کامرس اور صنعت کی وزارتہ

رواں مالی سال یعنی  فروری 2024 میں اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ تجارتی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ فروری 2024 میں ہندوستان کی تجارتی سامان کی برآمدات 41.40 ارب امریکی ڈالر تھی؛  اس طرح فروری 2023 میں تجارتی برآمدات 37.01  ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11.86 فیصد کااضافہ درج کیا  گیا


فروری 2024 میں تجارتی سامان کی برآمد میں اضافے کے اہم محرکات میں انجینئرنگ سامان، الیکٹرانک سامان، نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز، ادویات اور دواسازی اور پیٹرولیم مصنوعات شامل ہیں

فروری 2023 میں 8.58  ارب  امریکی ڈالر کے مقابلے میں فروری 2024 میں انجینئرنگ کے سامان کی برآمدات میں 9.94  ارب امریکی ڈالر پر 15.9  فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

فروری 2023 میں 1.94 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں فروری 2024 میں الیکٹرانک سامان کی برآمدات 3.00 ارب امریکی ڈالر پر 54.81 فیصد کےاضافے کے ساتھ  درج کی گئی

نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز کی برآمدات فروری 2023 میں 2.22  ارب امریکی ڈالر کے مقابلے فروری 2024 میں 2.95 ا رب امریکی ڈالر تک 33.04 فیصد بڑھ گئیں

فروری 2023 میں 2.06  ارب امریکی ڈالرکے مقابلے میں فروری 2024 میں ادویہ اور دواسازی کی مصنوعات کی برآمدات 2.51  ارب امریکی ڈالر رہی اور اس طرح اس میں 22.24 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا

فروری 2023 میں 7.84  ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں فروری 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 5.08 فیصد کے اضافے کے ساتھ 8.24 ارب امریکی ڈالر  پر پہنچ گئی

فروری 2024 میں زرعی مصنوعات کی برآمدات بشمول تمباکو (58.24 فیصد)، گوشت، دودھ اور پولٹری مصنوعات (37.83 فیصد)، تلہن کے بیج (37.71 فیصد)، موٹے اناج کی تیاری اور متفرقات ڈبہ بند اشیاء (17.69 فیصد)، مصالحے (14.84 فیصد)، پھل اور سبزیاں (27 فیصد) اور چاول (1.81 فیصد) کی برآمدات میں اضافہ جاری رہا

Posted On: 15 MAR 2024 4:08PM by PIB Delhi

فروری 2024* میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات (تجارتی سامان اور خدمات مشترکہ) 73.55 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے، جو فروری 2023 کے مقابلے میں 14.20 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ فروری 2024* میں مجموعی درآمدات 75.50 ارب امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ جو فروری 2023  میں 10.13  فیصد  کے مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

جدول 1: فروری 2024 کے دوران تجارت*

 

فروری 2024 (ارب امریکی ڈالر)

فروری 2023 (ارب امریکی ڈالر)

 

تجارتی سامان

بر آمدات

41.40

37.01

در  آمدات

60.11

53.58

*خدمات

بر آمدات

32.15

27.40

در  آمدات

15.39

14.97

 مجموعی تجارت

*( تجارتی سامان  پلس خدمات )

بر آمدات

73.55

64.41

در  آمدات

75.50

68.56

تجارتی توازن

-1.95

-4.15

* نوٹ: آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ خدمات کے شعبے کا تازہ ترین ڈیٹا جنوری 2024 کا ہے۔ فروری 2024 کا ڈیٹا ایک تخمینہ ہے، جس میں آر بی آئی کے بعد کے اجراء کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔ (ii) سہ ماہی بیلنس آف پیمنٹس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اپریل-فروری 2022-23 اور اپریل-ستمبر 2023 کے ڈیٹا میں تناسب کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

تصویر 1: فروری 2024 کے دوران مجموعی تجارت*

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010CI6.png

اپریل-فروری 2023-24* میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات (تجارتی سامان اور خدمات دونوں) کا تخمینہ 709.81 ارب امریکی ڈالرہے، جو اپریل-فروری 2022-23 کے مقابلے میں 0.83 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل-فروری 2023-24* میں مجموعی درآمدات کا تخمینہ 782.05 ارب امریکی ڈالر ہے، جو اپریل-فروری 2022-23 کے مقابلے میں (-) 4.64 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

جدول 2: اپریل-فروری 2023-24 کے دوران تجارت*

 

اپریل -  فروری2023-24   (ارب امریکی ڈالر)

اپریل -  فروری2022-23   (ارب امریکی ڈالر)

 

تجارتی سامان

بر آمدات

394.99

409.11

در  آمدات

620.19

655.05

*خدمات

بر آمدات

314.82

294.89

در  آمدات

161.86

165.09

 مجموعی تجارت

*( تجارتی سامان  پلس خدمات )

