مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سی-ڈاٹ کا ’موبائل انیبلڈ ڈزاسٹر ریزیلنس تھروسیل برڈکاسٹ ایمرجنسی الرٹنگ‘ انفارمیشن سوسائٹی پر ائزز 2024 یواین ورلڈ سمٹ کے اگلے مرحلے کے لئے اہل قرار دیا گیا
’موبائل انیبلڈ ڈزاسٹرز ریزیلنس تھرو سیل برڈ کاسٹر ایمرجنسی الرٹنگ‘ کو زندگی کے تمام پہلوؤں کے لئے فائدہ مند ۔ ای ماحولیات زمرے میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے
Posted On:
23 MAR 2024 7:12PM by PIB Delhi
ورلڈ سمٹ آن دی انفورمیشن سوسائٹ (ڈبلیو ایس آئی ایس) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اور آئی ٹی یو کی ساجھیداری کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں کا سلسلہ ہے۔ ڈبلیو ایس آئی ایس پرو(کانفرنس ) کا مقصد ڈیجیٹل تفریق کو کم کرنے اور سماجی واقتصادی ترقی کے لئے آئی سی ٹی ایس کے استعمال کر فروغ دینا ہے۔
سی ڈاٹ کا ’موبائل انیبلڈ ڈزاسٹر ریزیلنس تھروسیل برڈکاسٹ ایمرجنسی الرٹنگ‘سسٹم اندرون ملک تیار کیا گیا ہے اور زندگی کو بچانے والی ہنگامی اطلاعات کا جدید ترین حل ہے۔ آفات اور ایمرجنسی انفورمیشن کے علاوہ اس کے دیگر نوعیت کے استعمال بھی ہیں:
- سرکاری ہدایات
- امن وقانون
- ڈیفنس اور اسٹریٹجی سیکٹر
- صنعتی سیکٹر
- اشتہارات
یہ سسٹم آفات مثلا زلزلہ ، بھلی گرنے، سونامی میں بروقت آگاہی فراہم کرکے جانیں بچانے کے لئے انتہائی اہم ہے۔
ڈبلیو ایس آئی ایس سے متعلق پروجیکٹوں کو جمع کرنے کا عمل دس اکتوبر 2023 سے پندرہ فروری 2024 تک جاری رہا اور اس کے بعد نامزدگی کا مرحلہ (سولہ فروری 2024 سے دس مارچ 2024 تک ) چلا۔
اس نظام کے ساتھ ساتھ سی ۔ ڈاٹ دیگر مصنوعات اور حل بھی ہیں جو مذکورہ زمرے میں کوالیفائی ہوئے ہیں اور ووٹنگ کے عمل کے بعد زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے پروجیکٹوں کو اگلے مرحلہ کے لئے بھیجا جائے گا۔
یہ حل کیوں کہ جانیں بچانے میں مددگار ہیں لہذا سی ۔ ڈاٹ ووٹ دینے کی درخواست کرتی ہے تاکہ میک ان انڈیا حل اگلے مرحلے میں چلے جائیں۔
ووٹنگ لنک 31 مارچ 2024 تک کھلا رہے گا۔ اس کے ذریعہ سی ڈاٹ حل کی افادیت دیکھتے ہوئے ووٹ دیئے جائیں تاکہ یہ اگلے راؤنڈ میں جاسکیں۔
سی ڈاٹ کے ’’ موبائل انیبلڈ ڈزاسٹر ریزیلنس تھروسیل برڈ کاسٹ ایمرجنسی الرٹنگ‘‘ کے لئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ:
- ووٹنگ ویب سائٹ پر جائیں https://www.itu.int/net4/wsis/stocktaking/Prizes/2024
- ووٹ بٹن پر کلک کریں۔
- اپنے ای میل آئی ڈی سے رجسٹر کرکے مطلوبہ تفصیلات دیں اور ای میل آئی ڈی کی تصدیق کریں اور لاگ ان کریں۔
- ’’ووٹنگ فارم‘‘ پر کلک کریں۔
- ووٹنگ فارم اوپن ہونے پر ’’سی۔ سیون ای انوارمنٹ‘‘ کو سلیکٹ کریں۔
- سی ڈاٹ کے پروجیکٹ’’موبائل انیبلڈ ڈیزاسٹر ریزیلنس تھروسیل برڈ کاسٹ ایمرجنسی الرٹنگ‘‘ کے لئے ووٹ دیں۔
- ووٹ دینے کے بعد آپ اپنے ووٹ کو ’’مائی ووٹ‘‘ پر چیک کرسکتے ہیں۔
*****
U.No:6328
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2016238)
Visitor Counter : 99