نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

زمینی حقائق کو تسلیم کیے بغیر سبق سکھانے کی کوشش کرنے والوں کی لاعلمی کی تردید کی جانی چاہیے، سی اے اے پر نائب صدر جمہوریہ ہند کا بیان


ہم دوسروں سے صحیفے لینے والی قوم نہیں ہیں: نائب صدر جمہوریہ

ہندوستان کو اپنے آزاد اور مضبوط جمہوری اداروں پر فخر ہے: نائب صدر جمہوریہ

امید اور امکان کے دور میں مایوسی پھیلانے والوں سے نائب صدر جمہوریہ کا سوال

Posted On: 28 MAR 2024 8:30PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑنے آج سی اے اے کے بارے میں جاہلانہ مشاہدات کرنے کے لیے خودمختار پلیٹ فارم کے استعمال پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سی اے اے کا مقصد ہمارے پڑوس میں مذہبی بنیادوں پر ظلم و ستم کا نشانہ بننے والوں کو چھٹکارا دلانا ہے، انہوں نے روشنی ڈالی کہ کسی کو بھی شہریت سے محروم نہیں کیا جا رہا ہے اور اب بھی بیانیہ بہت مختلف ہے۔

سی اے اے کے تحت شہریت کے لیے 2014 کی کٹ آف تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو اس کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے مدعو نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا  "اس کا فائدہ کس کو دیا جا رہا ہے؟ جو پہلے ہی اس ملک میں ہیں۔ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اس ملک میں ہیں" ۔

آج دہلی میں امریکن بار ایسوسی ایشن اسپرنگ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے، جناب  دھنکھڑنے ہندوستان کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالی، جس نےمتعدد مذہبی برادریوں کو پناہ دی ہے۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ زمینی حقائق سے ناواقف رہتے ہوئے ہمیں سبق سکھانے کی کوشش کرنے والوں کی سرزنش کی جانی چاہیے۔

پارلیمنٹ سے لے کر پنچایت کی سطح تک ہندوستان میں منظم جمہوری روایت کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی اداروں کے بارے میں خودمختار پلیٹ فارم سے کچھ لوگوں کے بیانات پر اعتراض کیا۔ جناب دھنکھڑ نے کہا، ’’ہم دوسروں سے صحیفے لینے والی قوم نہیں ہیں۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ "کچھ ممالک ہیں، جو کئی پلیٹ فارم سے ہمیں سکھانا چاہتے ہیں کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے؟" اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارموں  پر ایسی چیزوں کے خلاف بات کریں۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں پر زور دیا کہ وہ ا ن ممالک کو بتائیں جو  ہمیں اپنی جہالت سے سبق سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

بھارت کے نازک پانچ سے بڑے پانچ تک کے اقتصادی سفر کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ  نے ان لوگوں سے سوال کیا جو اقتدار میں تھے لیکن صرف مایوسی پھیلاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا "مجھے دکھ ہوتا ہے، جب کوئی شخص جو اس ملک میں اقتدار میں تھا، معاشیات کے میدان میں صرف مایوسی پھیلاتا ہے" ۔

 

اٹارنی جنرل آف انڈیا ،جناب آر وینکٹ رمانی، سالیسٹر جنرل آف انڈیا، جناب تشار مہتا، سوسائٹی آف انڈین لا فرمز (ایس آئی ایل ایف)کے صدر، ڈاکٹر للت بھسین،  اے بی اے ، انڈیا کمیٹی  کی چیئر ، محترمہ پرتیبھا جین، اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجودتھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

6367


(Release ID: 2016612) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Marathi , Hindi