دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی وزارت اور ایز مائی ٹرپ نے سفر اورسیاحت کے شعبے میں لکھپتی دیدیوں کو اہل بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 05 MAR 2024 1:11PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) اور ایز می ٹرپ پلانرز لمیٹڈ نے سفر اور سیاحت کے شعبے میں روزی روٹی کے مواقع کے لیے دین دیال انتیودیہ یوجنا- قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے ایس ایچ جی دیدیوں کی مدد کی خاطر مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔ ایم او آر ڈی کے ایڈیشنل سکریٹری ، جناب چرنجیت سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں، ایم او یو پر ایم او آر ڈی کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ اسمرتی شرن اور ایز مائی ٹرپ (ای ایم ٹی) کی چیف آپریٹنگ آفیسرمحترمہ نوتن گپتا نےای ایم ٹی کی  ایماپر دستخط کئے۔ یہ ایم او یو ایس ایچ جی دیدیوں ، جنہیں ‘ٹکٹ والی دیدیاں’ کہا جائے گا، بڑھتے ہوئے سفر اور سیاحت کے شعبوں میں اپنی روزی روٹی کمانے اور انہیں لکھپتی دیدی بننے کے قابل بنانے میں مدد کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VEYS.jpg

 

مفاہمت نامے کے مطابق ایم او آر ڈی ایس ایچ جی اراکین کو منظم کرے گا اور اس مقصد کے لیے ای ایم ٹی کے ذریعہ تربیت کے لیے ان کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ دیدیوں کے انتخاب کے لیے اہلیت کا معیار انگریزی/ہندی پڑھنے اور لکھنے کا بنیادی علم اور کمپیوٹر استعمال کرنے اور انٹرنیٹ براؤز کرنے کا علم ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HP6V.jpg

 

ای  ایم ٹی منتخب اراکین کے لیے ای ایم ٹی پلیٹ فارم تک رسائی فراہم کرے گا۔ منتخب اراکین کو بس، ٹرین، ہوٹلوں اور پروازوں کے ٹکٹ سمیت سفری خدمات سرچ کرنے، بک کرنے اور پرنٹ کرنے کے قابل بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ ای ایم ٹی ہر منتخب دیدیوں کو پرنٹر اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ کمپیوٹر فراہم کرے گا۔ ای  ایم ٹی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹکٹ بک انٹرپرائز (پوسٹ ٹریننگ) کا انتظام کرنے والے ایس ایچ جی ممبران کی  کمائی کے منافع ہرمہینے کم از کم 10000.00 (دس ہزارروپئے)  ہوں  تاکہ پائلٹ پروجیکٹ کے دوران لکھ پتی بننے کی راہ ہموار ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YAPV.jpg

 

ای ایم ٹی پائلٹ پروجیکٹ کو 10 بلاکوں میں ایم او آر ڈی کے ذریعہ نشان زد اضلاع میں چلائے گا جو پٹنہ، بیگوسرائے، وڈودرا، راجکوٹ، سورت، بھوپال، اجین، ایودھیا اور وارانسی ہیں۔ یہ پائلٹ  پروجیکٹ مذکورہ اضلاع میں 3 ماہ کی مدت کے لیے منعقد کیا جائے گا اور پھر پائلٹ پروجیکٹ کی لرننگ  کی بنیاد پر اسے دوسرے اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں ڈپٹی سکریٹری، محترمہ نویدیتا پرساد کے ساتھ ایم او آر ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، جناب  رمن وادھوا اور ای ایم ٹی میں اسٹریٹجک الائنس کے نائب صدر  جناب راگھو بھسین نے شرکت کی۔

 

 

***********

ش ح۔ ع ح۔ف ر

 (U: 6284)

 


(Release ID: 2015855) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi