سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

نمستے اسکیم:سیوریج لائنوں اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے والے  کارکنوں کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانا


دو ہزار 367یو ایل بی نے پروفائلنگ کے عمل اورنمستے موبائل ایپ کے مظاہرے پر آن لائن تربیتی سیشن میں شرکت کی

آٹھ سو پچاس شہری بلدیاتی اداروں نے تکنیکی سوالات کو حل کرنے کے لیے ریاستی سطح کی نمستے پروفائلنگ میں شرکت کی

ایس ایس ڈبلیوز کی پروفائلنگ کا مقصد ایس ایس ڈبلیوز کی شناخت کے لیے ایک قومی ڈیٹا بیس تیارکرنا اور انہیں ایک منفرد نمستے آئی ڈی فراہم کرانا ہے

اٹھائیس ریاستوں میں6 مارچ 2024 تک کل 28,732 ایس ایس ڈبلیوز کا سروے کیا گیا اور 21,760 ایس ایس ڈبلیوزکی توثیق کی گئی

Posted On: 07 MAR 2024 7:58PM by PIB Delhi

نیشنل ایکشن فار میکینائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم یا نمستے ا سکیم حکومت کے انسان پر مرکوز نقطہ نظر کا ایک ثبوت ہے جہاں کسی بھی صفائی کارکن کو سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے خطرناک کام کو دستی طور پر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی، نمستے اسکیم کو نیشنل صفائی کرمچاری  فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کےایف ڈی سی) مالی سال 24-2023 سے مالی سال 26-2025 تک تین سال کی مدت کے لیے نافذ کرے گا۔اس کا  بجٹ 349.73 کروڑ روپئے کا ہے۔

اس اسکیم میں سیور اور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں یا ایس ایس ڈبلیوز کے لیے بہت سے حقوق ہیں۔ایس ایس ڈبلیو کو ایک ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے پروفائل کیا جائے گا اور اسے پی پی ای کٹس، حفاظتی آلات تک رسائی، پیشہ ورانہ حفاظت کی تربیت، ہیلتھ انشورنس کوریج اور سبسڈی والی صفائی سے متعلق گاڑیوں/مشینری کے ذریعے صفائی کے شعبے میں روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ مناسب صلاحیت سازی کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنا صفائی کا ادارہ (سینی پرینیور) شروع کریں۔ ہندوستان میں 4800 شہری بلدیاتی اداروں میں ایک لاکھ سے زیادہ ایس ایس ڈبلیوزکی پروفائلنگ کی جائے گی۔

اسکیم کے اجزاء میں درج ذیل شامل ہیں:

1. ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے یو ایل بیز میں ایس ایس ڈبلیوز کی پروفائلنگ (~ 1 لاکھ  ایس ایس ڈبلیو کی نشاندہی کی جائے گی)۔

2. پی ایم – جے اے وائی کے تحت ایس ایس ڈبلیو کا صحت بیمہ۔

3. نمستے کے لیے صفائی کے رسپانس یونٹس اور ایس ایس ڈبلیوز کی پیشہ ورانہ حفاظت کی تربیت۔

4. صفائی سے متعلق گاڑیوں/ آلات کی خریداری کے لیے 5.00 لاکھ روپے تک کی کیپٹل سبسڈی۔

5. ایس ایس ڈبلیوز میں پی پی ای کی تقسیم۔

6. ایمرجنسی ریسپانس سینی ٹیشن یونٹ (ای آر ایس یو) میں حفاظتی آلات کی تقسیم۔

7. ایس ایس ڈبلیو  کی حفاظت اور وقار کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیےآئی ای سی مہم۔

پروفائلنگ کے عمل اور نمستے موبائل ایپلی کیشن پر یو ایل بی نوڈل آفیسرز اور سرویئرز کی صلاحیت سازی۔

نمستے کا پہلا جزو ایس ایس ڈبلیوکی پروفائلنگ ہے جس کا مقصد سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیو) کی شناخت کے لیے ایک قومی ڈیٹا بیس تیارکرنا ہے۔ ایسے تمام ایس ایس ڈبلیوز کو ایک منفرد نمستے آئی ڈی دی جائے گی۔

پروفائلنگ کا عمل شروع کرنے کے لیے اور نمستے موبائل ایپلی کیشن کا مظاہرہ کرنے کے لیے 6 مارچ 2024 تک تمام پانچ زونوں میں 30 ریاستوں/مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے لیےایک آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹریننگ میں کل 2367 یو ایل بی نے شرکت کی۔وی سی ٹریننگ شرکاء کو دی گئی جس میں ایگزیکٹو آفیسرز، ایگزیکٹو انجینئرز، سینئر پبلک ہیلتھ انسپکٹر، اور چیف آفیسرز شامل تھے جنہیں ریاستی حکومت نے نمستے کے لئے یو ایل بی نوڈل آفیسراور ایس ایس ڈبلیو کا سروے کرنے کے لیے سرویئرز بشمول سینیٹری انسپکٹرز، اسسٹنٹ انجینئرز اور کمپیوٹر آپریٹرکے طور پر نامزد کیا۔ ان میں سے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے تکنیکی پوچھ تاچھ کو حل کرنے کے لیے ریاستی سطح کی نمستے پروفائلنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ریاستی سطح کی تربیت میں 805 شہری بلدیاتی  اداروں نے شرکت کی۔

آن لائن ٹریننگ کے بعد،یو ایل بیز سے ایک آن لائن فارم کے ذریعے شہر کی صفائی کا پروفائل اکٹھا کیا جا رہا ہے جس میں ایس ایس ڈبلیوز کا ڈیٹا، فعال اور موجودہ مشینوں کا ڈیٹا، اور یو ایل بی کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں کی تخمینی تعداد وغیرہ شامل ہیں۔ ڈیٹا میں کسی بھی تضاد کو دور کرنے اور پروفائلنگ کیمپوں کے انعقاد کی تیاری میں ریاستوں کی مزید مدد کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ تیاری وی سی کا مزید انعقاد کیا گیا۔

نمستے موبائل ایپلی کیشن کے استعمال پر ٹرینرز کی تربیت

چار ریاستوں بشمول اتر پردیش (فزیکل ٹریننگ)، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ (آن لائن ٹریننگ) میں ٹرینرز کی تربیت کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جب تربیت ہوتی ہے تو افسران کو اپنی علاقائی زبان میں ایپ اور اسکیم کی واضح سمجھ ہو۔  اتر پردیش اور دہلی (دہلی جل بورڈ) نے فزیکل تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQ1Q.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023CGQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U6VH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CW2C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005D8Z2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006NVOK.jpg

ایس ایس ڈبلیوز کے لیے پروفائلنگ کیمپ

پروفائلنگ اور نمستے ایپ/پورٹل کے استعمال کے بارے میں تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد، 28 ریاستوں میں ایک مناسب انفارمیشن ایجوکیشن کمیونیکیشن (آئی ای سی) مہم جو ریاستوں کے ذریعے پرنٹ، الیکٹرانک اور ماس میڈیا کے استعمال کے ذریعے چلائی گئی،کے ساتھ پروفائلنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 6 مارچ، 2024 تک جن ایس ایس ڈبلیو کا سروے کیا گیا ان کی مجموعی تعداد28732 ہے اور کل 21760 ایس ایس ڈبلیو کی توثیق  کی گئی۔

فوٹو گیلری

  1. اتر پردیش میں ضلعی سطح پر ٹرینرز کی تربیت کا انعقاد

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007QDBQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008BDE7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009CH1R.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010OAGO.jpg

  1. ہندوستان بھر میں پروفائلنگ کیمپوں کااہتمام کیا گیا

شمالی زون

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011PMXP.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0120EKW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013LO8C.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014YJET.jpg

2 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016H2NN.jpg

WhatsApp Image 2024-02-02 at 13.12.47 WhatsApp Image 2024-01-15 at 16.59.40 (2)

مغربی زون

WhatsApp Image 2024-01-05 at 13.37.23_4b0f7f59 WhatsApp Image 2024-01-16 at 17.17.12

 وسطی زون

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0216OV9.jpg WhatsApp Image 2024-01-31 at 16.46.55 (1)

مشرقی اور شمال مشرقی زون

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image023UATH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image024BM1P.jpg

 جنوبی زون

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image025OF1W.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image026ZZEX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image02704Y8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0289BRB.jpg

ہندوستان بھر میں آئی ای سی مہم چلائی گئی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0294I5Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image030AP24.jpg

WhatsApp Image 2024-01-14 at 11.57.35 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image032UDK3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image033OBSI.jpg

نمستے کا پس منظر

سوچھ بھارت مشن جیسی بڑے پیمانے پر چلائی گئی صفائی مہم کی کامیابی نے پورے ہندوستان میں 18 کروڑ سے زیادہ ٹوائلٹ  تعمیر کرائے۔ اس سے صفائی کے ہنر مند کارکنوں کی بہت زیادہ مانگ پیدا ہوئی۔ تاہم، صفائی کے کارکنان اپنی بے لوث خدمات کے باوجود اب بھی پسماندہ ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے حقیقی گمنام ہیرو ہیں،اور صفائی کی خدمات کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہماری کمیونٹیز کی صحت اور حفظان صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔

نمستے اسکیم کے مطلوبہ نتائج میں صفائی کے کاموں میں ہونے والی  اموات کے واقعات کو پوری طرح ختم کرنا، صفائی کے کارکنوں کو باضابطہ کرنااور ہنر مندی کی تربیت دینا،انسانی فضلے سے براہ راست رابطے کا خاتمہ، ایمرجنسی ریسپانس سینی ٹیشن یونٹس (ای آر ایس یوز) کا قیام، مضبوطی اور اہلیت سازی اور سیلف ہیلپ گروپوں اور انٹرپرینیورشپ کے  ذریعہ صفائی کے کارکنوں کو بااختیار بنانا ،روزگار کے متبادل مواقع  تک رسائی فراہم کرانا، اور تمام سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیوز) کو پیشہ ورانہ حفاظت کی تربیت فراہم کراناشامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ع ن

(U: 6302)



(Release ID: 2016040) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi