت اور شمولیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم، جی ای ایم عوامی خریداری کے میدان پر اثر  ڈال رہا ہے۔

*****

ش ح – ق ت

U: 6374



(Release ID: 2016649) Visitor Counter : 38