الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ملک بھر میں چپ ڈیزائنرز کے لیے ون اسٹاپ سینٹر چپ اِن، سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے رہنماؤں کی  مکمل حمایت حاصل


چپ اِن سینٹر میں جدید ترین ای ڈی اےٹولز استعمال  کرنے کے لئے بی ٹیک، ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی کی سطح پر 85,000 طلباء  سیمی کنڈیکٹر چپ ڈیزائن کریں گے

اہم ٹیکنالوجی، سینافسز، کیڈنس ڈیزائن سسٹم، سیمنس، اینسز سینٹر کوتحقیقات کاروں اور اسٹارٹ اپس کی پیشکش  کو چپ اِن سینٹر نے مزید مستحکم کیا

 ایم ای آئی ٹی وائی نے  وی ایس ایس سی ترواننت پورم میں مستقبل کے ڈیزائن روڈ شو کے دوران ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت مزید دو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اسٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز کے لیے تعاون کا اعلان کیا

Posted On: 07 MAR 2024 6:50PM by PIB Delhi

"یہ ترویندرم اور کیرالہ کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے، جو کل کے سسٹمز، آلات اور مصنوعات کو ڈیزائن کرنے اور ان کی از سر نو  شکل   دینے کی ابتدائی لائن میں شامل ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم  نریندر مودی کے وژن کے مطابق –  جناب نریندر مودی جی کے ہندوستان کا دنیا کے لئے ایک سیمیکون مرکز ہے، ہمارا ماننا ہے کہ مستقبل نہ صرف سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے بارے میں ہے، بلکہ تمام صنعتوں کے لیے چپس اور آئی پی ڈیزائن کرنے کے بارے میں بھی ہے۔" -  یہ بات الیکٹرانکس اور آئی ٹی ،   ہنر مندی کے فروغ اور  صنعت کاری  اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے آج  06  مارچ 2024کو چوتھے سیمیکون انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو میں کیرالہ میں وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) کے طلباء، محققین، صنعت کے رہنماؤں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  روڈ شو کے دوران، وزیر موصوف نے دنیا کے لیے ہندوستان میں چپس ڈیزائن کرنے کے مستقبل کے ڈیزائن پہل کے لیے صنعت کی حمایت کو بھی اجاگر کیا اور اس کی تعریف کی۔

چپ اِن  سینٹر موجودہ سہولیات میں سے ایک سب سے بڑی سہولت ہے، جو ڈیزائن فلوز کثرت  سے پیش کرتا ہے، جس کا مقصد ملک میں سیمی کنڈیکٹر ڈیزائن کمیونٹی کے  لئے  چپ ڈیزائن بنیادی ڈھانچے کو ان  تک پہنچا نا ہے۔ یہ ایک مرکزی ڈیزائن کی سہولت ہے، جو نہ صرف پورے چپ ڈیزائن سائیکل (یعنی ڈیجیٹل، اینالاگ، آر ایف اور مکسڈ سگنل ڈیزائن کے لیے فرنٹ اینڈ ڈیزائن، بیک اینڈ ڈیزائن، پی سی بی ڈیزائن اور تجزیہ وغیرہ) کے لیے جدید ترین ٹولز کی میزبانی کرتا ہے۔ 5 این  ایم یا ایڈوانس نوڈ تک جا رہا ہے ،لیکن فاؤنڈریز اور پیکیجنگ پر ڈیزائن کی تیاری کے لیے مجموعی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ تفصیلات https://chips-dli.gov.in/DLI/EDANew  پر ملاحظہ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S1B1.png

اس وقت 120 تعلیمی اداروں اور 20 اسٹارٹ اپس کے تقریباً 10,000 طلباء کے ساتھ مصروف عمل،چپ اِن سینٹر کا مقصد بی ٹیک،ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی سطح کے 85,000 طلباء کو سیمی کنڈکٹر چپس ڈیزائن کرنے کے لیے جدید ترین ای ڈی اے  ٹولز تک رسائی فراہم کرنا ہے۔   فیوچرڈیزائن روڈ شو کے دوران، سیمی کنڈکٹر انڈسٹری نے چپ اِن  سینٹر کے لیے درج ذیل تعاون کو مزید بڑھایا:

  1.  کی سائڈ ٹیکنالوجیز ، الیکٹرانکس ٹیسٹ اور پیمائش کے آلات اور سافٹ ویئر کے ایک سرکردہ سپلائر نے چپ اِن سینٹر کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ ڈی  ایل آئی اسکیم اور سی 2 ایس پروگرام کے تحت اپنے ای ڈی اے ٹولز کی پیشکش کو اسٹارٹ اپس اور اکیڈمی تک بڑھایا جا سکے۔
  2. اسٹارٹ اپس کے لیے ان کی پہلے کی پیشکش کے علاوہ، سینافسیز نے اپنے ای ڈی اے  ٹولز کو چپ اِن میں پین انڈیا اکیڈمیا  کے لیے بغیر کسی حد کے اداروں کی تعداد میں توسیع کی ہے۔
  3. اسٹارٹ اپس کے لیے ان کی پہلے کی پیشکش کے علاوہ، کیڈنس ڈیزائن سسٹم اور سیمینس ای ڈی اے نے سی 2 ایس پروگرام کے تحت چپ اِن  پر اپنے ای ڈی اےٹولز کو 150 تعلیمی اداروں تک بڑھایا۔

(iv) سیمنز ای ڈی اے نے تقریباً 650 ملین گیٹ ڈیزائن کی صلاحیت کے ساتھ ویلوس ایمولیٹر کو ڈی ایل آئی اسکیم/سی 2 ایس پروگرام کے تحت اسٹارٹ اپس/ اکیڈمیا تک بڑھایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IHLW.jpg

انفارمیشن  اور ٹیکنالوجی  کی وزارت نے وی ایس ایس سی ترواننت پورم میں مستقبل کے ڈیزائن روڈ شو کے دوران ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت 2 مزید سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اسٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی تعاون کا بھی اعلان کیا۔

  1. وی سگ نیٹ ورکس آئی آئی ٹی حیدر  آباد  میں ایک نقابل یقین  اسٹارٹ اپس انکیوبیٹڈ ہے، جو 5 جی  پر مبنی اسٹیشنوں ، 5 جی مربوط  رسائی ایکسیس بیک ہال، 5جی یو ای  اسٹیکس، این  بی – آئی او ٹی  اور  سٹ کوم سسٹم آن چپس (ایس او سیز) کے لیے حل تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت،  وی سگ  نیٹ ورکس  نے تجویز کیا ہے کہ ایک مربوط  بیس بینڈ اور ریڈیو، ایک ایپلی کیشن پروسیسر اور  توانائی نافذ کرنے کے لئے  جگہ  کا  پتہ لگانے کے لئے جی  پی ایس  اور یوٹیلیٹی میٹرنگ سیلوشنز اور  مویشیوں کا پتہ لگانے  کے ساتھ  چپ  پر  ایک 5 جی  این بی – آئی ا و ٹی  سسٹم ڈیزائن کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XVGS.jpg

گرین پی ایم یو سیمی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں انکیوبیٹڈ ایک ناقابل یقین اسٹارٹ اپ ہے، جو بیٹری سے پاک آئی او ٹی حل کو حاصل کرنے کے لیے متعدد ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کے قابل بجلی کے بندوبست آئی سیز  بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔ ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت، گرین پی ایم یو سیمی نے آئی او ٹی ایپلی کیشنز کے لیے ملٹی ان پٹ انرجی ہارویسٹنگ پاور مینجمنٹ آئی سی ڈیزائن کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LWXA.jpg

وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر (اسرو) کے ڈائریکٹر،  لکویڈ پروپلشن سسٹم سینٹر (اسرو)  کے ڈائریکٹر  اور  سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے سینئر ممبران بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اس بات کو اجاگر کیا  کہ کس طرح حکومت نے ایک اختراعی ماحولیاتی نظام تیار کیا ہے ، جو ایک روشن مستقبل  تیار کرے گا، جس میں این وی آئی ڈی آئی اے، رینساس الیکٹرانکس، آئی بی ایم، ماربل ٹیکنالوجی کے انڈین کنٹری کے سربراہان اور  کینڈنس ڈیزائن سسٹم اور  کی سائٹ ٹیکنالوجی کے افسروں سمیت  اہم عہدیدار شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-6304



(Release ID: 2016033) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi