کارپوریٹ امور کی وزارتت

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی  آئی ای پی ایف اے-نیشنل سینٹر آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر)اور انٹرنیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایم آئی ) نے ڈیجیٹل دور میں وکست بھارت کے لیے خواتین میں مالی خواندگی کو بڑھانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا


ورکشاپ  میں مالیاتی ماہرین اور پالیسی سازوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سائبر کے جوکھم کو کم سے کم کرنے اور مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کا فائدہ اٹھانے پرتوجہ  مرکوزکی گئی

Posted On: 07 MAR 2024 7:03PM by PIB Delhi

انوسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) اور انٹرنیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایم آئی) کے  اشتراک سے  خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر آج نئی دہلی میں ڈیجیٹل دور میں ، ایک موثر سرمایہ کار تعلیم اور تحفظ کے نظام کے ذریعے وکست بھارت کے لیے خواتین  میں مالی خواندگی کو فروغ دینے سے متعلق ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HU1R.jpg

اپنے کلیدی خطاب کے دوران، آئی ای پی ایف اے کی سی ای او اور کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)میں جوائنٹ سکریٹری، محترمہ  انیتا شاہ اکیلا نے آج کی ڈیجیٹلائزڈ دنیا میں خواتین کے لیے مالی خواندگی کی اہم اہمیت پر زور دیا، جس میں لکشمی، ایتھینا، پینیلوپ اور ہیرا جیسی ممتاز شخصیات کے درمیان مماثلت پیدا کی گئی، اور ذاتی مالیات کے انتظام میں حکمت، لچک، خودمختاری اور خوشحالی کی خوبیوں کا ذکر کیا ۔ محترمہ اکیلا نے خواتین کو جدید مالیات کے لیے خود کو علم اور ہنر سے آراستہ کرنے، اپنی مالی طاقت کو پہچاننے، اور سائبر خطرات کے خلاف چوکسی کے ساتھ ڈیجیٹل منظر نامے پرتلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GRYV.jpg

محترمہ اکیلا نےاس بات کو اجاگر کیا کہ مالی خواندگی محض عددی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ ایک محفوظ مالی مستقبل کے لیے باخبر فیصلہ سازی کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔

این سی اے ای آر میں آئی ای پی ایف کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر سی ایس موہاپاترا نے ورکشاپ میں مہارت کے ساتھ شرکت کی۔ ورکشاپ میں  عملی بصیرت کی طرف مباحثوں کو آگے بڑھایا گیااور اس بات کو یقینی بنایاگیا  کہ بات چیت شرکاء کے لیے دلکش اور فائدہ مندثابت ہوں۔قابل ذکرمعززین میں سینئر فناشل جرنلسٹ محترمہ سونیا سنگھ ، سوادھر فن ایکسس میں چیف مینٹر اور سی ای او محترمہ مونگا کپور اور وزارت خزانہ میں مالی امور کے محکمہ میں  مالی سیکٹر کے سائبر سکیورٹی کے ڈائریکٹر جناب پربھو نارائن بھی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030TJE.jpg

خواتین کو بااختیار بنانے میں مالیاتی تعلیم کے اہم کردار اور سماجی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکلیدی طریقے سے طے شدہ اس ورکشاپ کا مقصد سائبر سکیورٹی میں خاص طور پر اس کے مواقع اور چیلنجز پر توجہ دیتے ہوئے ڈیجیٹل دور کے لیے مالی خواندگی کو حل کرنا اور اسے موافق بنانا تھا ۔ اس ورکشاپ کا انعقاد مالیاتی ماہرین، پالیسی سازوں، اور متعلقہ فریقوں کے ذریعے ہندوستان میں خواتین کی مالی خواندگی کی سطح کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ اہم موضوعات جیسے کہ غیر دعویدار حصص، ڈیبینچرز، اور دیگر اثاثوں کا دعویٰ کرنا، اور ہندوستان کے سرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظ کے فریم ورک پر نظرثانی کی جا سکے۔ یہ نقطہ نظر انفرادی، گھریلو اور وسیع تر سماجی بہبود کے لیے خواتین کی مالی خواندگی کو بڑھانے کی اہم ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس ورکشاپ کا اختتام ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ مکمل ہوا، جس کے بعد آئی ایم آئی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر پروفیسر انکیتا ٹنڈن نے شکریہ ادا کیا۔پروفیسر ٹنڈن نےبتایا کہ یہ ورکشاپ تمام سماجی طبقات میں جامع اقتصادی ترقی اور مالی خوشحالی کی حوصلہ افزائی کے بنیادی مقصد کے مطابق ہندوستان میں خواتین میں مالی خواندگی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔

آئی ای پی ایف اے کے بارے میں

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کو 7 ستمبر 2016 کوحکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کی نگرانی میں قائم کیا گیا تھا یہ  آئی ای پی ایف اے سرمایہ کاروں کو دیگر چیزوں کے علاوہ حصص کے رفنڈز  کے لئے سرمایہ کار تعلیم اور تحفظ کے فنڈ،غیردعوے والے منافعےاورمیچورڈ ڈپازٹس/ڈیبینچرز کا انتظام کیا جاسکے۔

این سی اے ای آر کے بارے میں

 

این سی اے ای آر ہندوستان کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا آزاد معاشی تھنک ٹینک ہے، جسے 1956 میں پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے پالیسی کے انتخاب سے آگاہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا بھر کے چند آزاد تھنک ٹینکس میں سے ایک ہے جو سخت معاشی تجزیہ اور پالیسی آؤٹ ریچ کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کی گہری صلاحیتوں کے ساتھ ملاتا ہے، خاص طور پر بڑے پیمانے پر گھریلو سروے کے لیے۔این سی اے ای آر کی سربراہی اس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پونم گپتا کر رہی ہیں، جو ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں، جنہوں نے 1 جولائی 2021 کو اپنا عہدہ سنبھالا، اور یہ ایک آزاد گورننگ باڈی کے زیر انتظام ہے جس کی صدارت فی الحال مسٹر نندن ایم نیلیکانی کر رہے ہیں۔

آئی ایم آئی کے بارے میں

1981 میں قائم کیا گیا،آئی ایم آئی نئی دہلی ہندوستان کا پہلا کارپوریٹ سپانسر شدہ بزنس اسکول ہے۔ یہ آئی ایم ڈی لوزان (پھر آئی ایم آئی کے نام سے پکارا جاتا تھا) کے تعاون سے تشکیل دیا گیا تھا اس نے جلد ہی اپنے لیے ایک جگہ بنائی اور تحقیق اور علم کا فروغ پذیر مرکز بن گیا۔ آج، یہ خواہش مندمینیجرز کے لیے ایک قائم علمی ذخیرہ اور تربیتی میدان ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6237



(Release ID: 2015500) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi