وزارت دفاع
ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل بارج ایل ایس اے ایم 18 (یارڈ 128) کی ترسیل 28 مارچ 24 کو این اے ڈی (كرنجا ) كیلئے بحریہ كی گودی واقع ممبئی میں عمل میں آگئی۔ یہ 11 ایکس ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل (اے سے ٹی سی ایم) پروجیکٹ کا حصہ ہے
Posted On:
29 MAR 2024 11:30AM by PIB Delhi
'ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل بارج، ایل ایس اے ایم 18' کی ترسیل 28 مارچ کو این اے ڈی (كرنجا ) كیلئے بحریہ كی گودی واقع ممبئی میں عمل میں آگئی۔ یہ 11 ایكس اے سی ٹی سی ایم بارج پروجیکٹ کا حصہ، جسے ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سوریہ دِپت پروجیكٹس پراءیویٹ لمیٹیڈ واقع تھانے نے ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا تھا۔ بحریہ میں شمولیت كی تقریب کی صدارت كوموصور وکرم بورا، این ڈی(ایم بی آئی)/جی ایم(ٹیك) نے کی۔
گیارہ ایكس اے سی ٹی سی ایم بارج کی تیاری کا معاہدہ وزارت دفاع اور میسرز سوریہ دِپت پروجیكٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ واقع تھانے کے درمیان 05 مارچ 21 کو ہوا تھا۔ ان بارجز کی شمولیت سے جیٹیوں کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحری جہازوں کو نقل و حمل، سواری اور سامان/گولہ بارود اتارنے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل ذمہ داریاں نبھانے کو تقویت ملے گی۔
یہ بارجز مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ کے ضابطے کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ڈیزائننگ كے مرحلے میں بارج کی ماڈل ٹیسٹنگ نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں کی گئی۔ یہ بارجز حکومت ہند کے میک ان انڈیا اقدام کے قابل فخر علم بردار ہیں۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:6371
(Release ID: 2016634)
Visitor Counter : 80