وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ اور آئی آئی ٹی کھڑگپور کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
ہندوستانی بحریہ اور آئی آئی ٹی کھڑگپور نے تحقیقی ساجھیداری کے ذریعہ اختراع کے فروغ کے لئے ہاتھ ملایا
Posted On:
19 MAR 2024 6:42PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ اور آئی آئی ٹی کھڑگپور نے آج نیول ہیڈ کوارٹرز، نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے، جو ٹیکنالوجی کے فروغ ، اختراعی حل تلاش کرنے اور تحقیق وترقی میں ساجھیداری کے ان کے عہد کا مظہر ہے۔ ریرایڈمرل کے سرینواس، اسسٹنٹ چیف آف میٹریل (ڈاک یارڈ اینڈ ریلیف)، نیول ہیڈ کوارٹرز، اور پروفیسر (محترمہ ) رنتو بنرجی، ڈین، (آر اینڈ ڈی) آئی آئی ٹی کھڑگپور نے آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائرکٹر پروفیسر ویریندر کمار تیواری کے موجودگی میں دستخط کئے۔
کلیدی نوعیت کے اشتراک میں ہندوستانی بحریہ اور آئی آئی ٹی کھڑگپور کی ٹیموں کے ذریعہ مشترکہ تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ایم او یو کے لئے آئی این ایس شواجی، لوناولا کا تال میل ہوگا۔
تعلیمی ہستیوں اور ملٹری کے درمیان علامتی رشتے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے جو اختراع اور معلومات کے تبادلے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔
*****
U.No:6242
ش ح۔ع س۔ک ا
(Release ID: 2015612)
Visitor Counter : 77