بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے الٹراٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے ذریعہ کیسورام انڈسٹریز لمیٹڈ سے کیسورام سیمنٹ بزنس کی خریداری کو منظوری دی

Posted On: 19 MAR 2024 7:00PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے الٹراٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے ذریعہ کیسورام انڈسٹریز لمیٹڈ سے کیسورام سیمنٹ بزنس کی حصولیابی کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ کومبنیشن کا تعلق کیسورام انڈسٹریز لمیٹڈ کے گرے سیمنٹ بزنس کو الٹراٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے ذریعہ خریدے جانے سے ہے۔ تیس نومبر 2023 کو کمپنینر ایکٹ 2013 (اسکیم) کے سیکشن 230 سے 232 کے تحت یہ بندوبست طے پایا تھا اور تیس نومبر 2023 کو عملدرآمد معاہد ہوا تھا۔

الٹراٹیک ہندوستان میں ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے اور یہ گرے سیمنٹ وائٹ سیمنٹ ، ریڈی مکسی  کنکریٹ اور دیگر تعمیراتی سازوسامان کی تیاری اور کاروبار میں مصروف ہے ۔ الٹراٹیک گراسیم انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔

کیسورام سیمنٹ بزنس کے ذریعہ کیسورام گرے سیمنٹ کی تیاری کا کام کرتا رہا ہے۔ کیسورام اس کے علاوہ ہندوستان میں ریون، ٹرانس پیرنٹ پیپر اور کیمکلز بنانے کا کام بھی کرتا ہے جو کہ مجوزہ کومبینیشن کا حصہ نہیں ہے۔

******

U.No:6244

ش ح۔ع س۔ک ا


(Release ID: 2015595) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Tamil