زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی ا ے آر اور کرشی جاگرن نے آج ہندوستانی زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے آئی سی اے آر کےاقدامات کے بارے میں لوگوں کوآگاہ کرنے اوران کےفروغ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 19 MAR 2024 6:49PM by PIB Delhi

ہندوستانی زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے آئی سی اے آر کے اقدامات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور ان کے فروغ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی توسیع ) ڈاکٹر یو ایس گوتم اور کرشی جاگرن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بانی اور ایڈیٹر  اِن چیف جناب ایم سی ڈومنک نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XORV.jpg

(ماخذ: آئی سی اے آر-زرعی توسیع ، نئی دہلی )

ڈی ڈی جی ڈاکٹر یو ایس گوتم نے زراعت سے متعلق اپ گریڈ شدہ سائنسی ٹیکنالوجی کے بارے میں کسانوں کی تعلیم پر زور دیا جس سے ان کے روزگار کو بہتر بنانے کے لیے انہیں زیادہ منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ مفاہمت نامہ ہندوستان بھر میں آئی سی اے آر کے ذریعے تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی کامیابی کی داستانوں کو فروغ دینے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر آئی سی اے آر کی کامیابی کی داستانوں کے ویڈیو پروڈکشن میں مدد کریگا۔ اس سے آئی سی اے آر کےاقدامات کے بارے میں متعلقہ کرشی جاگرن میگزین کے ایڈیشنوں میں سینئر افسروں کی ویڈیو بائٹ اور مضامین تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر آئی سی اے آر ہیڈکوارٹرز کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ ۔ع ن

(U: 6251)


(Release ID: 2015629) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi