مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نےسی- ڈاٹ ریسرچ کمیونٹی کی تحقیق وترقی کے میدان میں کوششوں کی تعریف کی


اہم انفراسٹرکچر کے لیے مستقبل سے تعلق رکھنے والے اور جدید ترین محفوظ ٹیلی کام پروگراموں کی تیاری کے لیے سی- ڈاٹ اور فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر زوردیا

سی-ڈاٹ نے دورہ کرنے والے آئی اے ایف چیف کےسامنے مقامی طور پر تیار کردہ جدید سیکورٹی حل اور دیگر جاری ٹیکنالوجی پروگراموں کا مظاہرہ کیا

Posted On: 27 MAR 2024 10:33AM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے 26 مارچ 2024 کو سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) دہلی کیمپس کا دورہ کیا۔ سی- ڈاٹ،محکمہ ٹیلی مواصلات،وزارت مواصلات ،حکومت ہند کاایک بنیادی  ٹیلی مواصلات اور تحقیق وترقی کامرکز ہے ۔یہ دفاعی مواصلات اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم بنیادی ڈھانچے کے لیے مقامی، محفوظ ٹیلی کام حل تیار کرنے کے سلسلے میں  سرگرم عمل ہے۔

سی ای او،سی- ڈاٹ، ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے متنوع ٹیلی کام پروڈکٹ پورٹ فولیو/حل اور کلیدی ٹیلی کام سیکیورٹی اقدامات جیسے کہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (نیٹ ورک میں میلویئر /بدنیتی سے ڈالے  ہوئے سافٹ ویئرکا حقیقی وقت میں پتہ لگانے)، انٹرپرائز سیکیورٹی سینٹر (ریئل ٹائم  تمام اختتامی نکات کا احاطہ کرنے والے انٹرپرائز کی سطح پر بدنیتی پر مبنی خطرات اور حملوں کی کھوج اور تخفیف)، کوانٹم کلیدی تقسیم، آنے والے معززین کو پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ دیگر حل جیسے کہ 4جی کور اور 4جی آر اے این ،5 جی کور اور 5جی آر اے این ،سی اے پی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سولیوشن، آپٹیکل ٹرانسپورٹ اور ایکسس سولیوشن، سوئچنگ اور روٹنگ سولیوشن وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے بعد دورے کے دوران پروگراموں اور اقدامات  کا لائیو مظاہرہ کیا گیا جس میں ان کے عملی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

چیف نے سی-ڈاٹ کے سینئر حکام کے ساتھ بات چیت کی اورسی-ڈاٹ اور فضائیہ کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدید جنگی آلات وسامان  میں منظر نامے کو نیٹ ورک  پر مرکوز سے ڈیٹا پر مرکوز  میں تبدیل کرنے کے تناظر میں مستقبل سے تعلق رکھنے والے اور جدیدترین  محفوظ مواصلاتی حل کے انضمام کے عمل میں مدد مل سکے۔

ڈاکٹر اپادھیائے نے فضائیہ کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق جدید ترین سیکورٹی حل تیار کرنے کے تئیں سی- ڈاٹ کے عزم کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ  کو یقین دلایا۔

  کیپشن کے ساتھ تصاویر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012IYD.jpg

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری سی- ڈاٹ کیمپس میں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y19Z.jpg

ایئر چیف مارشل وی آر چودھری پودا لگاتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UQEY.jpg

دیسی ویڈیو کانفرنسنگ (سی- ڈاٹ  اجلاس) اور کال/پیغامات(ایس اے ایم وی  اے ڈی) حل کا مظاہرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BNBD.jpg

کامن الرٹ پروٹوکول (سی اے پی) پیشگی انتباہ کےمربوط خبرداری کے نظام کی لیب کا دورہ کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00536FA.jpg

دورے کے دوران مقامی5جی اسٹینڈ ایلون (ایس اے) حل کا مظاہرہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PF9I.jpg

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری ٹیم کے ساتھ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007KC6Q.jpg

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری سی-ڈاٹ کیمپس میں پورے تجربے کے بارے میں اپنے خیالات درج کرتے ہوئے

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ س ب۔ع ن

(U: 6348)


(Release ID: 2016444) Visitor Counter : 80