بر آمدات

709.81

704.00

در  آمدات

782.05

820.14

تجارتی توازن

-72.24

-116.13

تصویر 2: اپریل-فروری 2023-24 کے دوران مجموعی تجارت*

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UT12.png

مختلف سامان کی تجارت

  • فروری 2024 میں تجارتی سامان کی برآمدات 41.40  ارب امریکی ڈالر تھیں، جبکہ فروری 2023 میں 37.01  ارب امریکی ڈالر تھیں۔
  • فروری 2024 میں تجارتی سامان کی درآمدات 60.11 ارب امریکی ڈالر تھیں، جبکہ فروری 2023 میں یہ 53.58 ارب امریکی ڈالر تھی۔

تصویر 3: فروری 2024 کے دوران مختلف  سامان کی تجارت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PWRG.png

  • اپریل تا فروری 2023-24 کی مدت کے لیے تجارتی سامان کی برآمدات 394.99 ارب  امریکی ڈالر تھیں جبکہ اپریل تا فروری 2022-23 کے دوران 409.11 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
  • اپریل تا فروری 2023-24 کی مدت کے لیے تجارتی سامان کی درآمدات 620.19  ارب امریکی ڈالر تھیں ،جبکہ اپریل تا فروری 2022-23 کے دوران 655.05 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
  • اپریل تا فروری 2023-24 کے لیے تجارتی تجارتی خسارے کا تخمینہ 225.20 ارب امریکی ڈالر تھا ،جو کہ اپریل-فروری 2022-23 کے دوران 245.94 ارب امریکی ڈالر تھا۔

تصویر 4: اپریل-فروری 2023-24 کے دوران مختلف  سامان کی تجارت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PSEE.png

  • فروری 2024 میں غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات 29.97 ارب امریکی ڈالر تھیں، جبکہ فروری 2023 میں یہ 25.57 ارب  امریکی ڈالر تھی۔
  • فروری 2024 میں غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات فروری 2023 میں 31.52 ارب  امریکی ڈالر کے مقابلے میں 33.15 ارب امریکی ڈالر تھیں۔

جدول 3: فروری 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

فروری 2024  (ارب امریکی ڈالر)

فروری 2023  (ارب امریکی ڈالر)

 

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی بر آمدات

33.17

29.17

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی در آمدات

43.22

36.70

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی اور غیر ہیرے جواہرات کی بر آمدات

29.97

25.57

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی اور غیر ہیرے جواہرات کی  درآمدات

33.15

31.52

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں

تصویر 5: فروری 2024 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EQ6Z.png

اپریل-فروری 2023-24 کے دوران غیر پٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات 286.51 ارب  امریکی ڈالر تھیں، جو کہ اپریل-فروری 2022-23 میں 284.78  ارب امریکی ڈالر تھیں۔

غیر پیٹرولیم، غیر جواہرات اور زیورات (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات اپریل-فروری 2023-24 میں 387.60 ارب امریکی ڈالر تھیں جو کہ اپریل-فروری 2022-23 میں 399.03 ارب امریکی ڈالر تھیں۔

جدول 4: اپریل-فروری 2023-24 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

اپریل- فروری 2023-24  (ارب امریکی ڈالر)

اپریل -فروری 2022-23  (ارب امریکی ڈالر)

 

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی بر آمدات

316.60

319.99

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی در آمدات

457.57

463.65

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی اور غیر ہیرے جواہرات کی بر آمدات

286.51

284.78

غیر پیٹرولیم مصنوعات کی اور غیر ہیرے جواہرات کی  درآمدات

387.60

399.03

نوٹ: جواہرات اور زیورات کی درآمدات میں سونا، چاندی اور موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں

تصویر 6: اپریل-فروری 2023-24 کے دوران پیٹرولیم اور جواہرات اور زیورات کے علاوہ تجارت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006W999.png

خدمات کی تجارت

فروری 2024* کے لیے خدمات کی برآمد کی تخمینی قیمت 32.15 ارب امریکی ڈالر ہے، جبکہ فروری 2023 میں 27.40 ارب امریکی ڈالر تھی۔

فروری 2024* کے لیے خدمات کی درآمد کی تخمینی قیمت 15.39 ارب امریکی ڈالر ہے جبکہ فروری 2023 میں 14.97 ارب امریکی ڈالر تھی۔

تصویر 7: فروری 2024 کے دوران خدمات کی تجارت*

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00762YT.png

اپریل-فروری 2023-24* کے لیے خدمات کی برآمد کی تخمینی قیمت 314.82 ارب امریکی ڈالر ہے، جو کہ اپریل-فروری 2022-23 میں 294.89 ارب امریکی ڈالر تھی۔

اپریل-فروری 2023-24* کے لیے خدمات کی درآمدات کی تخمینی قیمت 161.86 ارب امریکی ڈالر ہے جو کہ اپریل-فروری 2022-23 میں 165.09 ارب امریکی ڈالر تھی۔

اپریل-فروری 2023-24* کے لیے سروسز ٹریڈ سرپلس کا تخمینہ 152.96 ارب امریکی ڈالر ہ، جبکہ اپریل-فروری 2022-23 میں 129.80 ارب امریکی ڈالر تھا۔

تصویر 8: اپریل-فروری 2023-24 کے دوران خدمات کی تجارت*

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008CGVZ.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-6307



(Release ID: 2016050) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil