بجلی کی وزارت
ایس جے وی این گرین انرجی لمیٹڈ مکھیہ منتری سور کرشی واہنی یوجنا 2.0 کے تحت مہاراشٹر میں 1.3 گیگا واٹ سے زیادہ کے شمسی پروجیکٹ تیار کرے گی
ناسک، سولاپور، احمد نگر اور پونے میں شمسی توانائی کے منصوبے تیار کیے جائیں گے، جن میں کل 7,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی
Posted On:
08 MAR 2024 5:18PM by PIB Delhi
ایس جے وی این لمیٹڈ، ایک منی رتنا، زمرہ-I اور شیڈول 'A' مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز جو حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے، نے مہاراشٹر میں 1,352 میگاواٹ کی صلاحیت کے شمسی توانائی کے منصوبوں کے فروغ کرنے کے لیے لیٹرس آف ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ریاست کے چار اضلاع ناسک، سولاپور، احمد نگر اور پونے میں ایس جے وی این گرین انرجی لمیٹڈ (ایس جی ای ایل) کے ذریعے تیار کیے جائیں گے، جوایس جے وی این کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے۔ایس جے وی این کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرپرسن محترمہ گیتا کپور نے بتایا کہ یہ شمسی پروجیکٹ مہاراشٹر حکومت کی مکھیہ منتری سور کرشی واہنی یوجنا 2.0 کے تحت تیار کیے جائیں گے۔
‘‘مکھیہ منتری سور کرشی واہنی یوجنا’’ جون 2017 میں متعارف کرائی گئی تھی، جس میں 2 میگاواٹ سے 10 میگاواٹ کی صلاحیت کے غیر مرکزیت والے شمسی پروجیکٹس زراعت کے زیر اثر سب اسٹیشنوں کے 5 کلومیٹر کے دائرے میں نصب کیے جائیں گے ۔ اس اسکیم کو بعد میں مکھیہ منتری سور کرشی واہنی یوجنا 2.0 (ایم ایس کے وی وائی2.0) کے طور پر تبدیل کیا گیا، جس میں فاسٹ ٹریک موڈ میں 7,000 میگاواٹ غیر مرکزیت والے شمسی پروجیکٹوں کے نفاذ کے ذریعے 2025 تک 30 فیصد فیڈر سولرائزیشن کا ہدف رکھا گیا، اس طرح کسانوں کے لیے دن کے وقت بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے یہاں جائیں: https://www.mahadiscom.in/solar-mskvy/index.php
ایس جے وی این نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں لیٹر آف ایوارڈ حاصل کیا۔ ایس جے وی این ڈائریکٹر (مالیات جناب اکھلیشور سنگھ؛ ایس جی ای ایل کے سی ای او جناب اجے سنگھ 7 مارچ 2024 کو ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں موجود تھے۔اس میں ریاستی حکومت کے افسران، مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ اور ایس جی ای ایل کے افسران بھی موجود تھے۔
1,352 میگاواٹ کی صلاحیت کے شمسی توانائی کے منصوبوں کی ترقی کے لیے کل سرمایہ کاری تقریباً 7,436 کروڑروپے ی ہوگی۔ یہ پی ایم-کسم اسکیم کے لیے ایس جی ایل کا پہلا تعاون ہوگا۔ یہ پروجیکٹ کی لاگت کے زیادہ سے زیادہ 30 فی صد تک کے مرکزی مالی امداد کے اہل ہوں گے۔
ایم ایس ای بی سولر ایگرو پاور لمیٹڈ، مہاراشٹر کے ذریعہ پیش کردہ ٹینڈر میں مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے پروجیکٹوں کوایس جی ای ایل نے حاصل کیا ہے۔ ٹینڈر کی کل صلاحیت 7000 میگاواٹ تھی اور ایس جی ای ایل نے راؤنڈ ایک میں1,500 میگاواٹ - 500 میگاواٹ میں حصہ لیا اور راؤنڈ 2 میں1,000 میگاواٹ کے لیے حصہ لیا۔ مذکورہ اسکیم پی ایم-کسم اسکیم کے جزو ‘سی’ کے تحت ہندوستان میں سب سے بڑی فیڈر لیول سولرائزیشن اسکیم کے نفاذ کے لیے شروع کی گئی ہے۔
مستقبل کو دیکھتے ہوئے ،ایس جے وی این کا مقصد سال 2030 تک 25,000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت اور سال 2040 تک 50,000 میگاواٹ نصب شدہ صلاحیت کے مشترکہ وژن کو حاصل کرنے کے لیے آرزومند اہداف طے کرکے ترقی کرنا ہے۔ یہ مشترکہ وژن حکومت ہند کے عزم کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ سال 2030 تک غیر جیواشم ایندھن پر مبنی توانائی کے ذرائع سے بجلی کی کل صلاحیت کا 50 فیصد ہونی ہے۔
*****
ش ج۔ ح ا ۔ ج ا
U No.6253
(Release ID: 2015631)
Visitor Counter : 76