وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر فورس سٹیشن تھانجاور میں ہیلی کاپٹر یونٹ کی شمولیت

Posted On: 20 MAR 2024 9:20PM by PIB Delhi

سدرن ایئر کمانڈ (ایس اے سی) کا قیام کچھ جغرافیائی سیاسی پیشرفت کے جواب میں جولائی  1984 میں عمل میں آیا تھا تاکہ  ہندوستانی فضائی کے اثاثوں کی موثر کمانڈ اور کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے اور بحر ہند کے خطے میں پیدا ہونے والے خطرات کی صورت میں جنگی افواج کی فوری تعیناتی کو آسان بنایا جا سکےاور اس کی راہ ہموار کی جاسکے۔

ہندوستانی فضائیہ کے اثاثوں کی حالیہ دوبارہ تعیناتی میں،ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کو 19 مارچ 24 کو ایئر فورس اسٹیشن تھانجاور میں شامل کیا گیا تھا۔ شمولیت کی تقریب کے دوران  اے وی ایس ایم وی ایم ، اے او سی –ان- سی ایس اے سی ایئر مارشل بی مانیکانتن موجود تھے۔ تھانجاور میں ہیلی کاپٹر یونٹ کی شمولیت سے ہیڈ کوارٹر ایس اے سی کے پاس  کافی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا تاکہ آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تلاش اور بچاؤ، انسانی امداد اورآفات کے دوران راحت (ایچ اے ڈی آر) اور زخمیوں کو بروقت نکالنے کے امن  کےدور کے کاموں کو پورا کرنے کے لیے کافی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(1)7UCT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(1)AG9P.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo36AHP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4Q692.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo5ERCG.jpg

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6280


(Release ID: 2015843) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi