نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ایشا یوگا سینٹر میں نائب صدرجمہوریہ کے خطاب کا متن

Posted On: 08 MAR 2024 8:18PM by PIB Delhi

نمسکار!

ایک عظیم انسان کے بعد بولنا آسان نہیں ہوتا! ان کی موجودگی میرے اور آپ سب کے لیے باعث تحریک، حوصلہ افزا اورتوانائی سے بھرپور ہے۔

قابل احترام سدگرو جی، جو کرہ ارض پر اپنی نوعیت کے واحد  ہیں اور یہاں موجود اور ورچوئل طریقے سے جڑے معزز سامعین۔

سدگرو جی انسانی اقدار اور بنیادی زندگی کی عظمت میں یقین رکھتے ہیں۔

دوستو، میں الوہیت سے روبرو ہوں۔ یہ میری زندگی کا ایک نادر لمحہ ہے۔ ایشا یوگا سینٹر میں مہا شیو راتری کی تقریبات کا حصہ بننا  انتہائی اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ جشن منفردہے۔ یہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جسے میں زندگی بھرعزیز رکھوں گا۔

تہواروں کے مہاپرومہا شیو راتری  کے موقع پر سبھی کومیری دلی مبارکباد۔

مہا شیوراتری ہندوستان کے مقدس تہواروں میں سب سے بڑا اور اہم ترین تہوار ہے جہاں انسانیت کا چھٹا حصہ آباد ہے۔

اس تہوارکو شیو کی کرپا کے طور پر منایا جاتا ہے، جسے آدی گرو یا پہلا گرو سمجھا جاتا ہے جس سے یوگک روایت کی ابتدا ہوئی ہے۔

جیسا کہ سدگورو جی نے بتایا ہے، اس رات ،جو کہ سال کی سب سے تاریک رات بھی ہے، سیاروں کی پوزیشن، ایسی ہوتی ہے کہ انسانی نظام میں توانائی کا ایک طاقتور فطری ابھار ہوتا ہے۔

میں اسے محسوس کر رہا ہوں، کیا آپ بھی اسے محسوس کر رہے ہیں؟

میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھارت ماتا کی خدمت میں اس توانائی کو اخذ کر رہا ہوں۔

دوستو، مجھے اورمیری اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑکو یہ موقع فراہم کرانے کے لئے میس سدگورو جی کا ہمیشہ ممنون  رہوں گا۔

کتنا خوشگوار اتفاق ہے!

اس سال مہاشیو راتری اورخواتین کا عالمی دن 2024  ایک دن ہیں ۔ اس بار یوم خواتین کا موضوع ہے ‘‘خواتین میں سرمایہ کاری کریں: ترقی  میں تیزی لائیں’’ اور مہم کا تھیم ہے: ‘شمولیت کو تحریک دیں’۔ یہ سب سدگررو جی کی پہل اور کوششوں سے پوری طرح جھلکتے ہیں۔

سب سے پہلے میں شروع میں کرہ ارض اور انسانیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آپ کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ ایک لحاظ سے یہ بھگوان شیو کا جوہر اور روح ہے۔

میں مہا شیوارتری کی تقریبات کو اتنے بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کے لیے سدگرو جی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ  لمحہ جس کاکافی انتظار تھا، دنیابھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے باعث تحریک ہے، جو ان میں امید اور امکانات پیدا کرتا ہے۔

دوستو میں نے گہرائی سے غور کیا کہ اس واقعہ کو کیسے بیان کیا جائے۔ میں نے کل پوری رات اس کے بارے میں سوچا۔ ایک طرح سے، یہ ابدیت حاصل کرنے کے لیے جدیدیت کے ساتھ الوہیت کی آمیزش کی کوشش ہے۔ موجودہ موقع کو میں اسی طرح  سےبیان کرسکتا ہوں۔

ایک منقسم اور کم صبروتحمل والی دنیا میں، ہم جانتے ہیں کہ بے صبری کتنی گہری ہے، ہم جانتے ہیں کہ یہ کتنا منقسم ہے، سدگرو ہمدردی اور جامعیت کو جنم دیتے ہیں ۔انسانیت اور کرہ ارض  سے جڑے مسائل پران کی توجہ کی وجہ سے انہیں ہر جگہ سراہاجاتاہے ۔

میں اپنے جذبات کے ساتھ ناانصافی کروں گا۔ میں ان کا بڑا مداح ہوں۔ اگر یہ کرکٹ میں  ایک بلے باز کے طور پرکھیل رہے ہوتے تو وہ کبھی بھی ایک گیند نہیں چھوڑتے،سچ میں ایک بھی گیند نہیں چھوڑتے۔ میں نے نوجوان ذہنوں کے ساتھ،معمر لوگوں کے ساتھ اور تجربہ کار لوگوں کے ساتھ ان کی بات چیت دیکھی ہے، انہوں نے کبھی ایک سوال بھی نہیں کیا۔ انہوں نےتجسس کو آخری درجے تک مطمئن کیا ہے۔ ہمیں ان کے دماغ کو تھوڑا اور سنجیدگی سے جانچنا پڑے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی پارلیمانی کمیٹی یہ کام کر سکتی ہے۔

لیکن جس چیز کی میں سب سے زیادہ تعریف کرتا ہوں وہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو شامل کرنے کے لئے ان کا انتہائی اثر ہے جس سے پوری دنیا رشک کرتی ہے کہ نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد جو بھارت میں رہتی ہے جیسا کہ میں نے کہا کہ انسانیت کا چھٹا حصہ بھارت میں رہتاہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں میں امید کا جذبہ پیدا کیا ہے اور انہیں مایوسی سے دور رہنے اور زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے تمام اسباب فراہم کیے ہیں۔

ایشا یوگا سینٹر میں آدی یوگی کا مجسمہ پہلے یوگی کے طور پر بھگوان شیو کی ایک یادگار نمائندگی ہے، جو روحانی حکمت کی علامت ہے۔ ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ یہ 5000 سال پرانا بھارت کا ذخیرہ ہے۔

آدی یوگی شیو کے مترادف بن گئے ہیں۔ میں انہیں ان لوگوں کے لیے اصلاح پسند سمجھتا ہوں جو خلل اور افراتفری پھیلا نے میں ملوث رہتے ہیں ،یہیں سے ان کے لیے اصلاح کا راستہ نکلے گا اور وہ ہمارے قومی مفاد میں ہوگا۔

ایشا یوگا سینٹرایک شیو لِنگ، مقدس جٹاکنڈ اور دیوی بھیروی کے ساتھ انتہائی اثر انگیز تیرتھ چھیتر ہے۔

یہ مجھے کاشی کی یاد دلاتا ہے۔ یہاں آدی یوگی کے سامنے  کاشی جیسا نظارہ  دیکھ کر حیرت ہوئی۔

جب میں سدگرو جی کی شاندار صحبت میں اس جگہ پر آ رہا تھا تو مجھے ایسا لگا جیسے میں کاشی میں ہوں۔

جب میں سدگرو جی کے ساتھ یہاں آ رہا تھا،تومجھے ایسے لگ رہا تھا کہ میں کاشی میں ہوں۔

دوستو، میں جانتا ہوں کہ انسان کی تعریف کرنا کبھی بھی اچھا نہیں ہے لیکن ایک عظیم ضابطے میں مستثنیات ہیں سدگرو ایک استثناء ہیں۔

ایک اہم انوکھی خصوصیت یہ ہے کہ سدگرو قدیم مہاشیو راتری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جدیدیت کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہیں، جس سے سماج کے وسیع تر دائرے سےجڑتے ہیں - ایک طرح سے معمر اور جوانوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں کے لوگوں کا بھی میل جول ہوتا ہے۔

یہ ایک ایسا اتسو ہے جو مذہب، قومیت، زبان اور متعدد اور ثقافت سے بالاتر ہے۔ ایک سب کو ساتھ جوڑنے کاایک  نایاب منظر ہے۔ کرہ ارض اور کائنات کی بڑی ضرورت ہے۔

اس کے لئے چار انوکھے طریقے ہیں ۔ بھکتی، کریا، کرما اور علم۔

یہ وسیع نقطہ نظر ہر فرد کے ساتھ تال میل قائم کرتاہے اور کرہ ارض پرہر فرد کی پیاس اورتشویش کودورکرتا ہے۔

سر، خاص طور پر آپ نوجوانوں کو نہ صرف مشق کےلئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں بلکہ یوگ کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے کی ترغیب دے رہے ہیں، جس ی ہر طرف تعریف ہورہی ہے ۔

دوستوں کاآس پاس  رہنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے ۔ ہمیں صحیح صحبت اور ماحول میں رہنا ہوگا۔ اس سے زندگی ایک خوشگوار ہو جاتی ہے اور بہت سے مایوس  افراد میں جوش و خروش پیدا ہو جاتا ہے ۔

اسے رکھنے کا اس سے بڑا موقع اور مقام کیا ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کےمایوس کن رویہ کوٹھیک کرنے اور امید اور امکان سے پرجگہ چھوڑ نے کامقام ہے۔

دوستو، ہم ایک ایسے ملک میں ہیں جواتنی تیزی سے  آگے بڑھ رہا ہے جو  پہلے کبھی نہیں تھا چاہے معیشت ہی کیوں  نہ ہو۔ سبھی معیارات پر ہماری ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیاہے جہاں ہم پہلے سے ہی اس کرہ ارض پر تیسری سب سے بڑی قوت خرید ہیں۔

ایک دہائی پہلے ہماری معیشت کے حجم میں  ہم نازک حالت میں تھے ،اب ہم یو کے، فرانس، اورکناڈا سے آگے چوٹی کے 5 میں ہیں۔

جب میں 2 سال بعد یہاں آؤں گا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سر، بھارت کی معیشت جرمنی اور جاپان سے آگے نکل کر تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بن جائے گی۔

اگر بھارت کو اپنا ماضی کو بازیافت کرنا ہے تو ہدف 2047 @ بھارت  کے طور پر مقرر ہے۔ یہاں پیدا ہونے والی توانائی کافی اہم ہے اوریہ عالمی امن ،ہم آہنگی اور استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہوگی ۔

میں امیدوں سے پر ہوں کہ سدگوو جی بھارت کی متنوع ثقافت، روایت اور اتسو کے جذبے کے احیاء  کی کوشش جاری رکھیں گے۔

بات ختم کرنے سے پہلے، مجھے ایک خاص کام کے لیے ان کی تعریف کرنی ہے جسے وہ انجام دے رہے ہیں۔ وہ بڑے پیمانے پر انسانیت اور کرہ ارض کو درپیش چیلنجوں سے پرعزم طریقے سے نمٹ رہے ہیں، میں ان کی شاندارکامیابی کی تمنا کرتا ہوں ۔

آپ کا شکریہ، اور اس مقدس مہا شیو راتری پر بھگوان شیو کا آشیروادہم سبھی کے ساتھ رہے۔

میں بھی  آپ سبھی کی طرح خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔

آپ کا شکریہ ، آپ ہمیشہ خوش رہیں۔

************

ش ح۔ ف ا۔ف ر

 (U: 6306)


(Release ID: 2016049) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi